تہذیب
محفلین
ملک بوٹا ادیب اور سیموئل بدرالدین برکت بھٹی کہیں جارہے تھے کہ اچانک ملک بوٹا ادیب نے آسمان کی طرف دیکھا اور کہا ۔" وہ گیا !" ۔ سیموئل بدرالدین برکت بھٹی نے پوچھا " کیا گیا؟"
ملک بوٹا ادیب نے کہا۔" تم نے دیکھا نہیں کیا؟ کیسا شاندار پرندہ تھا ؟ اس طرف سے آیا اور تیزی سے اڑ کر غائب ہوگیا"
کچھ دور اور آگے کو چلے ہوں گے کہ ملک بوٹا ادیب نے پھر کہا۔ " وہ دیکھو!"
سیموئل بدرالدین برکت بھٹی نے ادھر ادھر دیکھا، لیکن اس کو کچھ نظر نہیں آیا ۔ اس نے پھر ملک بوٹا ادیب سے پوچھا۔ " کیا تھا ؟"
ملک بوٹا ادیب نے کہا " تم کو نظر نہیں آیا کیا؟ کیسا شاندار جانور تھا۔ رنگ برنگا۔ وہاں کی جھاڑیوں سے نکلا اور جست لگا کر یہ جا وہ جا "
سیموئل بدرالدین برکت بھٹی نے محسوس کیا کہ ملک بوٹا ادیب اس کے ساتھ کھیل کھیل رہا ہے ۔ لیکن وہ چپ رہا ۔
کچھ دیر بعد ملک بوٹا ادیب نے کہا۔ " اب دیکھا کیا؟ یا اب بھی نظر نہیں پڑی "
سیموئل بدرالدین برکت بھٹی اب کی بار پہلے سے تیار تھا ، اس نے مصنوعی خوشی سے کہا۔ " ہاں ہاں ! بالکل نظر آیا "
ملک بوٹا ادیب نے کہا۔" حیرت ہے ! نظر آیا اور پھر بھی پیر اس پر رکھ کر اپنا جوتا خراب کرلیا، اور خوش بھی ہو رہے ہو"