ویب سائٹ بنانا چاہتاھوں

شکریہ امجدصاحب میں سائٹ کیسے بنانا شروع کروں ابتدا کھاں سے ھوگی:sick:
میں اپنے تجربے کے مطابق آپ سے شئیر کروں گا جو ممکن ہے کہ عمومی یا اسٹینڈرڈ نہ سمجھی جاتی ہوں۔

سب سے پہلے اپنی ضرورت کا جائزہ لیں، کس لیے بنانی ہے، کیا کیا ہونا چاہیے،
یعنی کیا خصوصیات شامل رکھنا چاہتے ہیں آپ۔
بلاگ یا سائٹ
پھر بجٹ کیا کہتا ہے آپ کا، یعنی آپ فری ویب سائٹ چاہتے ہیں یا خرچہ کر کے۔
اگر فری تو پھر سب سے بہتر طریقہ شروع کرنے کا بلاگنگ یا بلاگ کے ذریعے ویب سائٹ بھی ہے۔ جو کہ بلاگ اسپاٹ، بلاگر یا ورڈ پریس جیسے بلاگنگ سروس پروائڈرز آپ کو فری سروس دیتے ہیں۔
اگر آپ خرچہ کرنا چاہتے ہیں تو کتنا اور کیوں۔
ذاتی ویب سائٹ یا پروفیشنل۔
فیچرز کیا سوچ رکھے ہیں وغیرہ ۔

پھر خود بنا نا چاہتے ہیں یا کسی سے۔
ایک بار بننے کے بعد اَپ ڈیٹس ہوں گی یا اسٹیٹک ڈیٹا۔
وغیرہ وغیرہ ایسے سوال ہیں جن کا جائزہ لیں تو آسانی رہے گی۔ یا ہم سے بھی یہاں شئیر کر دیں۔
 
زاھراحتشام

محفلین
السلام علیکم امجد بھائ میں فری میں سائٹ بنانا چاھتا ھوں اور اس میں تصویریں ،ویڈیوز اور کتابیں رکھنا چاہتا ھوں یہ ہے میری سوچ آگے آپ بتائیں گے شکریہ
 
السلام علیکم امجد بھائ میں فری میں سائٹ بنانا چاھتا ھوں اور اس میں تصویریں ،ویڈیوز اور کتابیں رکھنا چاہتا ھوں یہ ہے میری سوچ آگے آپ بتائیں گے شکریہ

آپ ایک عدد گوگل یا جی میل اکاؤنٹ بنائیں اور بلاگر پر ایک عدد بلاگ بنائیں، اور شروع ہوجائیں۔
 
میں http://wordpress.com/ کو بلاگر پہ فوقیت دوں گا، اس کے فیچرز ، فلیکسیبیلیٹی اور یوزر فرینڈلی ہونے کے سبب، اور اس کے علاوہ پلگ انز ، تھیمز اور بڑے پیماے پہ استعمال ہونے کی وجہ سے۔
 
میں http://wordpress.com/ کو بلاگر پہ فوقیت دوں گا، اس کے فیچرز ، فلیکسیبیلیٹی اور یوزر فرینڈلی ہونے کے سبب، اور اس کے علاوہ پلگ انز ، تھیمز اور بڑے پیماے پہ استعمال ہونے کی وجہ سے۔

آپ بہتر جانتے ہیں۔ میں کافی عرصے سے بلاگر سے جڑا ہوا ہوں اور اسی سے فیمیلیر بھی ہوں سو اسی کا مشورہ دے دیا۔ :)
 
Top