پردیسی
محفلین
السلام علیکم
نوٹ۔یہ مضمون صرف اردو ویب سائٹ بنانے کا ابتدایہ ہے اور زیادہ تر ان محترم دوستوں کے لئے ہے جو ویب کی زبان سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے اس لئے اس میں صرف چیدہ چیدہ چیزیں ہی بتائی جائیں گی۔زیادہ ٹیکنیکل باتوں پر بات نہیں کی جائے گی تاکہ آسانی سے سمجھ آسکے ۔
محترم بھائی اعجاز اختر صاحب اور عزیز دوستو!
میں کوشش کروں گا کہ اس مضمون میں آپ کو بتا سکوں کہ کسی بھی اردو سانچے ( ٹمپلیٹ ) میں ایک مکمل ویب سائٹ جس کے صفحات چاہے ہزاروں کی تعداد میں ہی کیوں نہ ہو، آسانی اور تیز رفتاری سے کیسے بنائے جا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے ہم ایک اردو ویب سائٹ کا سانچہ لیتے ہیں جو کہ پہلے ہی سے بنایا ہوا ہے۔( یہ جو طریقہ بتایا جا رہا ہے آپ ہر سانچے میں اسی طرح ہی ویب سائٹ بنا سکتے ہیں)
میں نے جس سانچے کا انتخاب کیا ہے وہ یہاں موجود ہے آپ اسے یہاں ایک نظر دیکھ سکتے ہیں۔
اور نیچے دئے ہوئے ربط سے آپ اسے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں
ویب سائٹ بنانے کا چوتھا سانچہ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
یہ زپ zip فارمیٹ میں ہے آپ اسے unzip کر کے کھول لیں
اگر ہم اب دیکھیں تو ہمارے پاس دو عدد فائلیں index.html اور style.css نام کی دو فائلیں اور ایک عدد فولڈر imgs نامی موجود ہے۔آپ صرف index.html فائل کو کھولیں۔
جو کچھ ایسی دکھائی دے گی۔
آپ index.html فائل کو کسی بھی ایڈیٹر میں کھول لیں اور اگر آپ کے پاس کوئی بھی ویب ڈیزایننگ کا ایڈیٹر نہیں ہے تو کوئی بات نہیں آپ اسے نوٹ پیڈ میں کھول لیں۔نوٹ پیڈ میں کھولنے کے لئے آپ اوپر مینو بار میں جائیں۔
پھر View میں جائیں
پھر Source کو کلک کریں
اس کے بعد آپ کے پاس کچھ اس طرح سے نوٹ پیڈ میں فائل کھلے گی۔
سب سے پہلے جہاں جہاں اردو تحریر لکھی ہوئی ہے وہاں آپ اس میں اپنی ویب سائٹ کی مناسبت سے تبدیلیاں کر لیں۔مثلاً
کی ورڈ ضرور لکھیں جو آپ لکھیں گے وہ سرچ میں آتا چلا جائے گا۔
یہ ٹیگ بڑے الفاظ لکھنے کے لئے استمال کئے جاتے ہیں۔
اب ہم روابط کی طرف چلتے ہیں۔
یہاں آپ اپنی اسی فائل index.html کا ربط دیں گے۔یعنی جہاں # کا نشان ہے اس جگہ index.html لکھ دیں۔مثلاً
اب باقی روابط جو آپ نے رکھنے ہیں ان کے نام کا پہلے آپ ایک عدد فولڈر بنا کر اسی ویب سائٹ کے فولڈر کے اندر رکھ دیں جہاں آپ کی index.html اور style.css فائل موجود ہیں۔ مثلاً
ربط نمبر 1 پر آپ چاہتے ہیں کہ شاعری کا ربط ہو۔ جس میں تمام شعراء کا کلام ہو۔
آپ ایک عدد فولڈر poetry کے نام کا بنائیں اور اسے ویب سائٹ کے فولڈر کے اندر رکھ دیں اور ربط نمبر 1 پر اس طرح ربط دیں۔
اور ربط نمبر 1 پر اس طرح ربط دیں۔ poetry/index.html
آپ سوچتے ہوں گے فولڈر تو خالی ہے پھر ربط کس کا دیا گیا۔یہ آپ کو بعد میں بتایا جائے گا۔
اسی طرح جس جس کے ربط آپ نے دینے ہوں خالی فولڈر اسی نام کا بنا کر ربط دیتے جائیں۔
آخر میں جملہ حقوق کی جگہ اپنی ویب سائٹ کا نام لکھ لیں۔
آپ سوچتے یہ بھی ہوں گے کہ فولڈر بنانے کی کیا ضرورت ہے خالی فائل بنا کر اس کے نام کے روابط بھی دئے جا سکتے تھے۔
بھائی جی ایک اچھی ویب کے لئے ترتیب بے حد ضروری ہے اور پھر اس سے آپ کو بعد میں بہت آسانی محسوس ہوگی۔
اب فائل کو save کر کے یا save as کر کے index.html کا ہی نام دیں یعنی پہلی فائل کو اس کے ساتھ تبدیل کر لیں۔اب یہ آپ کی اصلی فائل ہو گی۔
اسی فائل کی ایک عدد کاپی بنا کر اسی فولڈر میں کوئی سا بھی نام دے کر احتیاطً محفوظ کر لیں۔
اب جو فائل آپ نے بنائی ہے یعنی index.html اس کو اسی کو اسی طرح بند حالت میں کاپی کریں اور ہر فولڈر ( جو آپ نے بنائے تھے) اس میں پیسٹ کرتے جائیں۔
نوٹ۔ یہاں ایک چیز کو خصوصی طور پر دیکھ لیجئے گا۔جب آپ فولڈر میں فائل پیسٹ کریں تو اس کو کھول کر دیکھیں کہ آیا وہ سہی کھلتی ہے یا نہیں،یعنی اس میں آپ کی سٹائل شیٹ اپلائی بھی ہوئی ہے یا نہیں۔اگر آپ بند فائل کو کاپی کر کے فولڈر میں پیسٹ کریں گے تو سٹائل شیٹ ضرور اپلائی ہو گی یعنی وہ فائل سٹائل شیٹ کا ربط خود اُٹھائے گی۔مثلاً
اصلی index.html میں آپ کی سٹائل شیٹ کا ربط اس طرح ہوگا۔
جب کہ روابط والے فولڈر میں آپکی سٹائل شیٹ کا ربط اس طرح ہوگا۔
اگر آپ نے کسی اور طریقے سے کاپی پیسٹ کیا ہے تو ہر فولڈر کے اند پڑی فائل میں سٹائل شیٹ کے ربط کو درست کر لیں۔
اب آپ کی خالی ویب سائٹ مکمل ہو گئی ہے۔اب آپ پہلے فائل یعنی index.html کو مکمل کریں۔
عنوان کی جگہ
کا ٹیگ استمال کریں
مضمون کی جگہ p کا ٹیگ استمال کریں ایک پیراگراف ختم ہونے پر دوبارہ p کا ٹیگ استمال کریں اس سے آپ کی تحریر خود بخود اگلی لائین میں چلی جائے گی۔
جب آپ کی فائل آپ کی مرضی کے مطابق مضمون کی مناسبت سے مکمل ہوجائے تو اسے آن لائن لے آئیں۔
آپکے مین فولڈر کے اندر رکھی دو فائیلوں index.html اور style.css اور تمام فولڈر کو اپنی روٹ ڈائیریکٹری کے اندر اپلوڈ کردیں۔
اگلی فائل ، مثلاً شاعری والی کو کھولیں۔اضافی عنوانات کی جگہ شعراء کا نام لکھ کر اس کی بھی ایک ایک فائل بنا کر شاعری والے فولڈر میں رکھ کر روابط دیتے جائیں۔
index.html کی محفوظ کی ہوئی اصلی فائل سے کاپی پیسٹ کر کے نئی فائل بناتے چلے جائیں۔
اب آپ کو صرف مواد دینے یا اس مواد کی مناسبت سے اسی صفحے پر نئے روابط دینے کی ضرورت پیش آئے گی جو کہ زیادہ وقت کا کام نہیں ہوگا۔
دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
کوڈ:
<meta>
کوڈ:
آپ کی ویب سائٹ کا نام
کوڈ:
سمت
یہ ٹیگ بڑے الفاظ لکھنے کے لئے استمال کئے جاتے ہیں۔
اب ہم روابط کی طرف چلتے ہیں۔
کوڈ:
[*]سرورق
[*]ربط نمبر ١
[*]ربط نمبر ٢
[*]ربط نمبر ٣
[*]ربط نمبر ٤
[*]ربط نمبر ٥
[*]ہمارا رابطہ
[/list]
کوڈ:
[*]سرورق
یہاں آپ اپنی اسی فائل index.html کا ربط دیں گے۔یعنی جہاں # کا نشان ہے اس جگہ index.html لکھ دیں۔مثلاً
کوڈ:
[*]سرورق
اب باقی روابط جو آپ نے رکھنے ہیں ان کے نام کا پہلے آپ ایک عدد فولڈر بنا کر اسی ویب سائٹ کے فولڈر کے اندر رکھ دیں جہاں آپ کی index.html اور style.css فائل موجود ہیں۔ مثلاً
ربط نمبر 1 پر آپ چاہتے ہیں کہ شاعری کا ربط ہو۔ جس میں تمام شعراء کا کلام ہو۔
آپ ایک عدد فولڈر poetry کے نام کا بنائیں اور اسے ویب سائٹ کے فولڈر کے اندر رکھ دیں اور ربط نمبر 1 پر اس طرح ربط دیں۔
کوڈ:
[*]ربط نمبر ١
اور ربط نمبر 1 پر اس طرح ربط دیں۔ poetry/index.html
کوڈ:
[*]شاعری
آپ سوچتے ہوں گے فولڈر تو خالی ہے پھر ربط کس کا دیا گیا۔یہ آپ کو بعد میں بتایا جائے گا۔
اسی طرح جس جس کے ربط آپ نے دینے ہوں خالی فولڈر اسی نام کا بنا کر ربط دیتے جائیں۔
آخر میں جملہ حقوق کی جگہ اپنی ویب سائٹ کا نام لکھ لیں۔
آپ سوچتے یہ بھی ہوں گے کہ فولڈر بنانے کی کیا ضرورت ہے خالی فائل بنا کر اس کے نام کے روابط بھی دئے جا سکتے تھے۔
بھائی جی ایک اچھی ویب کے لئے ترتیب بے حد ضروری ہے اور پھر اس سے آپ کو بعد میں بہت آسانی محسوس ہوگی۔
اب فائل کو save کر کے یا save as کر کے index.html کا ہی نام دیں یعنی پہلی فائل کو اس کے ساتھ تبدیل کر لیں۔اب یہ آپ کی اصلی فائل ہو گی۔
اسی فائل کی ایک عدد کاپی بنا کر اسی فولڈر میں کوئی سا بھی نام دے کر احتیاطً محفوظ کر لیں۔
اب جو فائل آپ نے بنائی ہے یعنی index.html اس کو اسی کو اسی طرح بند حالت میں کاپی کریں اور ہر فولڈر ( جو آپ نے بنائے تھے) اس میں پیسٹ کرتے جائیں۔
نوٹ۔ یہاں ایک چیز کو خصوصی طور پر دیکھ لیجئے گا۔جب آپ فولڈر میں فائل پیسٹ کریں تو اس کو کھول کر دیکھیں کہ آیا وہ سہی کھلتی ہے یا نہیں،یعنی اس میں آپ کی سٹائل شیٹ اپلائی بھی ہوئی ہے یا نہیں۔اگر آپ بند فائل کو کاپی کر کے فولڈر میں پیسٹ کریں گے تو سٹائل شیٹ ضرور اپلائی ہو گی یعنی وہ فائل سٹائل شیٹ کا ربط خود اُٹھائے گی۔مثلاً
اصلی index.html میں آپ کی سٹائل شیٹ کا ربط اس طرح ہوگا۔
کوڈ:
<link>
کوڈ:
style.css
جب کہ روابط والے فولڈر میں آپکی سٹائل شیٹ کا ربط اس طرح ہوگا۔
کوڈ:
<link>
کوڈ:
../style.css