وہ مجھ سے ہوئے ہمکلام - ایک ڈاکٹر کی تحریر کردہ کتاب

راشد اشرف

محفلین
چند روز قبل محترم کمال احمد رضوی کا فون آیا۔ وہ مجھ سے ڈاکٹر سعید منہاس کی کتاب "وہ مجھ سے ہوئے ہمکلام" کی تعریف کررہے تھے۔ ڈاکٹر صاحب کا رابطہ نمبر دیا اور یوں ہماری بات ڈاکٹر سعید سے ہوئی۔ آج شام گھر لوٹا تو زیر نظر کتاب منتظر تھی۔ سو صفحات کی کتاب، پڑھا تو دلچسپ پایا، خدا جانے آپ اسے کیسا پائیں گے ? ڈاکٹر صاحب نے اسے ایک ہزار کی تعداد میں شائع کیا تھا اور تقریبا تمام نسخے تقسیم کرچکے ہیں۔ کہنے لگے کسی دکان پر نہیں رکھوائی، عرض کیا پھر آپ کے کام کو خاکسار انٹرنیٹ پر پیش کردے تو کیسا رہے گا ? کہنے لگے آپ کو مکمل اجازت ہے۔

سو ملاحظہ کیجیے۔ نوے فیصد کتاب پیش خدمت ہے۔ ڈاکٹر صاحب کا تعارف حصہ دوم میں شامل ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
بس لوٹ رہا تھا ۔ جسے بزرگ سمجھ تلاشی نہ لی ۔ اسی نے گولی ماردی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت شکریہ محترم بھائی شراکت پر
 
تلمیذ

لائبریرین
راشد صاحب، شراکت کابے حد شکریہ۔
ایک تجویز پیش خدمت ہے۔ پوری پوری کتاب یہاں پرمنتقل کرنے کی بجائے آپ اسکربڈ پر اپ لوڈ کردہ کتاب کا ربط بھی یہاں پر دے سکتے ہیں۔ جیسا کہ جناب حسان خان صاحب کر رہے ہیں۔ا حباب اسکربڈ پر جا کر مطلوبہ کتاب وہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ دوہری محنت سے بچ جائیں گے۔ اپلوڈ کردہ کتب کے بارے میں ان کا دھاگہ آپ کی نظر سے گذرا ہوگا۔
نبیل
 
نبیل

تکنیکی معاون

آپ اگر اوپر ایمبیڈ کردہ مواد کے فریم میں scribd کے سمبل پر کلک کریں تو یہ سکربڈ میں اس کا صفحہ سامنے لے آئے گا۔ لیکن سکربڈ میں لامحدود ڈاؤنلوڈنگ کی سہولت موجود نہیں ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
راشد اشرف، جب اجازت لے ہی لی ہے تو ان پیج فائل لینے میں کیا مانع آیا؟ ان پیج فائل کہیں اپ لوڈ کر دیتے یا اس کو یونی کوڈ میں کنورٹ کر کے سرچیبل صورت میں انٹر نیٹ پر پہنچا دیتے، مثلاًً میری لائبریری میں، یا محفل کی۔
 
راشد اشرف

محفلین
راشد صاحب، شراکت کابے حد شکریہ۔
ایک تجویز پیش خدمت ہے۔ پوری پوری کتاب یہاں پرمنتقل کرنے کی بجائے آپ اسکربڈ پر اپ لوڈ کردہ کتاب کا ربط بھی یہاں پر دے سکتے ہیں۔ جیسا کہ جناب حسان خان صاحب کر رہے ہیں۔ا حباب اسکربڈ پر جا کر مطلوبہ کتاب وہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ دوہری محنت سے بچ جائیں گے۔ اپلوڈ کردہ کتب کے بارے میں ان کا دھاگہ آپ کی نظر سے گذرا ہوگا۔
نبیل

اس بات کا دھیان نہیں رہا، میں تو پوسٹ کے ساتھ لنکس درج کردیتا ہوں، اور یہ صورت حال سامنے آتی ہے کہ مکمل کتاب یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔ کیا آپ کا مطلب ہے کہ درخت کے نشان کو استعمال کیا جائے اور لنکس وہاں دیے جائیں ؟
 
راشد اشرف

محفلین
راشد اشرف، جب اجازت لے ہی لی ہے تو ان پیج فائل لینے میں کیا مانع آیا؟ ان پیج فائل کہیں اپ لوڈ کر دیتے یا اس کو یونی کوڈ میں کنورٹ کر کے سرچیبل صورت میں انٹر نیٹ پر پہنچا دیتے، مثلاًً میری لائبریری میں، یا محفل کی۔

بات یہ ہے جناب کہ ان پیج فائل ہر کوئی نہیں دیتا، لوگ عموما" کتراتے ہیں۔ میں ان سے دریافت کرلیتا ہوں۔
گجرات کے پیرنصیر الدولہ نے مجھے اپنی ضخیم خودنوشت کی سی ڈی بھیجی ہے، یہ 1200 صفحات پر مشتمل ہے،انتظار میں ہوں کہ کب موصول ہوتی ہے۔ ایسی مثالیں خال خال نظر آتی ہیں
 
راشد اشرف

محفلین
"وہ مجھ سے ہوئے ہمکلام" کو ایک پیشہ ور ڈاکٹر (آرتھوپیڈک سرجن) نے تحریر کیا ہے۔ یہ شہر کراچی میں ان کے پاس آنے والے، مختلف زبانیں بولنے والے، مریضوں کے پرلطف جملے ہیں جنہیں ڈاکٹر صاحب اپنے پاس محفوظ کرتے جاتے تھے۔ دوران گفتگو کہے لگے کہ کتاب کی اشاعت کے بعد دیگر ڈاکٹر حضرات بھی انہیں اسی ضمن میں اپنے اپنے تجربات بتانے آرہے ہیں اور یوں اسی موضوع پر ایک دوسری کتاب کا مواد تیزی سے محفوظ ہوتا جارہا ہے۔

کراچی کو کاسموپولیٹن شہر کہا جاتا ہے، یہاں ہر زبان بولنے والا آباد ہے۔ جو کچھ ڈاکٹر سعید منہاس نے لکھا ہے، من و عن درست ہے، ایسے لوگ جو سندھی، بلوچ، حیدرآبادی، پشو، میمنی سبھی لہجوں سے واقف ہیں، اس کا مکمل لطف اٹھا سکتے ہیں۔

اردو ادب میں یوں تو کئی میڈیکل ڈاکٹروں نے اپنے قلم کا لوہا منوایا ہے . ان میں کئی قدر آور اہل قلم سے ہم سبھی واقف ہیں۔ مشہور مزاح نگار شفیق الرحمان کا نام اس صف میں سب سے پہلے آتا ہے۔
معروف ادیب، مترجم و ناشر ڈاکٹر آصف فرخی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ معروف افسانہ نگار و مترجم ڈاکٹر حسن منظر اور جانے پہچانے افسانہ نگار ڈاکٹر شیر شاہ سید جن کے افسانوں کے مجموعوں کے عنوانات میں لفظ "دل" کی آویزش لازمی ہوتی ہے اور تقریبا تمام ہی افسانوں کے تانے بانے شعبہ طب کے اردگرد بنے گئے ہیں۔ ڈاکٹر شیر شاہ سید بزم قلم کے رکن بھی ہیں۔ ڈاکٹر احمد محی الدین کی "خودگزشت" تو احباب کو یقینا یاد ہوگی۔
ان کے علاوہ چند ماہ قبل میر پور خاص سے تعلق رکھنے والے امریکہ میں مقیم ڈاکٹر فیروز عالم کے افسانوں کا مجموعہ "دھنک کا آٹھواں رنگ" بھی جناب سید معراج جامی کے ادارے بزم تخلیق ادب ، کراچی سے شائع ہوچکا ہے۔

دیگر چند ناموں میں جھنگ کے ڈاکٹر محسن مگھیانہ (انوکھا لاڈلہ)، ڈاکٹر عبدالغنی فاروق، کیپٹن ایس ایم ادریس (بسنگ آمد)، ڈاکٹر خالد جمیل اختر (تیسرا جنم)، ڈاکٹر خالد سہیل، ڈاکٹر قائتہ احمد (غیر مرئی عورتوں کا ملک)، کرنل ڈاکٹر عبدالرزاق خان ذاکر (یادیں) شامل ہیں۔ یقینا کئی نام رہ گئے ہوں گے، احباب میں سے کوئی نشان دہی کرنا چاہیں تو اچھی بات ہو۔ بزم پر موجود ہندوستانی احباب بھی اس سلسلے میں چند نام یقینا پیش کرسکتے ہیں۔

ایسے میں ڈاکٹر سعید منہاس نے "وہ مجھ سے ہوئے ہمکلام" کے ذریعے اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلایا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
بات یہ ہے جناب کہ ان پیج فائل ہر کوئی نہیں دیتا، لوگ عموما" کتراتے ہیں۔ میں ان سے دریافت کرلیتا ہوں۔
گجرات کے پیرنصیر الدولہ نے مجھے اپنی ضخیم خودنوشت کی سی ڈی بھیجی ہے، یہ 1200 صفحات پر مشتمل ہے،انتظار میں ہوں کہ کب موصول ہوتی ہے۔ ایسی مثالیں خال خال نظر آتی ہیں
مایوس ہونے کے بعد ہی دوسرے فارمیٹ کی اجازت لینی چاہئے، یہ میرا ذاتی خیال ہے۔ تصویری شکل میں تو یہ کتاب کبھی سرچ میں مشکل سے ہی آ سکتی ہے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
گجرات کے پیرنصیر الدولہ نے مجھے اپنی ضخیم خودنوشت کی سی ڈی بھیجی ہے، یہ 1200 صفحات پر مشتمل ہے،انتظار میں ہوں کہ کب موصول ہوتی ہے۔ ایسی مثالیں خال خال نظر آتی ہیں

پیر نصیر الدولہ صاحب گذشتہ برس وفات پاچکے ہیں۔ اللہ تعالے ان کی مغفرت فرمائے۔
 
تلمیذ

لائبریرین

اردو ادب میں کئی میڈیکل ڈاکٹروں نے اپنے قلم کا لوہا منوایا ہے . ان میں کئی قدر آور اہل قلم سے ہم سبھی واقف ہیں۔

ہم تو اتنے ڈاکٹر ادیب حضرات سے واقف نہیں تھے۔،صاحب۔لیکن آپ کی اس پوسٹ کے ذریعے ضرور واقف ہو گئے ہیں اور ساتھ ہی آپ کےجذبۂ تحقیق و جستجو کے بار دگر قائل بھی۔ جزاک اللہ!!
 
Top