ویب سائٹ کو کیسے محفوظ بنایا جائے؟

مجھے آجکل یہ مشکل پیش آرہی ہے کہ میری ویب سائٹ کی تمام index.htm and index.php کرپٹ ہو جاتی ہیں اور جب میں FTP سے ان کی تبدیلی کی تاریخ دیکھتا ہوں تو وہ تازہ ترین ہوتی ہیں، یعنی کوئی سکرپٹ یا وائرس یا ہیکنگ پروگرام اسے متاثر کر رہا ہے، یہ تو ایک ہوسٹنگ کے ساتھ ہوا، اسی طرح میں نے ایک بالکل برانڈ نیو ھوسٹنگ سائن اپ کی اور کچھ دنوں‌کے بعد وہاں بھی یہی صورت حال ہو گئی ہے، میں بہت الجھ گیا ہوں، براہ مہربانی کوئی دوست مدد فرمائیں، اور اس بلا سے میری جان چھڑائیں۔
 

فر حان

محفلین
انیس بھائی یہ وائرس کی کارستانی ہے میں کافی مدت تک اس مسئلہ کا شکار رہا ہوں۔ پر آخر میں مجھے نئے سرے سے اپنی سائیٹ بنانا پڑی مجھ کم عقل کا مشورہ یہ ہے کے آپ اپنے سسٹم کواسکن کروا کر چیک کریں ہوسکتا ہے بلکہ اللہ کرے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے۔آمین
 

فخرنوید

محفلین
جناب آپ اپنی فائلز کو رائیٹ آپشن اپ لوڈ کرنے کے بعد بند کر دیا کریں۔

یعنی اس کی اٹریبیوٹ کو 555 یا 666 کر دیا کریں۔
 

فخرنوید

محفلین
اس پر ایک دفعہ مجھ سے دم کروا کر دیکھیں اگر پھر کبھی اس پر کسی موکل نے نظر بھی ڈالی تو کہنا۔
 
اس پر ایک دفعہ مجھ سے دم کروا کر دیکھیں اگر پھر کبھی اس پر کسی موکل نے نظر بھی ڈالی تو کہنا۔

فخر، مجھے نہیں پتہ تھا کہ آپ یہ کام بھی کرتے ہیں، ویب سائٹ کو چھوڑیے جناب، محبوب قدموں میں‌کیسے آئے گا یہ والا موکل بھیج دیجئے۔

ویسے یہ وائرس کی ہی کارستانی لگتی ہے ، کیونکہ جب سے میں نے اسکین کرواکے کچھ فائلیں ڈیلیٹ کی ہیں تب سے شانتی ہے۔

موضوع پر نظر رکھنے کے لئے بہت شکریہ۔
 
Top