ویب سائٹس کے آئیڈیاز

قیصرانی

لائبریرین
کل مجھے ایک دوست نے بتایا کہ فن لینڈ میں ایک شخص نے ویب سائٹ بنائی جہاں‌ وہ فن لینڈ کے مچھر مار کر آن لائن فروخت کرتا ہے۔ دوسرا ایک ایسا شخص ہے جو لیپ لینڈ (فن لینڈ کا شمالی حصہ( کی تازہ ہوا کو پلاسٹک بیگوں میں بھر کر بیچتا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ دونوں افراد اس وقت ملین ائیر بن چکے ہیں

ان سائٹس کے لنکس کو جلد ہی مہیا کرنے کی کوشش کرتا ہوں

کیا آپ کے پاس ایسا کوئی انوکھا آئیڈیا ہے یا ایسی کوئی ویب سائٹ جو ایسی اشیا کو فروخت کر رہی ہو؟
 

مغزل

محفلین
ایک کام تو:: مشرف کرچکا ۔۔ عوام کو بیچتا رہا۔
دوسرا کام یہ ہے::: ’’ ہم اردو فونٹ بنا کر بیچ سکتے ہیں ‘‘
تیسرایہ کہ ::: ’’ زیادہ گاڑھی اردو بولنے لکھنے والوں کو کسی فرنگی کے ہاتھ بیچ دیں ‘‘
 

حسن علوی

محفلین
ماشاءاللہ یک لخت کتنے ہی آئیڈیاز آ گئے، اس ارضِ وطن میں کتنے زرخیز دماغ پائے جاتے ہیں یہ کبھی جانا ہی نہیں تھا:rolleyes:
:grin:
 

سعود الحسن

محفلین
یہاں گدھوں کی بھی کوئی کمی نہیں انہیں بھی باھر بھیجا جاسکتا ہے

ویسے اگر یورپ یا امریکہ ہی بھیجنا ہے تو ہمیں بھی یاد رکھا جاے، کہ ہم بھی کافی گدھے ہیں (کم از کم ہمارے باس کا تو یہی خیال ہے)۔
 

مغزل

محفلین
یعنی آپ کے باس بغیر ویزہ و سفری دستاویزات کے باہر جانا چاہ رہے ہیں۔۔۔ِِ؟؟
ان کے علم میں اضافہ کردیجئے گا کہ دنیا میں سب سے زیادہ گدھے افغانستان
میں پائے جاتے ہیں ۔۔ پاکستان میں 1980 سے پہلے تھے ہی نہیں ۔۔یہ تو طورخم
کے راستے آجاتے ہیں۔۔۔
 

مغزل

محفلین
جی ہاں یہ گدھوں کی اعلی ترین نسل ہیں (سیاست دان)
انہیں ضرور بالضرور بیچ دینا چاہیئے ۔۔۔ بلکہ جیب سے
کچھ لگتا ہو تو میں لگا دیتا ہوں ۔۔ مگر خدا کیلئے یہ گند
بحرِ مردار میں غرق کردیا۔ جائے۔۔
 
Top