ویب پیڈ کے بارے میں استفسار

السلام علیکم
سب سے پہلے تو میں احباب کا عتاب کروں گا۔ کیونکہ میں نے یہاں قرآن کمپلیکس ویب سائٹ کے بارے میں ایک دھاگہ کھولا تھا احباب نے توجہ نہیں دی۔ جنہوں نے جواب دیا انکا میں بیحد مشکور ہوں

خیر قرآن کمپلیکس کے اردو صفحات کی ترقی مقصود ہے اس لئے یا ناقص العلم آپ احباب کا مشورہ وآراء لینے چلے آتا ہے۔ مایوسی ہوتی ہے جب کوئی خاطر خواہ جواب ہیں دیتا۔

خیر عبد الرحمن بھائی نے مجھے چند تجاویز اور فنی امور پر ایمیل بھیجی تھی انکی اس معاوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعائے خیر ہے ان کے لئے ۔

انہوں مجھے ایک مشورہ دیا تھا کہ نبیل صاحب کی ویب پیڈ اس سائٹ پر شامل کروں سو میں نے ویب پید کے بارے می پوچھنا تھا کہ فوائد کیا ہیں اور کیا طریقہ ہے درج کرنے کا۔ نیز نبیل بھائی اجازت دیں گے؟
در اصل رپورٹ بناکر محرم الحرام کے آخر میں وہاں پیش کرنی ہے۔
فانٹ اور دیگر تکنیکی امور کے بارے میں بات چیت کرنی ہے۔
اردو صفحات کا ربط دوبارہ یہاں رکھ رہا ہوں کسی حبیب ولبیب کے پاس وقت ہو تو نظرِ کرم ڈال کر اپنے تجربے سے مستفید کریں تو بڑی مہربانی ہوگی۔ اردو صفحات کو اردو کے مقام کے لائق بنانا ہے۔ مدد فرمائے گا۔

ایک پیلی پٹی ظاہر ہوتی ہے صفحہ کھلتے وقت اسکا کیا چکر ہے ؟ اسکا کوئی متبادل نظام ہو تو بتائیں۔

اور بھی کوئی ملاحظہ ہو تو ضرور بتائیں شکرا
والسلام

قرآن کمپلیکس کے اردو صفحات کا ربط
 
دوست

محفلین
گڈ اچھی کاوش کی ہے آپ نے۔
اس کا فونٹ پاک نستعلیق سے بدل دیں میرا مطلب ہے فونٹ جو گرافکس میں استعمال ہوا ہے۔ تحریری فونٹ نفیس ویب نسخ بہترین رہے گا۔
پاک نستعلیق کا مشورہ اس لیے نہیں دے رہا کہ لینکس پر اس کی رینڈرنگ بہت بری ہے جی کرتا ہے بندہ اس میں لکھی تحریر پڑھے ہی نہ۔
ویب پیڈ شامل کیا جانا چاہیے میرے خیال میں بہترین مشورہ دیا ہے آپ کو بھائی عبد الرحمٰن نے۔ اس کا طریقہ کاریہ ہوگا کہ تاثرات، تلاش، ہم سے رابطہ کے پیغام خانوں وغیرہ میں اسے شامل کردیا جائے اس طرح صارف کو اردو لکھنے میں بہت ہی آسانی ہوجائے گی۔ نبیل بھائی اس کے تازہ ترین ورژن پر کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے اس کی انٹیگریشن مزید آسان ہوجانے کی توقع ہے اور معاونت کرنے والے براؤزر بھی بڑھ جائیں گے جیسے اوپیرا وغیرہ۔
جہاں تک افادیت کی بات ہے تو آپ کے سامنے ہی ہے اردو محفل کا پوسٹ پیج اور تلاش خانے جن میں ویب پیڈ کی شمولیت نے کتنی آسانی پیدا کی ہوئی ہے۔
دیر سے جواب پر معذرت
وسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
برادرم راسخ، میں نے نوٹ کیا ہے کہ آپ خاصے حساس واقع ہوئے ہیں اور دلبرداشتہ ہونے میں دیر نہیں لگاتے۔ :? مجھے آپ کے شروع کیے ہوئے ایک سلسلے کا علم ہے جس میں آپ نے قرآن کے مطالب بیان کرنے شروع کیے تھے۔ ایسے سلسلے کو احباب میں مقبولیت کی شرط سے نتھی کرنا مناسب نہیں ہے۔ آپ کو یہ نیک کام اپنے initiative پر ہی جاری رکھنا چاہیے تھا۔ مجھے اس کے علاوہ کسی تھریڈ کا علم نہیں ہے جس میں آپ نے قرآن کمپلیکس کے بارے میں آراء دریافت کی ہوں۔

اب آتے ہیں مذکورہ اردو صفحات کی جانب۔ سچی بات ہے کہ مجھے اس سائٹ نے بہت مایوس کیا ہے۔ مجھے کئی مرتبہ ActiveX کنٹرول انسٹال کرنے پڑے اور آخر میں ایک ناقابل استعمال صفحہ نظر آیا۔ آپ کے ویب ماسٹر کسی عام اردو فونٹ‌، جیسے کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ یا نفیس ویب نسخ وغیرہ کا استعمال کیوں نہیں کرتے؟ اردو ویب صفحات بنانا آسان کام ہے۔ مجھے تو لگتا ہے کہ قران کمپلیکس والے اپنے ویب صفحات سے کاپی پیسٹ کرنے کو روکنا چاہتے ہیں۔

جہاں تک ویب پیڈ کا تعلق ہے تو اس کا فائدہ آپ کو اس فورم پر نظر ہی آ رہا ہوگا کہ بغیر کسی کی بورڈ یا لینگویج سپورٹ انسٹال کیے بغیر آپ اردو ٹائپ کر رہے ہیں۔ ویب پیڈ فری اور اوپن سورس ہے اور اسے اپنے ویب صفحات میں شامل کرنا کافی آسان ہے۔ میں اس کی اپڈیٹ میں مصروف ہوں جس سے اسے ویب صفحات میں شامل کرنا اور بھی آسان ہو جائے گا۔
 
دوست نے کہا:
گڈ اچھی کاوش کی ہے آپ نے۔
اس کا فونٹ پاک نستعلیق سے بدل دیں میرا مطلب ہے فونٹ جو گرافکس میں استعمال ہوا ہے۔ تحریری فونٹ نفیس ویب نسخ بہترین رہے گا۔
پاک نستعلیق کا مشورہ اس لیے نہیں دے رہا کہ لینکس پر اس کی رینڈرنگ بہت بری ہے جی کرتا ہے بندہ اس میں لکھی تحریر پڑھے ہی نہ۔
ویب پیڈ شامل کیا جانا چاہیے میرے خیال میں بہترین مشورہ دیا ہے آپ کو بھائی عبد الرحمٰن نے۔ اس کا طریقہ کاریہ ہوگا کہ تاثرات، تلاش، ہم سے رابطہ کے پیغام خانوں وغیرہ میں اسے شامل کردیا جائے اس طرح صارف کو اردو لکھنے میں بہت ہی آسانی ہوجائے گی۔ نبیل بھائی اس کے تازہ ترین ورژن پر کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے اس کی انٹیگریشن مزید آسان ہوجانے کی توقع ہے اور معاونت کرنے والے براؤزر بھی بڑھ جائیں گے جیسے اوپیرا وغیرہ۔
جہاں تک افادیت کی بات ہے تو آپ کے سامنے ہی ہے اردو محفل کا پوسٹ پیج اور تلاش خانے جن میں ویب پیڈ کی شمولیت نے کتنی آسانی پیدا کی ہوئی ہے۔
دیر سے جواب پر معذرت
وسلام

میں نے ان کے سامنے ابتدائی طور پر عام فانٹ رکھنے کی بات کی تھی پر انکو نستعلیقی فونٹ چاہئے۔ اس صورت میں فی الحال مجھے سب سے بہترین جوہر فونٹ نظر آ رہا ہے پاک ڈاٹا والوں کا۔ فونٹ کے جھنجھٹ سے چھٹکارا مل جائے گا۔
آپ لوگوں کا کیا خیال ہے اس فونٹ کے بارے میں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
راسخ نے کہا:
اس صورت میں فی الحال مجھے سب سے بہترین جوہر فونٹ نظر آ رہا ہے پاک ڈاٹا والوں کا۔ فونٹ کے جھنجھٹ سے چھٹکارا مل جائے گا۔
آپ لوگوں کا کیا خیال ہے اس فونٹ کے بارے میں؟
میرا خیال ہے کہ اگر آپ مندرجہ ذیل فانٹ کی بات کر رہے ہیں تو یہ بہت ہی ٹوٹا پھوٹا اور بھدا لگتا ہے :( معذرت کے ساتھ

video_title.jpg
 
نبیل صاحب!
حساسیت کا شکار تو نہیں ہوں، شاید کچھ معاملات میں ہو بھی جاتا ہوں پر عموما نہیں۔ اس معاملے میں بالکل بھی نہیں پر ایک عتاب تھا اور چند دیگر امور بھی تھے جن کی بنا پر عتاب کیا
خیر!
قرآن کے معانی کا معاملہ اس لئے لٹک گیا کہ مجھے چند تراجم درکار تھے وہ نہ مل سکے۔ اگر کچھ کرنا ہے تو سوچ سمجھ کر نیز نئی چیز کرنی چاہئے پہلے سے کی گئے منصوبے کو دوبارہ دہرانا شاید زیادہ مفید ثابت نہ ہو۔ نیز چند امور بھی بیچ میں آن ٹپکے جس کی وجہ سے رکاوٹ پیش آئی۔ نیز میں نے سوچا ہے کہ پہلے صرف تیسویں پارے پر کام کیا جائے۔ جب شروع کروں گا تو انشاء اللہ ضرور پیش کروں گا وہ بھی اگر کاپی رائٹ کا مسئلہ پیدا نہ ہوا کیونکہ میں نے یہ کام مستند کرنے کے لئے قرآن کمپلیکس کے زیر سایہ کرنا ہے ۔۔ خیر مستقبل کی باتیں حال میں کرنا مناسب نہیں۔ امیدیں ہیں۔۔ دیکھئے پوری ہوتی ہیں کہ نہیں!

باقی جزاک اللہ کہ آپ نے صفحات دیکھے واقعی مایوس کن عمل کیا ہوا ہے اسکو بدلنا چاہتا ہوں در اصل یہ کام کسی عربی کمپنی کے سپرد ہے۔ بے تکی فانٹ اور نہ جانے کون کون سے بے تکے کام کئے ہوئے ہیں۔

ActiveX کنٹرول کیا بلا ہے؟ اس کا متبادل کیا ہو سکتا ہے؟

خطوط کے بارے میں وہ چاہتے ہیں نستعلیقی فونٹ ہو اوپر شاکر کو میں واضح کر چکا ہوں وہ نستعلیقی فونٹ چاہتے ہیں مجھ ناقص العلم کو جوہر سب سے بہترین حل نظر آ رہا ہے۔ اس کے کوئی نستعلیقی حل ہو تو ضرور بتائیں۔ محسن حجازی بھائی کی فونٹ میرے اعتقاد میں فی الحال مناسب نہیں معلوم ہو رہی۔ آئندہ سوچا جا سکتا ہے۔

کاپی پیسٹ کو روکنا نہیں بلکہ فروغ دینا چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے تصویری اردو کا خیال بالکل نکالا ہوا ہے ذہن سے۔ وہ تو چاہتے ہیں محققین حضرات استفادہ کریں حالانکہ اتنا مواد نہیں ہے سائٹ پر اسی لئے میں چاہتا ہوں کوئی سِلمیْ حل نکلے۔ جوہر فونٹ بہتر نہیں ہے کیا؟

آپ کب تک اپڈیٹ کر لیں گے؟ مجھے تو یہ سائٹ بڑی سان اور زبردست لگ رہی ہے میں اسکا حوالہ بھی دے چکا ہوں انکو مزید معلومات جمع کرکے انکے سامنے بطور رپورٹ پیش کروں گا ان شاء اللہ

کوئی مزید بات کہنا چاہنے تو از راہ عنایت ضرور فرمائیں
ایک بار پھر شکریہ
 
قیصرانی نے کہا:
راسخ نے کہا:
اس صورت میں فی الحال مجھے سب سے بہترین جوہر فونٹ نظر آ رہا ہے پاک ڈاٹا والوں کا۔ فونٹ کے جھنجھٹ سے چھٹکارا مل جائے گا۔
آپ لوگوں کا کیا خیال ہے اس فونٹ کے بارے میں؟
میرا خیال ہے کہ اگر آپ مندرجہ ذیل فانٹ کی بات کر رہے ہیں تو یہ بہت ہی ٹوٹا پھوٹا اور بھدا لگتا ہے :( معذرت کے ساتھ

video_title.jpg

اس جیسے دل شکن خطوط ہی کو بدلنا ہے
بلکہ پوری سائٹ ہی حوصلہ شکن ہے

ان شاء اللہ آئندہ کوشش پوری کروں گا باقی مرضی انکی۔ میرا کام تو غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
فجر نستعلیق کے بارے میں کیا خیال ہے؟ یاہو گروپ اردو کمپیوٹنگ میں پیغامات کے مطابق یہ لینکس میں بھی درست کام کرتا ہے۔ اگرچہ وندوز میں پاک نستعلیق سے بہتر نہیں اور سست بھی ہے۔ پھر بھی جوہر سے یقیناً بہتر ہوگا۔ یہ جوہر فانٹ ہی ایسا عجیب فانٹ ہے کہ متن کاپی پیسٹ نہیں ہوتا۔ اور اس سے سائٹ کا یہ مقصد فوت ہو جاتا ہے کہ وہ کاپی پیسٹ کو بڑھاوا دینا چاہتے ہیں۔
ویسے اب بھی میں سمجھتا ہوں کہ ہر معاملے میں نفیس ویب نسخ ہی بہترین ہے، یا اس کا میرا موڈیفایڈ ورژن بمعہ مزید کیریکٹرس کے۔ یہ دونوں نئے نستعلیق فانٹس محض ورڈ 2003 میں کام کرتے ہیں،۔ ورڈ ایکس پی یا 2007 بیٹا میں نہیں۔
 
دوست

محفلین
ایسا کیوں نہیں کرتے کے تین چار فونٹس کے‌آپشن رکھ دیں صارف اپنی مرضی سے فونٹ منتخب کرلے۔
بوریت ڈاٹ کام پر اس کی مثال موجود ہے۔
فجر نستعلیق میں موجود پیج دیکھنے کے لیے صارف کو بڑی کوفت اٹھانا پڑے گی اس کی سپیڈ بہت ہی سلو ہے اور اس میں ابھی بہت سی بہتریوں کی بھی گنجائش ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
راسخ، آپ قران کمپلیکس والوں کو سمجھانے کی کوشش کریں کہ اصل اہمیت ویب سائٹ کے مواد کی ہے نا کہ فونٹ کی۔ میری پرخلوص رائے یہی ہوگی کہ فی الحال آپ لوگ نستعلیق فونٹ کا خیال دل سے نکال دیں۔ ابھی کوئی نستعلیق فونٹ ویب پر اس حد تک قابل استعمال نہیں ہے کہ اس کے ذریعے ایک پروفیشنل ویب سائٹ تشکیل دی جائے۔ ویب سائٹ بناتے ہوئے سب سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہ یہ تمام ماڈرن براؤزرز اور سکرین ریزولیوشنز پر یکساں طور پر بہتر ڈسپلے ہو سکے۔ پھر ہی اس ویب سائٹ کو قبول عام حاصل ہو سکتا ہے۔ اس وقت قرآن کمپلیکس کے اردو ویب صفحات کے ڈیزائن سے یوں لگتا ہے جیسے ان کے بنانے والے اسے محض اپنے کمپیوٹر پر ڈسپلے کرنا چاہتے ہیں۔

میری ذاتی رائے میں اس وقت قرآن سے متعلقہ بہترین ویب سائٹ عرفان القران ڈاٹ کام ہے۔ میری مراد یہاں ویب پیج ڈیزائن سے ہے۔ عرفان القران ڈاٹ کام پر عربی متن کے لیے Traditional Arabic فونٹ اور اردو ترجمہ کے لیے اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کی نیویگیشن بھی بہترین ہے۔ عرفان القران ڈاٹ کام میں تلاش کے صفحہ پر ویب پیڈ استعمال کیا گیا ہے۔ ایک ویب سائٹ کا سادہ ڈیزائن تیار کرنا کافی مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔
 
اعجاز اختر نے کہا:

محترم المقام میرے محسن
اعجاز ٲختر صاحب
السلام علیکم

جوہر نستعلیق جو پاک ڈاٹا والوں کا ہے وہ تو کاپی پیسٹ ہوتا ہے اسی وجہ سے تو میں اس کے پیچھے پڑھا ہوں

اور صاف ستھرا بھی ہے۔

یہ دیکھیں
http://blogs.urdupoint.com/

یہ لنک بھی ملاحظہ ہو

http://patrasbokhari.com/patras_ke_mazameen

آسانی سے کاپی پیسٹ ہو رہا ہے

آپ کے جواب کا انتظار ہے
 
کیا یہ فانٹ فری ہے؟ اگر ہاں تو کہاں‌سے ملےگا
 
دوست نے کہا:
ایسا کیوں نہیں کرتے کے تین چار فونٹس کے‌آپشن رکھ دیں صارف اپنی مرضی سے فونٹ منتخب کرلے۔
بوریت ڈاٹ کام پر اس کی مثال موجود ہے۔
فجر نستعلیق میں موجود پیج دیکھنے کے لیے صارف کو بڑی کوفت اٹھانا پڑے گی اس کی سپیڈ بہت ہی سلو ہے اور اس میں ابھی بہت سی بہتریوں کی بھی گنجائش ہے۔

یہ بات میں نے رپورٹ میں لکھنی تھی۔ اب آپ یہ بتاؤ کہ فونٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کا بھی آپشن ہوگا پھر تو ؟؟

اسکا کیا طریقہ کار ہوگا یہ ذرا وضاحت کردو
 
نبیل نے کہا:
راسخ، آپ قران کمپلیکس والوں کو سمجھانے کی کوشش کریں کہ اصل اہمیت ویب سائٹ کے مواد کی ہے نا کہ فونٹ کی۔ میری پرخلوص رائے یہی ہوگی کہ فی الحال آپ لوگ نستعلیق فونٹ کا خیال دل سے نکال دیں۔ ابھی کوئی نستعلیق فونٹ ویب پر اس حد تک قابل استعمال نہیں ہے کہ اس کے ذریعے ایک پروفیشنل ویب سائٹ تشکیل دی جائے۔ ویب سائٹ بناتے ہوئے سب سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہ یہ تمام ماڈرن براؤزرز اور سکرین ریزولیوشنز پر یکساں طور پر بہتر ڈسپلے ہو سکے۔ پھر ہی اس ویب سائٹ کو قبول عام حاصل ہو سکتا ہے۔ اس وقت قرآن کمپلیکس کے اردو ویب صفحات کے ڈیزائن سے یوں لگتا ہے جیسے ان کے بنانے والے اسے محض اپنے کمپیوٹر پر ڈسپلے کرنا چاہتے ہیں۔

میری ذاتی رائے میں اس وقت قرآن سے متعلقہ بہترین ویب سائٹ عرفان القران ڈاٹ کام ہے۔ میری مراد یہاں ویب پیج ڈیزائن سے ہے۔ عرفان القران ڈاٹ کام پر عربی متن کے لیے Traditional Arabic فونٹ اور اردو ترجمہ کے لیے اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کی نیویگیشن بھی بہترین ہے۔ عرفان القران ڈاٹ کام میں تلاش کے صفحہ پر ویب پیڈ استعمال کیا گیا ہے۔ ایک ویب سائٹ کا سادہ ڈیزائن تیار کرنا کافی مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔

نبیل یقین مانو آپکی بات درست ہے کہ مواد اہم ہے لیکن ۔ اور آپکی بات ویب سائٹ بنانے والی کمپنی کے متعلق درست ہے
کوئی خاص اہتمام نہیں۔۔۔ آپ دوستوں کی آراء ومشورے دیک کر رپورٹ بنانی ہے۔
کام میں نہیں کر سکتا
مجھسے نوٹ لیکر یہ کمپنی کو دیں گے۔ اسکے علاوہ املائی اخطاء بھی بہت ہیں۔۔۔
بہت کام کرنے والا ہے
میں سوچ رہا تھا پہلے فنی غلطیاں ختم کروں پھر مواد کی طرف آؤں گا

والسلام
 
قیصرانی نے کہا:
راسخ نے کہا:
جوہر نستعلیق جو پاک ڈاٹا والوں کا ہے وہ تو کاپی پیسٹ ہوتا ہے اسی وجہ سے تو میں اس کے پیچھے پڑھا ہوں

اور صاف ستھرا بھی ہے۔

یہ دیکھیں
http://blogs.urdupoint.com/

یہ لنک بھی ملاحظہ ہو

http://patrasbokhari.com/patras_ke_mazameen

آسانی سے کاپی پیسٹ ہو رہا ہے

آپ کے جواب کا انتظار ہے
کیا یہ فانٹ فری ہے؟ اگر ہاں تو کہاں‌سے ملےگا

پیسوں کا ہے
پاک ڈاٹا والوں کا ہے
 
عبدالرحمٰن

محفلین
اس کی تفصیل اس صفحہ پر موجود ہے
http://www.pakdata.com/urdumahir

Multilingual Capabilities:
Ability to mix Urdu, Sindhi, Arabic, English
or any other language in a single line.
Full Unicode support.
Nastaleeq and Naskh scripts
Sindhi language option available
Includes InPage text converter

System Requirements:
Processor: Pentium II or faster
Memory: 64 MB RAM
Operating System: MS Windows 2000 or later
(Windows 95, 98, ME are not supported)
Application Software: Microsoft Office XP

Priceing: Urdu Mahir US$120/- Buy It (Online secure order)
Urdu Mahir 5 User Server US$350/- Buy It (Online secure order)
 
قیصرانی

لائبریرین
عبدالرحمٰن نے کہا:

بہت شکریہ عبدالرحمان، لیکن میرا نہیں‌ خیال کہ اب کوئی بندہ ایک سو بیس ڈالر بھر کر استعمال کرے کیونکہ پاک نستعلیق اس سلسلے میں زیادہ بہتر چوائس رہے گا۔ خیر معلومات کے لئے ایک بار پھر سے شکریہ :)
 
بدتمیز

محفلین
پاک ڈیٹا والے شاید نیند میں ہیں۔ کوئی ان کو جگائے۔ مائیکروسافٹ کی ونڈوز وسٹا ایمیزون پر 120 ڈالر کی مل رہی ہے ہوم پریمیم فل نہ کر اپگریڈ تو یہ ایک چُنے سے سافٹ وئیر کے لئے خواب غفلت میں مدہوش ہیں۔
 
Top