ویب سائٹ

Zubair Hashmi

محفلین
السلام علیکم! امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ میں نےاردو میں ایک ویب سائٹ آف لائن رہ کر مائیکروسافٹ شئیر پوائنت 2007 میں بنائی ہے۔ یہ طب کے بارے ہے۔ اس میں ، میں نے 18 کتب لکھی ہیں۔یہ کتابیں مختلف عنوانات کے تحت ہیں اور میں نے ان کو انہیں عنوانات کے تحت بطور ٹیکسٹ خود لکھا ہے (بطور مصنف نہیں) کتب مختلف حکما کی ہیں لیکن سکین نہیں کیا۔کافی عرصہ سے حسبِ توفیق میں نے بہت کوشش کی لیکن آن لائن نہ کرسکا اب اپنا مسئلہ نے آپ کے سامنے رکھا ہے کوئی اللہ کا بندہ اگر میری مدد کردے تو اس کا احسانِ عظیم ہوگا اور انتہائی مشکور ہوں گا۔
خیر اندیش زبیر ہاشمی۔ گجرات
 
محترم زبیر ہاشمی صاحب، اردو محفل میں خوش آمدید۔ ہم نے پایا ہے کہ آپ قیصرانی صاحب سے کسی ذاتی مکالمے میں گفتگو کر رہے ہیں لیکن آپ کو ای میل میں جو اطلاعات موصول ہوتی ہیں ان کا جواب ای میل سے دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ متعلقہ افراد تک نہ جا کر محفل کے ایڈمن ان باکس میں آ جاتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ محفل میں لاگن ہو کر مکالمات کے تحت جواب دیں یا متعلقہ احباب سے ذاتی مکالمے میں ہی ان کا ای میل پتا حاصل کر لیں۔ :) :) :)
 
اسد

محفلین
شیئر پوائنٹ اداروں (انٹرپرائز) کے لئے تو کام کرتا ہے جس میں کئی افراد سائٹ کے لئے مواد تیار اور مدون کرتے ہیں، لیکن عام (پبلک) ویب سائٹ بنانے کے مناسب نہیں ہے۔ بہتر ہو گا کہ کتابوں کو ورڈ یا پی ڈی ایف فورمیٹ میں تبدیل کر کے کسی فائل شیئرنگ سائٹ (box.net یا dropbox.com) پر اپلوڈ کر دیں اور بلوگر (blogger.com) پر سائٹ بنا کر کتابوں کے روابط فراہم کر دیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کتاب کو آن لائن کرنے کے لیے اسے ذیل کی سائٹس پر اپلوڈ کیا جا سکتا ہے:

سکربڈ : اس سائٹ پر کتاب پڑھنے میں آسانی رہتی ہے۔
آرکائیو ڈاٹ آرگ : یہاں اپلوڈ کردہ کتابیں ڈاؤنلوڈ کے لیے بھی دستیاب رہتی ہیں۔
 
Zubair Hashmi

محفلین
السلام علیکم! امید ہے سب ممبران خیر و عافیت سے ہوں گے۔ میں نے ایک ویب مکمل طور پر اردو میں ورڈ پریس کے ذریعے آن لائن کر دی ہے۔آپ سب سے اپیل ہے کہ اس کو چیک کر کے صرف اتنا بتا دیں کہ یہ آپ حضرات کو کیسی لگی اور اس میں جو خامیاں پائیں مجھے مطلع کر دیں میں آپ کا مشکور و ممنوں ہوں گا۔ خیر اندیش زبیر ہاشمی۔
www.muhammadsop.com
 
x boy

بہت اعلی محترم زبیر ہاشمی صاحب،
 
ہاشمی بھائی، سائٹ عمدہ ہے۔ مجھے پسند آئی۔ چند ایک آراء ہیں حسبِ ارشاد:
  1. ویب گاہ کا عنوان اردو کر دیں۔
  2. فُٹر میں ڈیزائن کا لنک غیر فعال ہے۔ اسے درست فرما دیں۔
    5CN3kkP.jpg
  3. تلخابۂِ شیریں کا ربط غالباً ویب گاہ کے بلاگ کو لے جاتا ہے۔ بلاگ کا لے آؤٹ اور کلر سکیم تھوڑے مختلف ہیں۔ ہم آہنگی اچھی لگے گی۔ ہیڈر والا ٹکر بلاگ کے ہیڈر میں بھی رواں ہو جائے تو پیارا لگے گا۔
  4. بلاگ میں نیویگیشن پینل ہنوز لیفٹ الائنڈ ہے۔ اسے بھی راہِ راست پہ لائیے!
 
Top