ویب کی تاریخ میں پہلی بارعربی ڈومین۔ٹاپ لیول ڈومین میں۔

خواجہ طلحہ

محفلین
احباب واقف ہوں گے کہ وہ ڈومینز جو کہ DNS (ڈومین نیم سسٹم )کے روٹ زون میں شامل کیے جاتے ہیں کو top-level domain کہتے ہیں۔محفل میں آنے والے احباب ICANN کی طرف سے کچھ سال پہلے کیےگئے اعلان کہ ولڈوائب ویب کے یو آر ایل کو غیر لاطینی(رومن)زبانوں کے لیے وا کیاجائے گا، سے تو واقف ہیں ہی۔
دوستوں کے لیے تازہ خبریہ ہے کہ انٹرنیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عربی ڈومین کو ٹاپ لیول ڈومین میں شامل کردیا گیاہے۔ سعودی عرب ،مصر اور عرب امارات وہ پہلے ممالک ہوں ہوں گے جو کہ اس تبدیلی سے مستفیذ ہوں گے۔
The associated countries and their respective IDN ccTLDs are:

Egypt: مصر (Egypt)

Saudi Arabia: السعودية (AlSaudiah)

United Arab Emirates: امارات (Emarat)

This means that these IDN ccTLDs are available for use now and we will soon being seeing domain names ending in مصر, . السعودية, امارات

These are the first IDN ccTLDs to appear online as a result of the IDN ccTLD Fast Track Process which was approved by the ICANN Board at its annual meeting in Seoul, South Korea on 30 October 2009. here
خبر کے ماخذ
 

arifkarim

معطل
اچھی خبر ہے۔ اب اس ایڈریس تک جانے کیلئے بندہ پہلے عربی کیبورڈ انسٹال کرے۔ پھر اسکی کنجیاں۔ اسکے بعد یلا یلا ڈاٹ کام! :)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
اچھی خبر ہے۔ اب اس ایڈریس تک جانے کیلئے بندہ پہلے عربی کیبورڈ انسٹال کرے۔ پھر اسکی کنجیاں۔ اسکے بعد یلا یلا ڈاٹ کام! :)
ہاہاہا ویب ایڈریس خوب چنا آپ نے!:biggrin:
ویسے یہ عربی، اردو ورچول کی بورڈز کس لیے ہوتے ہیں؟
اور انکی انٹگریشن کا آج کل یونیکوڈ ویب پیجز پر بہت رحجان بھی ہے۔
 

طالوت

محفلین
تکنیکی معاملات سے تو نابلد ہوں اس لئے اوپر سے گزر گئیں ۔ ایک میگزین میں پڑھا تھا کہ اب مختلف زبانوں میں ڈومینز دستیاب ہوں گی جنھیں شاید کوئی غیر منافع بخش ادارہ مانیٹر کرتا ہے جو اب بھاری قیمت وصول کیا کرے گا ۔

یلا یلا ڈاٹ کام ! بڑی کامیاب ہو گی ۔
وسلام
 
Top