فخرنوید
محفلین
السلام علیکم!
آج کا موضوع سخن ہے۔ ویب سائیٹ کا مواد۔یعنی web content۔آج ہم اس کی اہمیت و ضرورت پر مفصل
مگر جامع روشنی ڈالیں گے۔
ایک کامیاب ویب سائیٹ بنانے کے لئے جہاں اس کی ڈئزائنگ اور ڈومین نام کا انتخاب اور اچھی
ویب ہوسٹنگ ضروری ہے۔ وہیں اس کے ساتھ ساتھ اس ویب سائیٹ پر دیا جانے والا مواد بھی نہایت
منفرد ۔ معلومات سے بھرپور ہونی چاہیے۔یہی معلومات اور ویب سائیٹ کا منفرد مواد ہمیں ایک
بہتر ویب سائیٹ بنانے میں منزل کی سیڑھی پر پہلا قدم اٹھانے دیتی ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے
کہ ہم سب سے پہلے ایسا ویب مواد کا انتخاب کریں۔ جو سب کی ضرورت ہو۔ اور یا پھر دوسروں سے سب سے
زیادہ منفرد ہو۔اس میں دی گئی تفصیل اور معلومات مصدقہ ہوں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ انٹرنیٹ انفارمیشن کا ایک سمندر ہے اور یہاں مفت انفارمیشن بھی
دستیاب ہے۔آپ کی ویب سائیٹ ذاتی، بزنس، کمیونٹی، فورمز یا بلاگ ، آرگنائزیشن ہو یا کسی مشغلے یا کسی
کھیل وغیرہ پر بنی ہو وہ تب ہی کامیاب ہو سکتی ہے۔ جب قارین کی توقعات پر پوری اترے۔اس لئے ویب
قارین کو مد نظر رکھ کر مواد شائع کرنا ضروری ہے۔اگر یہ مواد اصل ، دلچسپ اور با قاعدگی سے اپ ڈیٹ نہ ہو تو
وزیٹر آپ کی ویب سائیٹ پر دوبارہ نہیں آئیں گے۔
مثال کے طور پر ایک نیوز ویب سائیٹ ہے ۔ اس میں ہم ایک خبر لگاتے ہیں کہ فلاں جگہ پر بم دھماکہ اور ہم
کچھ تفصیل دے دیتے ہیں۔ لیکن اس کے بعد یعنی اس کی مزید تفصیل ہم اپ ڈیٹ نہیں کرتے ہیں یعنی
اس دھماکے میں کیا نقصان ہوا ہے۔ وہ بعد میں اپ ڈیٹ نہیں دیتے تو ہماری ویب سائیٹ پر اس کا
برا اثر پڑے گا۔ لوگوں کو بروقت اور مفصل خبر دینا اس ویب کا اولین فرض بنے گا۔ تاکہ قاری تشنہ لب نہ رہے۔
جیسے کھانا کھاتے ہوئے تازہ سلاد اور تازہ کھانوں سبزیوں وغیرہ کا ہی مزہ آتا ہے۔ ویسے ہی ویب پر تازہ اپ
ڈیٹ ہونا ضروری ہے۔
اک لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ ویب سائیٹ کس موضوع پر بنائی جائے اس کے لئے یہ جاننا ضروری
ہے کہ وہ کونسے موضوعات ہیں جو قارئیں میں دلچسپی پیدا کر سکیں۔انٹرنیٹ پر موجود اکثر ایسے ٹولز موجود ہیں
۔ جن کی مدد سے ہم یہ معلوم کرسکتے ہیں۔کونسا لفظ یعنی کیورڈkeyword زیادہ اس مہینے تلاش کیا گیا ہے۔فرض
کریں اگر آپ ایک اردو ویب سائیٹ بنانا چاہتے ہیں تو آپ ایسے ٹول کی مدد سے اردو اخبار یا اردو شاعری یا
اردو افسانے ، کہانیاں وغیرہ سامنے پائیں گے۔
آپ جس بھی موضوع پر معلومات اپنی ویب پر دینا چاہیں اس میں یہ چیز لازماً مد نظر رکھیں ۔ کہ
آپ کے مواد اور موضوعات کی ترتیب انتہائی سادہ اور قاری کی دسترس میں ہو۔ اسے کہیں بھی مشکل کا
زیادہ سامنا نہ کرنا پڑے۔آپ کا مواد الفاظ اور گرائمر کے اصولوں پر پورا اترتا ہو۔اور غیر ضروری مواد ہر گز نہ
دیں تا کہ اس غیر معیاری اور غیر ضروری مواد کی وجہ سے قاری منافع بخش اور معیاری مواد کو بھی پڑھنا
پسند نہ کرئے۔ اور اس کا وقت بھی ضائع نہ ہو۔