جوش وہ سیہ بخت کن الفاظ میں فریاد کرے ۔ جوش ملیح آبادی

شاہ حسین

محفلین
وہ سیہ بخت کن الفاظ میں فریاد کرے
جس کو تو مرحمت و لطف سے برباد کرے

اے صبا خدمتِ سلطاں میں ادب سے کہنا
کہ گدایانِ سر ِ راہ کو بھی یاد کرے

جس کو تم بھول گئے یاد کرے کون اس کو
جس کو تم یاد ہو وہ اور کسے یاد کرے

کس کو بھیجوں کہ کہے یار برافروختہ سے
کہ مجھے اپنی غلامی سے نہ آزاد کرے

خلوتِ ناز کی لایا ہے خبر اے ہمراز
عالم الغیب تری غیب سے امداد کرے

اب یہ عالم ہے کہ ہر زرّہ ہے سرگرمِ سخن
کاش تو بھی لبِ رنگیں سے کچھ ارشاد کرے

شاعر انقلاب حضرتِ جوش ملیح آبادی

روح ادب




23
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوبصورت غزل ہے، شکریہ شاہ صاحب شیئر کرنے کیلیے!

جس کو تم بھول گئے یاد کرے کون اس کو
جس کو تم یاد ہو وہ اور کسے یاد کرے

کس کو بھیجوں کہ کہے یار برافروختہ سے
کہ مجھے اپنی غلامی سے نہ آزاد کرے

واہ واہ واہ، لاجواب
 

مغزل

محفلین
جس کو تم بھول گئے یاد کرے کون اس کو
جس کو تم یاد ہو وہ اور کسے یاد کرے


واہ واہ ۔۔ بہت خوب شاہ جی ، بہت خوب انتخاب ہے ، پیش کرنے کو بہت شکریہ
سدا خوش رہیں‌جنا ب ۔ واہ
 
Top