ویب سائٹ بنانے والے

میر انیس

لائبریرین
میں اور میرا ایک دوست مل کر ایک بزنس شروع کرنے جارہے ہیں اسکے لیئے ایک ویب سائیٹ کی بھی ضرورت ہے کیا کوئی بھائی اس سلسلے میں مدد کرسکتا ہے مجھے اس سلسلے میں کوئی تجربہ نہیں کہ ایک ویب سائٹ کتنے میں بن جاتی ہے اور اسکے لیئے کیا کیا کرنا پڑتا ہے:worried:
 

فاتح

لائبریرین
ویب سائٹ تو مفت میں بھی بن جاتی ہے اور ایک ہزار سے لے کر کئی لاکھ میں بھی بنتی ہے۔ اس کا انحصار اس پر ہے کہ آپ کس قسم کا بزنس کر رہے ہیں اور ویب سائٹ سے کیا کام لینا چاہتے ہیں نیز اس کا ڈیزائن کیسا رکھنا چاہتے ہیں۔
یہی حال ڈومین نیم خریدنے اور ہوسٹنگ کا ہے کہ آپ مفت ڈومین نیم اور مفت ہوسٹنگ سروس لینا چاہتے ہیں جو ناقابل بھروسہ ہوتے ہیں یا قابل اعتماد سروس خریدنے کو ترجیح دیں گے۔
 

میر انیس

لائبریرین
ہم شادی کا تقریباََ تمام سامان شادی کارڈ سے لے کر دولہا دلہن کے جوڑے اور منہدی کا سامان اس ویب سائٹ پر رکھنا چاہتے ہیں تاکہ اگر ملک سے باہر سے بھی کوئی آرڈر دینا چاہے تو وہ ان کے سیمپلز دیکھ کر آرڈر کردے ۔ اس میں ظاہر ہے خوبصورتی کے لئے کچھ تصاویر بھی رکھنی ہوگی اور قیمتوں کی لسٹ وغیرہ میرا خیال ہے آپ سمجھ گئے ہونگے کہ میں کیا چاہ رہا ہوں ۔ اور ویب سائٹ فری نہیں پر مناسب قیمت کی ہو۔
 

فاتح

لائبریرین
اس کے لیے اول تو آپ کو ایک مستقل ویب ڈیویلپر چاہیے ہو گا جو روزانہ کی بنیادوں پر سائٹ میں تبدیلیاں وغیرہ کرے نیز آپ کو ای کامرس سلوشن لینا پڑے گا۔
لیکن آرڈر اور پیمنٹ کا کیا طریقہ کار ہے آپ کے ذہن میں؟ کیا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آن لائن پے منٹ ہو گی یا نمونے دیکھ کر جو پسند آئے اس کی قیمت کے برابر رقم آپ کو بذریعہ ویسٹرن یونین ٹرانسفر کر دیں گے؟
 

میر انیس

لائبریرین
دوسرا طریقہ مجھکو زیادہ مناسب لگتا ہے کہ نمونے دیکھ کر آرڈر دیا جائے اور رقم بعد میں ویسٹرن یونین یا کسی بھی دوسرے طریقے سے ٹرانسفر کردی جائے۔
ویسے روز کی بنیاد پر تبدیلیاں تو نہیں کرنی پڑیں گی کیونکہ نمونے اور پرائز روز روز تو تبدیل ہونگے نہیں۔ اور اگر اس میں تبدیلی کرنا آسان ہو تو میرے خیال میں ویب ڈولپر کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے ۔ باقی آپ بہتر جانتے ہیں میں تو اس معاملے میں بالکل کورا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ای کامرس کے لیے کئی سکرپٹس دستیاب ہیں لیکن عام طور پر کسی بھی آن لائن بزنس کے لیے کوئی کسٹم سکرپٹ استعمال کی جاتی ہے یا موجودہ ای کامرس سکرپٹس کی کسٹمائزیشن کی ضرورت پیش آتی ہے۔ میرے خیال میں بہتر یہی ہوگا کہ کسی ویب ڈیویلوپر سے آن لائن شاپ ڈیویلپ کروا لی جائے اور اس کے استعمال کی تربیت بھی کچھ عرصے حاصل کر لی جائے۔
 
Top