وہ نہیں آتا گر نہیں آتا ۔ نظام رامپوری

فرخ منظور

لائبریرین
وہ نہیں آتا گر نہیں آتا
جا کے کیوں نامہ بر نہیں آتا
آپ سے ایسی بے وفائی ہو
یہ یقیں آپ پر نہیں آتا
یاد آتا ہے اُس کا جب آنا
ہوش دو دو پہر نہیں آتا
ہائے گر ایسا جانتا تو کبھی
تجھ سے میں روٹھ کر نہیں آتا
جو مرے دیکھنے کو آتا ہے
پھر وہ بارِ دگر نہیں آتا
تم سے کہنے کو ہوں کچھ اپنا حال
دل سے لب تک مگر نہیں آتا
یاخدا تجھ سے اور کیا چاہوں
ایک مطلب تو بر نہیں آتا
کچھ کا کچھ حال ہو گیا ہوتا
اور دم بھر اگر نہیں آتا
نہ سہی لطف کچھ کہیں تو وہ
غصّہ بھی اس قدر نہیں آتا
سچ ہے میرا قصور ہے، سچ ہے
تم سے تو کوئی بر نہیں آتا
دیکھیے کیا ہو حالِ دل وہ نظام
کئی دن سے نظر نہیں آتا
(نظام رامپوری)
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت عمدہ شیئرنگ فرخ منظور بھائی۔
پہلے شعر میں شاید ٹائیپو ہے۔ درست کردیجیے
کیا ’’ لوٹ کر نامہ بر نہیں آتا‘‘ ہوسکتا ہے؟
یا پھر
جاکے کیوں نامہ بر نہیں آتا
وللہ اعلم

نشاندہی کے لئے بہت شکریہ خلیل صاحب۔ اسی لئے پروف ریڈنگ کی جاتی ہے لیکن رات جلدی میں یہ غزل دوبارہ نہیں دیکھ سکا۔ امید ہے مزید بھی کوئی غلطی ہو گی تو نشاندہی فرمائیں گے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
وہ نہیں آتا گر نہیں آتا
جا کے کیوں نامہ بر نہیں آتا

آپ سے ایسی بے وفائی ہو
یہ یقیں آپ پر نہیں آتا

یاد آتا ہے اُس کا جب آنا
ہوش دو دو پہر نہیں آتا

ہائے گر ایسا جانتا تو کبھی
تجھ سے میں روٹھ کر نہیں آتا

جو مرے دیکھنے کو آتا ہے
پھر وہ بارِ دگر نہیں آتا

تم سے کہنے کو ہوں کچھ اپنا حال
دل سے لب تک مگر نہیں آتا

یا خدا تجھ سے اور کیا چاہوں
ایک مطلب تو بر نہیں آتا

کچھ کا کچھ حال ہو گیا ہوتا
اور دم بھر اگر نہیں آتا

نہ سہی لطف کچھ کہیں تو وہ
غصّہ بھی اس قدر نہیں آتا

سچ ہے میرا قصور ہے، سچ ہے
تم سے تو کوئی بر نہیں آتا

دیکھیے کیا ہو حالِ دل وہ نظام
کئی دن سے نظر نہیں آتا

(نظام رامپوری)
 

سید زبیر

محفلین
بہت اعلیٰ کلام
وہ نہیں آتا گر نہیں آتا
جا کے کیوں نامہ بر نہیں آتا
اسی نسبت سے ایک اور شعر عرض ہے
تجھ سے تو کچھ کلام نہیں لیکن اے ندیم
میرا سلام کہیو اگر نامہ بر ملے
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت اعلیٰ کلام
وہ نہیں آتا گر نہیں آتا
جا کے کیوں نامہ بر نہیں آتا
اسی نسبت سے ایک اور شعر عرض ہے
تجھ سے تو کچھ کلام نہیں لیکن اے ندیم
میرا سلام کہیو اگر نامہ بر ملے

انتخاب کی پذیرائی اور غالب کے شعر کے لیے بہت شکریہ سید زبیر صاحب!
 
Top