روک انٹرٹینمنٹ نے پاکستانی ویب سائیٹس کے لیے بھی
روک ٹاک لانچ کردی ہے۔جو کہ ایک ٹیکسٹ ٹو سپیچ (Text-to-speech ) ویب اپلیکشن ہے۔یعنی اس کی بدولت اب ایسی ویب سائیٹس جو اسے استعمال کررہی ہوں، پر اپنی مرضی کا ٹیکسٹ سلیکٹ کرکے سناجاسکتا ہے۔ اور ایم پی 3 کی شکل میں محفوظ کیا جاسکتاہے۔یہ ایک ویب اپلیکشن ہے روک انٹرٹنیمنٹ کے مطابق یہ تمام براوزر میں یکساں کام کرتی ہے۔اوراس اپلیکشن کا مسکن روک کے ریموٹ سرورہیں۔جس کی وجہ سے ویب سائیٹس مالکان کو بینڈ ودتھ اور ہارڈورز کے اضافی اخرات بھی برداشت نہیں کرنا پڑتے۔