ویب سائٹ کا ریزولیشن

terminator

محفلین
اسلام وعلیکم:۔
میں ایک ویب سائٹ بنارہا ہوں صرف سی ایس ایس اور ایچ ٹی ایم ایل میں میں چاہتا ہوں کہ یہ ویب سائٹ ہر ریزولیشن پر خود بہ خود ڈھل جائے کیا ایسا ممکن ہے اگر ہاں! تو کیسے؟
اللہ حافظ۔
 

terminator

محفلین
شکریہ سعود بھائی ۔
مجھے آپ سے ایک اور چیز کے بارے میں جاننا ہے۔اس ویب سائٹ میں http://www.software.com فوٹر دیکھیں یہ اپنی سطع سے تھوڑا ابھرا ہوا ہے اسے کیسے کرینگے۔
 
فوٹو شاپ یا ایسے ہی کسی سافٹوئر کی مدد سے بیک گراؤنڈ امیجیز میں شیڈو ڈال کر یہ افیکٹ پیدا کیا جا سکتا ہے۔
 

terminator

محفلین
سعود بھائی یہ ایک ہی پیج پر دائیں اور بائیں دونوں سائڈ پر ایک بیک گراؤنڈ شو کیا جاسکتا ہے؟
 
بالکل کیا جا سکتا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ کوئی سی ایس ایس کی ای بک ڈھنگ سے پڑھ لیں۔ اس کے کچھ ویڈیو ٹیوریل بھی دستیاب ہیں۔ پر میں ریپڈ شئیر کے روابط دوں گا نہیں اور آپ چاہیں تو ویڈیو ٹیوٹوریل کی سائٹوں سے خرید سکتے ہیں۔ ویسے ای بکس یا آن لائن ٹیوٹوریل کا مطالعہ بھی کافی ہوگا۔
 

arifkarim

معطل
بیک گراؤنڈ کی فائل انتہائی باریک ہے:
bg-footer.jpg

اسی کو ملٹی پلائی کرکے بیک براؤنڈ بنائی گئی ہے!
 

فخرنوید

محفلین
ریزولوشن کے لئے بہتر ہوتا ہے کہ اسے آپ سٹینڈرڈ 800x600رکھیں ۔ ورنہ اسے آپ ٹیبل میں‌وڈتھ 100فی صد رکھیں ۔ جس سے وہ ریزولوشن کے مطابق ڈھل جائے گی۔
 
جی محترم انتہائی مفید ہوگی۔

ایک بار اسے پڑھ لیں پھر مزید کے لئے css tutorials لکھ کر گوگل فرما لیں بہت ساری دوسری سائٹیں بھی مل جائیں گی۔ لیکن میرا مشورہ یہی ہوگا کہ w3schools کو پہلے تمام کر لیں۔
 

محمدصابر

محفلین
w3schools ختم ہو گی تو کوئی دوسری شروع ہو گی سعود بھائی۔ میں تو ابھی html ٹیسٹ پاس نہیں کر سکتا۔ :)
 

فخرنوید

محفلین
لگتا ہے ایچ ٹی ایم ایل کا پیپر ہی آوٹ کروانا پڑے گا اتنے لوگ فیل ہو رہے ہیں۔

یا رعائتی نمبروں کس سسٹم شروع کروانا ہوں گے ۔ ہمارے ابا جان اگر چیف جسٹس ہوتے تو ہمیں بھی کسی میڈیکل کالج میں داخلہ مل جانا تھا یہ سب سیکھنے کی ضرورت نہیں ہونی تھی۔

ویسے بھی پاکستانی 33 نمبر لے کر پاس ہونے والے ہیں ۔ اب 50 فی صد کیسے حاصل ہوں
 
Top