فارقلیط رحمانی
لائبریرین
اوہ۔۔۔ ! تو یہ چکر ہے۔
اب مجھے یاد آرہا ہے ایک دھاگے میں ہمارے محفل کے ایک شاعر (کاشف عمران کاؔمل)جنھیں کچھ ہی دنوں میں استاد بھی مان لیا گیا تھا، انھوں نے ایک دھاگے میں شاعری میں جدت پیدا کرنے کی سنجیدہ بحث چھیڑی تھی، پھر اس بات پر ناراض ہوگئے تھے کہ محفل کے کچھ ساتھیوں نے اتنے سنجیدہ دھاگے میں مذاق شروع کردیا ہے، جن باتوں کو انھوں نے مذاق سمجھ کر برا مانا تھا ان میں سے ایک یہ تھی کہ ان کے شعر میں لفظ نرگس(بغیر ھ) پر کسی نے نشاندہی کرنے کے لیے حیرت سے لکھا تھا: ”نرگھس!“ ، شاید وہاں بھی اشکال کرنے والے کو نرگس ھ کے ساتھ نظر آرہا ہوگا۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی ہاں! علامہ صاحب!
وہ مذاق نہیں تھا۔ جیسا کہ الف عین صاحب فرما چکے وہ"
جمیل نوری نستعلیق کی لگیچر کی غلطی ہے۔ اگر ڈفالٹ تھیم بدل کر دیکھیں تو درست نظر آتا ہے۔
"اس بات سے آپ کاشف عمران کامل صآحب کو مطلع فرما دیجیے۔ تاکہ ان کی نا راضگی دور ہو جائے۔