وہ درد، وہ وفا، وہ محبت تمام شُد---------------طاہر عدیم

نور وجدان

لائبریرین
وہ درد، وہ وفا، وہ محبت تمام شُد
لے! دل میں ترے قرب کی حسرت تمام شُد
یہ بعد میں کُھلے گا کہ کس کس کا خُون ہوا
ہر اِک بیاں ختم، عدالت تمام شُد
تُو اب تو دشمنی کے بھی قابل نہیں رہا
اُٹھتی تھی جو کبھی وہ عداوت تمام شُد
اب ربط اک نیا مجھے آوارگی سے ہے
پابندیء خیال کی عادت تمام شُد
جائز تھی یا نہیں، ترے حق میں تھی مگر
کرتا تھا جو کبھی وہ وکالت تمام شُد
وہ روز روز مرنے کا قصہ ہوا تمام
وہ روز دِل کو چِیرتی وحشت تمام شُد
"طاہر" میں کُنجِ زیست میں چُپ ہوں پڑا
مجنُوں سی وہ خصلت و حالت تمام شُد
 
نور وجدان

لائبریرین
یہ میری پسندیدہ غزل ہے اور نیٹ پر غالب گمان یہ ہوتا ہے آج کل کہ یہ محسن نقوی کی ہے ۔۔ مگر یہ طاہر عدیم کی ہے ۔اس محفل میں کسی نے اس کو محسن نقوی کے ٹیگ سے شئر کیا ہوا۔۔۔
 
الشفاء

لائبریرین
غزل کے آہنگ سے ہمیں لگ رہا ہے کہ اس غزل کا کم از کم کوئی ایک اچھوتا سا شعر مس ہے۔۔۔
یا ہو سکتا ہے کہ وہ اس سے ملتی جلتی کسی اور غزل کا شعر ہو۔ نہ جانے کیوں کچھ تشنگی سی محسوس ہو رہی ہے۔۔۔:)
 
ہے تو یہ اتنی ہی ہے کیونکہ کچھ کچھ زبانی یاد ۔۔۔ باقی ہوسکتا ہے کہ تشنگی ہو ۔مگر ہم کو تو اتنا ہی ملا
 
الشفاء

لائبریرین
ہے تو یہ اتنی ہی ہے کیونکہ کچھ کچھ زبانی یاد ۔۔۔ باقی ہوسکتا ہے کہ تشنگی ہو ۔مگر ہم کو تو اتنا ہی ملا
جی ۔۔۔ وہ شعر مل گیا ہے۔ اسی زمین میں ایک دوسری غزل کا ہے اور شعر ہے کہ

اک یاد یار ہی تو پس انداز ہے حسن
ورنہ وہ کار عشق تو کب کا تمام شد۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
جی ۔۔۔ وہ شعر مل گیا ہے۔ اسی زمین میں ایک دوسری غزل کا ہے اور شعر ہے کہ

اک یاد یار ہی تو پس انداز ہے حسن
ورنہ وہ کار عشق تو کب کا تمام شد۔۔۔
واہ ! کیا شعر ہے
لطف دوبالا۔۔۔
حاصل کلام نہیں کہ سکتی کہ اوپر غزل کا اک اک شعر مجھے پسند ہے ۔
 
الشفاء

لائبریرین
واہ ! کیا شعر ہے
لطف دوبالا۔۔۔
حاصل کلام نہیں کہ سکتی کہ اوپر غزل کا اک اک شعر مجھے پسند ہے ۔
جی۔ یہ بھی اچھے اشعار ہیں۔۔۔
اور وہ دوسری غزل حسن عباس رضا صاحب کی ہے ۔ محفل پر مل گئی ہے۔ ابھی اوپر لاتے ہیں۔۔۔ ذرا اشعار ملاحظہ کیجیئے گا۔۔۔:)
 
Top