ویب ٹو سٹائلز کی واپسی

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ عرصہ قبل فورم کے آپریشن میں مشکلات اور آؤٹ ڈیٹڈ ہونے کی وجہ سے ویب ٹو سٹائلز کو ڈس ایبل کر دیا گیا تھا۔ ان سٹائل کو اپڈیٹ کرنے کے بعد میں نے اب دوبارہ انیبل کر دیا ہے اور اس کا بلیو شیڈ فورم کے ڈیفالٹ سٹائل کے طور پر سیٹ بھی کر دیا ہے۔ اگر آپ دوستوں کو ان سٹائلز کی وجہ سے فورم کی رفتار میں فرق پڑتا نظر آئے یا ان میں کوئی اور سقم نظر آئے تو اس کے بارے میں اسی تھریڈ میں مطلع کریں۔
والسلام
 

فہیم

لائبریرین
پڑ چکا نبیل بھائی:(

اس اسٹائل میں اسکرولنگ کافی سلو ہوتی ہے۔
جس میں بالکل بھی مزہ نہیں آتا۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم نبیل بھائی
مجھے تو ایسا لگ رہا ہے
جیسے محفل کچھ جلدی کھل رہی ہے ۔
اب تو اک سیکنڈ سے پہلے ہی پیج اوپن ہو رہا ہے ۔
web2.0 Blue 3.7.0
نایاب
 

فہیم

لائبریرین
پیج کھلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔
صرف اسکرولنگ کا مسئلہ ہے کہ جب صفحے کو نیچے کیا جائے تو کافی مرتے ہوئے انداز میں‌ ہوتا ہے۔
جبکہ ڈیفالٹ اسٹائل کے ساتھ ایسا کوئی پنگا نہیں۔
 

مغزل

محفلین
میرے پاس انتہائی تھکا ہوئی نییٹ سروس ہے ، مگر پیج ٹھیک کام کررہے ہیں
 

arifkarim

معطل
جی ہاں۔ پیج اسکرولنگ سست ہو گئی ہے۔ شاید بہت بھاری گرافکس کا استعمال ہوا ہے اس اسٹائل میں!
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے پاس پیج کی سکرولنگ میں کوئی مسئلہ نہیں آ‌ رہا ہے اور نہ ہی کوئی بھاری بھرکم گرافکس استعمال کی گئی ہیں۔ اپنے براؤزرز کی کیش خالی کرکے دیکھیں، شاید اس سے کوئی فرق پڑے۔
 

شاہ حسین

محفلین
ہمارے پاس کچھ خاص فرق نہیں آیا سوائے حسبِ سابق شکریہ کے بٹن کے استعمال کے بعد ایرر کے نمو کے۔
 
Top