فہیم
لائبریرین
مشہور مثال ہے ‘گدھے کے سر سے سینگ غائب ہونا‘
پر بات محفلین کی ہو تو سمجھ دانی چھوٹی پڑتی ہے کہ، کیا مثال ماری جائے! سمجھ دانی مؤنث ہے اور یہاں بات بھی کچھ ایسی مؤنثات کی ہے جو ایسے غائب ہو چلی ہیں جیسے۔۔ جیسے تھینوس کے اسنیپ سے آدھی کائنات۔
حد ہے کہ نہ کوئی اتہ پتہ ہے، نہ کوئی رابطے کا ذریعہ۔ مرد حضرات تو پھر بھی اب تک پہنچ میں ہیں جیسے قیصرانی بھائی یا ظفری بھائی وغیرہ لیکن خواتین محفلین واقعی ایسے گم ہوچلی ہیں جیسے کوئی وجود ہی نہ رکھتی ہوں۔ اور ہاں، یہ بات ان خواتین کی ہے جو واقعی اصل وجود والی تھیں کوئی فیک آئی ڈی والی نہیں۔
جیہ ۔
محفل سے بہت لمبے عرصے سے گم، ذاتی پیغام بھیجنے پر پابندی، اور ایم ایس این میسنجر کا دور ختم۔ نہیں پتہ کدھر اور کس حال میں ہیں۔
باجو۔
شادی کے بعد سے بندے سے تقریباً کوئی رابطہ نہیں۔ فیس بک پر شاید ہم بلاک لسٹ میں اور جو ای میل آئی ڈی تھی اس پر میل کرنے پر ایڈریس نہ ہونے کی میل واپس۔
سارہ۔حجاب
مائی پارٹنرز آف کرائمز! ایک لمبے عرصے تک ہم تین لوگ روزانہ کی بنیاد پر ایم ایس این میسنجر پر گھنٹوں گپے ہانکنے میں لگے رہتے تھے۔ پھر وقت کے ساتھ ساتھ یہ سلسلہ ختم ہوگیا اور ساتھ میں سارہ خان بالکل سے غائب ہوچلی۔ حجاب سے پھر فیس بک پر ہیلو ہائے ہو جاتی تھی لیکن ابھی وہ بھی غائب۔ان دونوں سے ویسے موبائل پر بھی رابطہ رہا ہے لیکن اب وہ بھی باقی نہیں رہا۔
امن ایمان اور ماوراء
ان دونوں سے ویسے میری کوئی خاص بات چیت نہیں صرف محفل کی حد تک ہی سلام دعا تھی۔ امن کا تو معلوم ہے کہ شادی کے بعد سے ملتان شفٹ ہوگئی تھی لیکن ماوراء کا کچھ پتہ نہیں۔
مقدس
اس کے لیے میں پریشان ہوں ۔
دیگر بھی کچھ ہیں جو یاد آتی ہیں پر رابطہ نہیں کیا جاسکتا۔