ٹائپنگ مکمل وہ لڑکی کون تھی؟ (میرزا ادیب)

جیہ

لائبریرین
افغانستان کے پشتونوں میں ایک روایت ہے جو کوئی لڑکا جوان ہوتا ہے تو اس کی ماموں کی یا چچا کی لڑکی اس کو کہتی ہے۔ جا سفر پہ جا اور مزدوری کرکے خوب پیسے کما اور اچھی سی لڑکی سے شادی کر۔ اگر اچھی لڑکی نہ ملے تو۔۔۔ میں تو ہوں ہی ۔۔۔ :)

تو عاشی ڈھونڈ لیں کوئی پروف والا ۔۔۔۔۔ ورنہ میں تو ہوں ہی ۔۔۔۔ :)
 

دلاور خان

لائبریرین
افغانستان کے پشتونوں میں ایک روایت ہے جو کوئی لڑکا جوان ہوتا ہے تو اس کی ماموں کی یا چچا کی لڑکی اس کو کہتی ہے۔ جا سفر پہ جا اور مزدوری کرکے خوب پیسے کما اور اچھی سی لڑکی سے شادی کر۔ اگر اچھی لڑکی نہ ملے تو۔۔۔ میں تو ہوں ہی ۔۔۔ :)

تو عاشی ڈھونڈ لیں کوئی پروف والا ۔۔۔ ۔۔ ورنہ میں تو ہوں ہی ۔۔۔ ۔ :)
زبردست:)
 

الف عین

لائبریرین
جیہ نے میری فائل اتاری ہے نا؟ اس میں دیکھو کہ وہی اغلاط زیادہ ہیں جو ہم سب ٹائپ کرتے ہوئے کرتے ہیں!! یہ سب مختلف رنگ کے مختلف فانٹ سے اجاگر کی گئی ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
جی بابا جانی۔ آپ ہی کی فائل اتاری ہے ۔اب دو 3 بابوں کی پروف کر چکی ہوں ۔ آپ کی بات بالکل درست ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
عائشہ تقریبا آدھے کتاب کا پروف ہو چکا ہے۔ غلطیاں بہت کم ہیں۔ صرف ایک جگہ ایک فقرہ ٹائپ ہونے سے رہ گیا تھا۔ بابا جانی نے جو پروف کیا ہے اس میں وہ غلطیاں ہیں وہ جو ہم سب ٹائپ کرتے ہوئے کرتے ہیں۔ پروف مکمل کرنے کے بعد دو فائلیں بنیں گی۔ ایک فائنل اور دوسری وہ جس میں درستگیاں نمایاں کی گئی ہیں۔ یہی دوسری فائل آپ غور سے دیکھ لینا
 

جیہ

لائبریرین
بابا جانی آپ نے ہر جگہ ہوگا کے ہو اور گا کے درمیاں سپیس دیا ہے۔ کوئی خاص وجہ؟ میرے خیال میں ۔۔ہونا-- مصدر سے ہوگا بغیر کسی سپیس کے درست ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
قیصرانی بھائی، جیہ آپی، دلاور خان بھائی، نایاب چاچو
آپ میں سے کوئی یہ کام کرنا چاہے گا؟
بٹیا جی
آپ پر سلامتی ہو سدا ۔ آٖمین
ابھی کچھ دن محفل سے دوری چلے گی ۔
صحرا میں لکھا ہوا ہے آج کل رزق اپنا ۔۔
اور نیٹ سروس میسر تو ہے مگر بہت ہی سست ۔۔۔
سو معذرت
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
آپ نے فائل دیکھی عائشہ؟

آپ کی رائے؟
جی آپی دیکھی
کچھ جگہ پر ٹیکسٹ کو انڈر لائن کرکے ۔۔ سائیڈ پر فارمیٹیڈ لکھا ہوا، وہ سمجھ نہیں آیا۔
باقی سپیس کی غلطیاں ہیں ناں ویسے مجھے نہیں معلوم تھا "ہو" اور" سکتا" کے درمیان سپیس ہوتی ہے ۔
ابھی مزید دیکھوں گی ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی آپی دیکھی
کچھ جگہ پر ٹیکسٹ کو انڈر لائن کرکے ۔۔ سائیڈ پر فارمیٹیڈ لکھا ہوا، وہ سمجھ نہیں آیا۔
باقی سپیس کی غلطیاں ہیں ناں ویسے مجھے نہیں معلوم تھا "ہو" اور" سکتا" کے درمیان سپیس ہوتی ہے ۔
ابھی مزید دیکھوں گی ۔
عام طور ہو سکتا، ہو رہا جیسے الفاظ جنہیں آپ دو حصوں میں تقسیم کریں اور وہ بالکل درست استعمال ہو سکتے ہوں، تو وہ الگ ہی شمار ہوتے ہیں۔ جیسے ہو سکتا دو الفاظ ہیں، لیکن ہوں گے میں ہوں ایک ہی لفظ ہے کہ آپ ہو اور ں کو الگ الگ استعمال نہیں کر سکتیں :)
 

جیہ

لائبریرین
بابا جانی نے جو تصحیح کی تھی ان الفاظ کا رنگ اور فانٹ الگ تھا تو میں نے رنگ اور فانٹ تبدیلی کیا. سائڈ پر اس کی نشان دہی گئی ہے

ہونا اور سکنا سے. ہو سکنا ایک مرکب لفظ ہے. اسی وجہ سے اس میں سپیس ضروری ہے.
 

الف عین

لائبریرین
’گا‘ کو علیحدہ لفظ ماننا چاہئے، ورنہ کریگا اور بولیگا بھی درست ماننا پڑے گا۔ ہونا سے محض ‘ہو‘ یا گیا ہے، اور ’گا‘ مستقبل کے فعل کے لئے ایک مستقل لفظ ہے۔ میں تو ورڈ میں سب سے پہلے یہی تیں اغلاط فائنڈ رپلیس کرتا ہوں۔
او۔ سپیس۔ ر کو ’اور‘ سے
’ہوگ‘ کو ’ہو۔ سپیس۔ گ‘ سے
اور
’ہوج‘ کو ہو،سیس،ج سے
اس کے علاوہ ’جاسک‘ اور جا۔ سک کو ورڈ درست مان لیتا ہے، میری لغت دیکھے بغیر!!
اور اس کے بعد میں ’اسک‘ کو فائنڈ کرتا ہوں، اور ’اسکو‘ ’اسکی‘ ’اسکے‘ کو الگ الگ کر دیتا ہوں۔ اور ’جا سک، اٹھا سک، پا سک‘ وغیرہ کو الگ۔
 
Top