ویب سائیٹ میں اردو فونٹس

ایچ۔ ٹی۔ ایم۔ ایل ویب سائیٹ میں اردو یونی کوڈ فونٹس میں ٹائیپنگ کی جائے تو اگر وہ ویب سائٹ کسی ایسے کمپیوٹر میں اوپن کی جائے جس میں اردو فونٹس انسٹال نہ ہوں، تو وہاں فونٹس ٹوٹ جاتے ہیں۔یا وہ فونٹس نہیں آتے جو ہم نے سیٹ کئے ہوں، مثلا جمیل نستعلق یا نفیس تستعلیق۔
لیکن یہ ویب سائٹ(اردو محفل) اور اس کے علاوہ کچھ ویب سائٹس میں شاید کچھ ایسا طریقہ اپنایا گیا ہے کہ جس کمپیوٹر میں بھی اسے اوپن کیا جائے وہاں فونٹس صحیح نظر آتے ہیں۔
کیا ایچ۔ ٹی۔ ایم۔ ایل ویب سائٹ میں یہ ممکن ہے ؟
 
خواجہ طلحہ

محفلین
کیا آپ یہ کہہہ رہے ہیں کہ آپ کے جس سسٹم میں جمیل نوری نستعلیق انسٹال نہیں ہے اس سسٹم میں آپ کو محفل جمیل نوری نستعیق فونٹ میں نظر آرہی ہے؟
 
کیا آپ یہ کہہہ رہے ہیں کہ آپ کے جس سسٹم میں جمیل نوری نستعلیق انسٹال نہیں ہے اس سسٹم میں آپ کو محفل جمیل نوری نستعیق فونٹ میں نظر آرہی ہے؟

نہیں جناب
میں نے ایچ۔ ٹی۔ ایم ویب سائٹس بنائی ہیں۔ان کے بارے میں چاہتا ہوں کہ وہ جس سسٹم پر دیکھی جائیں وہاں میرا مطلوبہ فونٹ شو ہو۔
مثلا http://www.mahadusman.com/results/index.htm
یہ لنک دیکھیں۔اگر یہ پیج کسی ایسے سسٹم میں دیکھا جائے جس میں اردو انسٹال نہیں ہے، اس میں اس ٹیکسٹ ٹوٹ جاتا ہے۔
اور انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 میں زیادہ مسئلہ کرتا ہے۔
 
خواجہ طلحہ

محفلین
شعیب بھائی آپ یہاں دیکھ لیں۔ اور یہاں جاکر جہاں جہاں صابر بھائی کہیں وہاں بھی ضرور نظر مارلیجیے گا۔:)
اس کے علاوہ اگر آپ اردو ایپلیکیشن پروگرامنگ والے زمرے پر کچھ وقت صرف کریں تو بہت سی بنیادی اور مفید معلومات مل جائیں گی۔
http://www.urduweb.org/mehfil/forumdisplay.php?26-اردو-ایپلیکیشن-پروگرامنگ&order=desc
 
آپ سی ایس یس میں ایک فانٹ کے بجائے الٹرنیٹ اردو کمپیٹبل فونٹس کی ایک فہرست شامل کر دیں۔ اس طرح براوزر ترتیب وار ان میں سے ایک ایک کو چیک کر کے جو پہلا فونٹ سسٹم میں موجود ہوا اسے استعمال کر لے گا۔

ماورائی فیڈر میں یہ ترتیب کچھ یوں ہے۔

'Jameel Noori Nastaleeq','Alvi Nastaleeq','Pak Nastaleeq','Nafees Web Naskh','Urdu Naskh Asiatype',Tahoma,'Lucida Grande',Verdana,Arial,Sans-Serif
 
جناب ان ویب سائٹس کو دیکھیں
http://banuri.edu.pk/ اور http://www.farooqia.com/
یہ ڈروپال پر ڈیزائن کی گئی ہیں۔اور جس سسٹم میں اردو فونٹس نہ ہوں، وہاں بھی صحیح شو ہوتی ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کمپیوٹر میں فونٹ انسٹال کیے بغیر ویب سائٹس پر فونٹ دکھانے کے لیے @font-face کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ @font-face کی مختلف براؤزرز میں مختلف طرز کی سپورٹ ہے۔ اس کے بارے میں کچھ معلومات اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں استعمال کرنے کے لیے پہلے فونٹ کو eot فارمیٹ میں کنورٹ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ لیکن اس طریقے میں ہر مرتبہ فونٹ یوزر کے کمپیوٹر پر ڈاؤنلوڈ ہوتا ہے۔ نوری نستعلیق فونٹس کا سائز کئی میگابائٹس ہے اور ان کے لیے یہ طریقہ قابل استعمال نہیں ہے۔ مذکورہ بالا سائٹس پر پاک ڈیٹا کا کیریکٹر بیسڈ فونٹ جوہر نستعلیق استعمال ہو رہا ہے جو کہ ان کا proprietary فونٹ ہے۔
 
پاک ڈیٹا والوں نے جو کام کیا ہے وہ کیسے کریں گے؟
وہ بہت اچھا کام ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
پاک ڈیٹا والا کام کرنے کے لیے ان سے فونٹ خریدنا پڑے گا۔ یہ کمرشل فونٹ ہے۔ میں نے کبھی فونٹ کو eot فارمیٹ میں کنورٹ نہیں کیا ہے۔ اس کے بارے میں فونٹ سازی کے ماہرین بہتر رائے دے سکتے ہیں یا گوگل پر اس کے بارے میں سرچ کی جا سکتی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
پاک ڈیٹا کا اس فیلڈ میں کافی تجربہ ہے۔ ان کا فونٹ اچھا ضرور ہے لیکن ذاتی طور پر مجھے فونٹ کا استعمال اس طرح محدود کرنا پسند نہیں ہے۔ بہرحال یہ پاک ڈیٹا والوں کی انٹلکچوئل پراپرٹی ہے، وہ جو چاہے کر سکتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل

پاک ڈیٹا کے جوہر نستعلیق پر ہی تو جمیل نستعلیق کھڑا ہے :)
 
پاک ڈیٹا کے جوہر نستعلیق پر ہی تو جمیل نستعلیق کھڑا ہے :)

پاک ڈیٹا والے ویب ڈیولپمینٹ کے لئے ڈروپال استعمال کر رہے ہیں۔
کیا پی۔ ایچ۔ پی کا اردو ویڈیو ٹیوٹوریل مل سکتا ہے ؟
میرے پاس کراچی کمپیوٹرز والوں کا ایک ٹیوٹوریل ہے، لیکن اس کا مزہ نہیں آیا۔
اوراگر کوئی آن لائن پڑھانا چاہے تو بندہ سیکھنا چاہتا ہے۔
 
فانٹس ڈویلپمنٹ کسی فانٹ ایڈیٹر جیسے فانٹ لیب و فانٹ کریٹر نیز فانٹ پروگرامر جیسے ایم ایس وولٹ میں کی جاسکتی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شعیب شاید فونٹ ڈیویلپمنٹ نہیں بلکہ پی ایچ پی ڈیویلپمنٹ کی بات کر رہے ہیں۔ یہ بہت وسیع میدان ہے۔ دروپل میں اردو ویب سائٹ ڈیویلپ کرنا مشکل نہیں ہے۔ محمد سعد نے بھی دروپل پر مبنی ایک سائٹ بنائی ہوئی ہے۔ مجھے موقع ملا تو میں اس کے بارے میں معلومات فراہم کروں گا۔
 
Top