ویب کے یو۔آر۔ایل کے ساتھ تصویر

بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ
جب ہم کوئی سائٹ کھولتے ہیں تو جہاں یو۔آر۔ایل لکھا جاتا ہے اس کے ساتھ ایک چھوٹی سی تصویر ہوتی ہے (یہ تب ظاہر ہوتی ہے جب سائیٹ اوپن ہوتی ہے۔) جو کہ پہلے پرانے براؤزر میں نہیں ہوا کرتی تھی۔۔۔ اگر کوئی اپنی سائیٹ کے یو-آر-ایل کے ساتھ یہ تصویر لگانا چاہئے تو اسے کیسے لگایا جا سکتا ہے اور اس تصویر کو کیا کہتے ہیں؟ میرا مطلب ہے کہ اس فنکشن کو کیا کہا جاتا ہے۔۔۔ فرنٹ پیج اور ڈریم ویور دونوں کے بارے میں معلومات چاہئے کہ ان کو استعمال کرتے ہوئے یہ تصویر کیسے لگائی جا سکتی ہے۔؟
 

اعجاز

محفلین
اسے favicon کہتے ہیں‌۔تفصیلی معلومات تو یہاں سے مل سکتی ہے پر سادہ طریقے سے اگر آپ اپنے ڈومین روٹ‌ پر ایک آئیکون فائل favicon.ico کے نام سے رکھ دیں تو یہ ایڈریس بار میں خودبخود ظاہر ہوجائے گا۔
 

بلال

محفلین
اسے favicon کہتے ہیں‌۔تفصیلی معلومات تو یہاں سے مل سکتی ہے پر سادہ طریقے سے اگر آپ اپنے ڈومین روٹ‌ پر ایک آئیکون فائل favicon.ico کے نام سے رکھ دیں تو یہ ایڈریس بار میں خودبخود ظاہر ہوجائے گا۔

بہت شکریہ جناب اعجاز صاحب۔ مزید کچھ رہنمائی فرمائیں گے کہ ہم corel یا کسی دوسرے سافٹ ویئر میں تیار کی ہوئی کوئی تصویر .ico میں کیسے تبدیل کر سکتے ہیں یا اس کے لئے یعنی آئیکان بنانے کے لئے کوئی دوسرا بہتر سافٹ ویئر موجود ہے۔؟
 

الف عین

لائبریرین
آئکو فائل در اصل بی ایم پی ہی ہوتی ہے محض 3 ضرب 32 یا 48 ضرب 48 پکسل کا۔ کسی بھی امیج سافٹ وئر میں یہ سائز چن کر بطور بی ایم پی محفوظ کریں۔ اور پھر اکسپلورر میں جا کر فائل کا نام تبدیل کر دیں، بلکہ در اصل ایکسٹینشن تبدیل کرنا ہے، اس لئے خیال رہے کہ ونڈوز اکسپللورر فائل ایکسٹینشن بھی دکھا رہا ہو ۔ اور بی ایم پی کی جگہ آئ سی او ٹائپ کر دیں۔
 
Top