ویب بیسڈ اردو وزی وگ ایڈیٹر

فاتح

لائبریرین
شکریہ

بہت شکریہ جناب اعجاز صاحب
اور جی ہاں ات۔فاق سے یہی نام ہے میرا "فاتح الدین"
یہ تو وہی صورتِ حال ہو گئی کہ "کھولیں دکان کفن کی تو لوگ مرنا چھوڑ دیں"۔
بہرحال منتظر ہوں نئے روابط کا
 

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ جناب اعجاز صاحب
اور جی ہاں ات۔فاق سے یہی نام ہے میرا "فاتح الدین"
یہ تو وہی صورتِ حال ہو گئی کہ "کھولیں دکان کفن کی تو لوگ مرنا چھوڑ دیں"۔
بہرحال منتظر ہوں نئے روابط کا

معذرت خواہ ہوں‌کہ گذشتہ پوسٹ‌میں طارق عزیز صاحب کے شعر کے ایک مصرع کی ٹانگ توڑ ڈالی بہر حال مصرع بالا کو یوں‌پڑھا جائے:
کھوليں دکاں کفن کی تو سب مرنا چھوڑ ديں

روابط کے سلسلہ میں ہنوز کوئی پیش رفت دکھائی نہیں‌دی۔
والسّلام
 
السلام علیکم،

آج میں اردو کمیونٹی کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کر رہا ہوں اور وہ ہے ایک ویب بیسڈ وزی وگ اردو ایڈیٹر کا۔ وزی وگ انگریزی کے الفاظ "what you see is what you get" کا مخفف ہے۔ اگرچہ یہ کام ابھی تک تجرباتی سطح پر ہے لیکن اس کے باوجود اسے ویب اپلیکیشنز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب تک پیش کیے گیے ویب بیسڈ اردو ایڈیٹرز اردو ویب پیڈ اور اردو اوپن پیڈ سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹنگ کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں اور ان میں ٹیکسٹ مختلف انداز میں فارمیٹ نہیں کیا جا سکتا جبکہ وزی وگ ایڈیٹر ایک ورڈ پروسیسر کی مانند کام کرتے ہیں اور ان میں اپلائی کی گئی فارمیٹنگ کا نتیجہ سکرین پر ہی نظر آ جاتا ہے۔


میں نے خود سے وزی وگ ایڈیٹر لکھنے کی بجائے دو موجودہ وزی وگ ایڈیٹرز ٹائنی ایم سی ای (TinyMCE) اور ایف سی کے ایڈیٹر (FCKEditor) میں اردو سپورٹ شامل کی ہے۔ یہاں پیش کیے گئے وزی وگ ایڈیٹر ٹائنی ایم سی ای اور ایف سی کے ایڈیٹر کے حالیہ ورژنز (ٹائنی ایم سی ای 2.1.0 اور ایف سی کے ایڈیٹر 2.4.2) پر مبنی ہیں۔ TinyMCE اور FCKEditor مشہور اوپن سورس ویب بیسڈ وزی وگ ایڈیٹر ہیں اور اکثر کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ان ایڈیٹرز کو مواد شامل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ورڈپریس، جملہ اور ممبو سوفٹویر میں ٹائنی ایم سی ای ایڈیٹر انٹگریٹڈ ہوتا ہے۔

ذیل کے سکرین شاٹ میں اردو ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کا استعمال دکھایا گیا ہے:

3_pic1_18.jpg



جبکہ ذیل کی تصویر میں اردو ایف سی کے ایڈیٹر کا استعمال دکھایا گیا ہے:

3_pic2_12.jpg



نوٹ کریں کہ دونوں اردو وزی وگ ایڈیٹر فی الحال انٹرنیٹ‌ ایکسپلورر پر صحیح کام کرتے ہیں۔ اگرچہ فائر فاکس میں بھی اردو ایڈیٹنگ کام کرتی ہے لیکن اس میں کئی مسائل ہیں۔ ابھی وزی وگ موڈ میں اوپیرا کی سپورٹ شامل نہیں ہے۔ اس کی وجہ خود اوپیرا کے اپنے آبجیکٹ ماڈل کے مسائل ہیں۔ فائرفاکس میں ویب بیسڈ وزی وگ اردو ایڈیٹنگ میں پرابلم کی ذیل کی تصویر میں نشاندہی کی گئی ہے۔ جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے، اردو کے ٹائپ کردہ حروف آپس میں جڑ نہیں رہے ہیں جبکہ Enter یا بیک سپیس پریس کرنے پر عبارت درست نظر آنے لگتی ہے جیسا کہ اگلی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔


3_pic3_9.jpg



3_pic4_7.jpg



ابھی تک میں اس مسئلے کا حل دریافت نہیں کر سکا ہوں۔ بہرحال امید کرتا ہوں کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ بگ اور اس جیسے دوسرے مسائل حل ہوتے جائیں گے۔

ابھی تک دونوں ویب بیسڈ ایڈیٹرز کے لیے کوئی آن سکرین کی بورڈ موجود نہیں ہے۔

دونوں ویب بیسڈ وزی ایڈیٹرز میں اردو ویب پیڈ کی طرح لینگویج موڈ سوئچ کرنے کے لیے شارٹ کٹ CTRL+SPACE اور ZWNJ شامل کرنے کے لیے شارٹ کٹ SHIFT+SPACE شامل ہے۔ دونوں وزی وگ ایڈیٹرز میں اردو سپورٹ شامل کرنے کے لیے میں نے اوپن پیڈ کی لاجک استعمال کی ہے۔ فی الحال ان میں اردو صوتی کی میپنگ شامل ہے۔ لیکن اوپن پیڈ والی لاجک استعمال کرنے کے باعث ان ایڈیٹرز میں مزید کی میپ شامل کرنے کا امکان موجود ہے۔

ویب بیسڈ وزی وگ ایڈیٹرز کے استعمال کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ ان میں مواد کی تدوین کرنا قدرے دقت طلب ثابت ہوتا ہے اور عام ورڈ پروسیسر جتنا آسان نہیں ہوتا۔ میں یہاں یہ بھی کہتا چلوں گا کہ عام طور پر ان ویب بیسڈ ایڈیٹرز کی جنریٹ کی ہوئی ایچ ٹی ایم ایل زیادہ اچھی کوالٹی کی نہیں ہوتی۔ لیکن یہ خود ان ایڈیٹرز کے استعمال کے طریقے پر منحصر ہے کہ ان سے کس قسم کی ایچ ٹی ایم ایل حاصل ہوتی ہے۔ زیادہ بہتر طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ان ایڈیٹرز میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ کی آپشنز ٹول بار سے ہٹا لی جائیں اور اس کی بجائے سٹائل شیٹ کے سٹائلز کا استعمال کیا جائے۔ اس طریقے سے semantic مارک اپ حاصل ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں، میں نے دونوں ویب بیسڈ وزی وگ ایڈیٹرز میں صرف اردو لکھنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ لہذا ان ایڈیٹرز کے استعمال اور انہیں اپنی ویب اپلیکیشنز میں انٹگریٹ کرنے سے متعلق تمام معلومات کے لیے متعلقہ ویب سائٹس سے رجوع کریں۔

ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کی ڈاکومنٹیشن
ایف سی کے ایڈیٹر کی ڈاکومنٹیشن

میں امید کرتا ہوں کہ ویب بیسڈ وزی وگ کا اجرا اردو کی ترویج میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس کی افادیت وقت کے ساتھ ثابت ہوگی جب ان ایڈیٹرز کا مختلف ویب اپلیکیشنز اور کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز میں استعمال شروع ہو جائے گا۔

اردو ٹائنی ایم سی کا ڈیمو ملاحظہ کریں
اردو ٹائنی ایم سی ای ڈاؤنلوڈ کریں

اردو ایف سی کے ایڈیٹر کا ڈیمو ملاحظہ کریں
اردو ایف سی کے ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کریں



والسلام

بہت شکریہ نبیل! اب لگے ہاتھوں اس کی وی بلیٹن وغیرہ میں شمولیت کا موڈ بھی بنا ڈالئے۔
 

رند

محفلین
بہت زبردست نبیل بھائی میرے خیال میں ورڈ پریس میں بھی یہی والا استعمال ہوتا ہے اب میں کوشش کروں گا کہ اس کو اپنے بلاگ میں لگا دوں ویسے اس کے بارے میں بھی میں نے آپ کا مضمون پڑھا ہے وہ بھی بہت اچھا ہے لیکن ابھی تجربہ نہیں کیا
 

منصور احمد

محفلین
بہت اچھی کاوش ھے ۔۔۔۔ لیکن مجھ سے یہ ڈاون لوڈ نہیں ہو رہا۔۔۔۔ کیا کوئی دوست مدد کر سکتا ھے
Cirtical Error اآ رہا ہے۔۔۔۔
 

راشد احمد

محفلین
نبیل بھائی اس میں مجھے ایک مسئلہ آ رہا ہے کہ جب میں اس میں ایچ ٹی ایم ایل کے ٹیگ لکھتا ہوں تو وہ خراب ہو جاتے ہیں۔ میں ایک اردو ٹیوٹوریل کی ویب سائٹ بنا رہا ہوں اس میں جب ٹیگ لکھتا ہوں تو اس طرح سے ہو جاتے ہیں۔


<html>
<body>
<script type="text/javascript">
document.write("Hello World!");
</script>
</body>
</html>

برائے مہربانی اس مسئلہ کا حل بتادیں کہ کیسے یہ ٹھیک ہو سکتا ہے

پیشگی شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو انسٹی ٹیوٹ، انگریزی متن کو اردو متن کے درمیان لکھیں گے تو اس پر علیحدہ سٹائل اپلائی کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ ابن سعید نے آپ کو ایچ ٹی ایم ایل کے dir اٹریبیوٹ کا استعمال سمجھایا تھا۔ اسے یہاں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ذیل میں آپ کا پیش کیا ہوا کوڈ درست نظر آ رہا ہے:

PHP:
<html>
<body>
<script type="text/javascript">
document.write("Hello World!");
</script>
</body>
</html>
 
Top