رضا وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں

مہ جبین

محفلین
وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں​
تیرے دن اے بہار پھرتے ہیں​
جو ترے در سے یار پھرتے ہیں​
در بدر یونہی خوار پھرتے ہیں​
آہ کل عیش تو کیے ہم نے​
آج وہ بے قرار پھرتے ہیں​
ہر چراغِ مزار پر قدسی​
کیسے پروانہ وار پھرتے ہیں​
اس گلی کا گدا ہوں میں جس میں​
مانگتے تاجدار پھرتے ہیں​
جان ہیں ، جان کیا نظر آئے​
کیوں عدو گردِ غار پھرتے ہیں​
پھول کیا دیکھوں میری آنکھوں میں​
دشتِ طیبہ کے خار پھرتے ہیں​
لاکھوں قدسی ہیں کامِ خدمت پر​
لاکھوں گردِ مزار پھرتے ہیں​
ہائے غافل وہ کیا جگہ ہے جہاں​
پانچ جاتے ہیں ، چار پھرتے ہیں​
بائیں رستے نہ جا مسافر سُن​
مال ہے راہ مار پھرتے ہیں​
جاگ سنسان بن ہے ، رات آئی​
گرگ بہرِ شکار پھرتے ہیں​
نفس یہ کوئی چال ہے ظالم​
کیسے خاصے بِجار پھرتے ہیں​
کوئی کیوں پوچھے تیری بات رضا​
تجھ سے کتّے ہزار پھرتے ہیں​
اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃاللہ علیہ​
 

مہ جبین

محفلین
سبحان الله !کیا کہنے ۔۔۔ ۔ ماشا الله بہت خوبصورت انتخاب ہوتا ہے اپکا
بہت شکریہ مدیحہ بہنا

میں کیا ،اور میری اوقات کیا

بس اللہ پاک اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی نعتیں ٹائپ کرنے کی یہ ادنیٰ سی کوشش اپنی بارگاہ میں قبول فرمالے تو شاید اِس سیہ کار کی بخشش کا کچھ سامان ہوجائے آمین

دعاؤں کی طلبگار ہوں
 
وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں
تیرے دن اے بہار پھرتے ہیں

جو ترے در سے یار پھرتے ہیں
در بدر یونہی خوار پھرتے ہیں

آہ کل عیش تو کیے ہم نے
آج وہ بے قرار پھرتے ہیں

ہر چراغِ مزار پر قدسی
کیسے پروانہ وار پھرتے ہیں

اس گلی کا گدا ہوں میں جس میں
مانگتے تاجدار پھرتے ہیں

جان ہیں ، جان کیا نظر آئے
کیوں عدو گردِ غار پھرتے ہیں

پھول کیا دیکھوں میری آنکھوں میں
دشتِ طیبہ کے خار پھرتے ہیں

لاکھوں قدسی ہیں کامِ خدمت پر
لاکھوں گردِ مزار پھرتے ہیں

ہائے غافل وہ کیا جگہ ہے جہاں
پانچ جاتے ہیں ، چار پھرتے ہیں

بائیں رستے نہ جا مسافر سُن
مال ہے راہ مار پھرتے ہیں

جاگ سنسان بن ہے ، رات آئی
گرگ بہرِ شکار پھرتے ہیں

نفس یہ کوئی چال ہے ظالم
کیسے خاصے بِجار پھرتے ہیں

کوئی کیوں پوچھے تیری بات رضا
تجھ سے کتّے ہزار پھرتے ہیں

اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃاللہ علیہ​
ما شاء اللّٰہ
بہت خوب
 

سید رافع

محفلین

a.waqar

محفلین
ایک بہت ہی خوبصورت نعت۔ میں نے بھی یہ نعت پڑھی ھے اورا س فورم پر شٔیر کر رہا ہوں۔
 

زوجہ اظہر

محفلین
کہیں پڑھا تھا کہ
جب اسوقت ذوق نے یہ شعر سنا
وہ سوئےلالہ زار پھرتے ہیں
تیرےدن اے بہار پھرتے ہیں
کہا، مولوی ہوکر ایسے شعر کہتا ہے
 
Top