ویب ہوسٹنگ ڈسکاؤنٹ

زیک

مسافر
اردوویب کی ہوسٹنگ کے لئے ہم ڈریم‌ہوسٹ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایک اچھی اور سستی سروس مہیا کرتا ہے۔ اب آپ سب کی سہولت کے لئے ہم ڈریم‌ہوسٹ کے ساتھ ہوسٹنگ پر سائن‌اپ کرنے پر آپ کو ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں۔

اس ڈسکاؤنٹ کے لئے ڈریم‌ہوسٹ پر اکاؤنٹ کھولنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ یا پھر ڈریم‌ہوسٹ پر ہوسٹنگ خریدتے ہوئے promocode میں URDUWEB لکھیں۔

ڈریم‌ہوسٹ کے مختلف ہوسٹنگ پلان ان کی اصل قیمت اور ان پر ڈسکاؤنٹ:

لیول 1 ماہانہ: 50 ڈالر سیٹ‌اپ اور 9.95 ڈالر فی مہینہ۔ اس پر ہم 25 ڈالر ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں۔
لیول 1 سالانہ: سال کے 119.40 ڈالر۔ اس پر ہم 48 ڈالر ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں۔
لیول 1 دو سال: کل 190.80 ڈالر۔ اس پر ہم 48 ڈالر ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں۔
لیول 2 ماہانہ: 50 ڈالر سیٹ‌اپ فیس اور 19.95 ڈالر ماہانہ۔ ہمارا ڈسکاؤنٹ: 30 ڈالر۔
لیول 2 سالانہ: 239.40 ڈالر۔ ہمارا ڈسکاؤنٹ: 48 ڈالر۔
لیول 2 دو سال: کل 382.80 ڈالر۔ ہمارا ڈسکاؤنٹ 48 ڈالر۔
لیول 3 ماہانہ: 50 ڈالر سیٹ‌اپ اور 39.95 ڈالر ماہانہ۔ ہمارا ڈسکاؤنٹ: 40 ڈالر۔
لیول 3 سالانہ: 479.40 ڈالر۔ ہمارا ڈسکاؤنٹ: 48 ڈالر
لیول 3 دو سال: 766.80 ڈالر کل۔ ہمارا ڈسکاؤنٹ: 48 ڈالر
لیول 4 ماہانہ: 50 ڈالر سیٹ‌اپ اور 79.95 ڈالر ماہانہ۔ ہمارا ڈسکاؤنٹ: 48 ڈالر
لیول 4 سالانہ: 959.40 ڈالر۔ ہمارا ڈسکاؤنٹ: 48 ڈالر
لیول 4 دو سال: 1534.80 ڈالر کل۔ ہمارا ڈسکاؤنٹ 48 ڈالر۔

یہ ڈسکاؤنٹ آپ کو سائن‌اپ کرنے پر ملے گا اور صرف ایک دفعہ کے لئے ہے۔

خیال رہے کہ تقریباً تمام عام ویب‌سائٹ کے لئے لیول 1 پلان کافی ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ سالانہ پلان لیں تاکہ آپ کو سیٹ‌اپ فیس نہ دینی پڑے۔

نہ صرف یہ کہ اس طرح ڈریم‌ہوسٹ سے سائن‌اپ کرنے سے آپ کو ڈسکاؤنٹ ملے گا بلکہ اس سے آپ اردوویب کو بھی سپورٹ کریں گے کیونکہ ڈریم‌ہوسٹ نئے کسٹمر لانے پر ہمیں بھی کچھ پیسے دے گا جو اردوویب پر استعمال ہوں گے۔
 

ہمسفر

محفلین
ہمممممممممممم بہت زبردست جناب
مجھے بھی ہوسٹنگ لینی ہے میں‌بھی اس بارے میں سوچتا ہوں
 

پاکستانی

محفلین
السلام علیکم
میں اپنے بلاگ کو ڈریم ہوسٹ پر شفٹ کرنا چاہ رہا ہوں، اس بارے اگر کچھ معلومات مل جائیں تو نوازش ہو گی
میرے پاس تقریبآٓ 15 ڈومین ہیں جسے میں ایک ہی ہوسٹ پلان کے تحت چلانا چاہ رہا ہوں کیا ایسا ممکن ہے؟ اور دوسری بات یہ کہ کیا ہر ڈومین کے ساتھ ایف ٹی پی اکاؤنٹ بنایا جا سکتا ہے جس کے اختیارات اسی ڈومین کی حد تک محدود ہوں، کہیں اور دخل در اندازی کی اجازت نہ ہو۔
نبیل اور زکریا بھائی صاحبان امید ہے آپ جلد ہی اس کا کوئی تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں گے تاکہ میں بسم اللہ کر کے کام کا آغاز کر سکوں۔
 
میں بلیو ہوسٹ کو تقریبا ایک سال سے استعمال کر رہا ہوں۔ اور انکی سروسز میں مجھے کسی قسم کا مسئلہ نہیں آیا۔اور ان کا پیکج بھی بہت موزوں ہے۔ آن لائن میں نے مختلف سائٹس سے لوگوں کے ریمارکس پڑھنے کے بعد میں نے اس کو چنا تھا۔ اسوقت میری تقریبا 17 ویب سائٹس اس پیکج پر چل رہی ہیں۔

ڈسک سٹوریج >>> 600 جی بی
ڈومینز >>> لا محدود
ماہانہ ٹریفک >>> 6000 جی بی ماہانہ
اور ہاں آپ اس میں ہر ڈومین کا علحدہ ایف ٹی پی اکائونٹ بھی بنا سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات آپ یہاں پر TELL ME MOR کے بٹن پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں

میر خیال ہے آپ ایک دفعہ اس کو بھی دیکھ لیں ۔۔۔
 

زیک

مسافر
امیرے پاس تقریبآٓ 15 ڈومین ہیں جسے میں ایک ہی ہوسٹ پلان کے تحت چلانا چاہ رہا ہوں کیا ایسا ممکن ہے؟

ممکن ہے۔

اور دوسری بات یہ کہ کیا ہر ڈومین کے ساتھ ایف ٹی پی اکاؤنٹ بنایا جا سکتا ہے جس کے اختیارات اسی ڈومین کی حد تک محدود ہوں، کہیں اور دخل در اندازی کی اجازت نہ ہو۔
نبیل اور زکریا بھائی صاحبان امید ہے آپ جلد ہی اس کا کوئی تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں گے تاکہ میں بسم اللہ کر کے کام کا آغاز کر سکوں۔

اس کے لئے آپ کو ہر ڈومین کو ایک مختلف یوزر اکاؤنٹ کے فولڈر میں بنانا ہو گا۔ سو یہ بھی ممکن ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
شکریہ کاشف بھائی

زکریا بھائی میں ہوسٹ اپنے نام کرا لوں پھر آپ سے مزید مدد کی درخواست کروں گا، ایک بار پھر شکریہ
 

پاکستانی

محفلین
السلام علیکم
جی زکریا بھائی ڈریم ہوسٹنگ پلان اردو ویب کی رعائت کے ساتھ 2 سال کے لئے میں اپنے نام کرا لی ہے، اب مہربانی فرما ذرا تفصیل سے اس کے استعمال بارے آگاہ کریں ۔۔۔ نوازش ہو گی
 

باسم

محفلین
ڈریم ہوسٹ نے اپنی ماہانہ ہوسٹنگ فیس 5.95 ڈالر کردی ہے تو اب ڈسکاؤنٹ کی تفصیل کیا ہوگی؟
 

زیک

مسافر
باسم یہ 10 سال کے لئے ہے یعنی اگر آپ 714 ڈالر پے کریں اور 10 سال کے لئے ہوسٹنگ لیں۔ ان 714 ڈالر پر بھی 48 ڈالر ہی ڈسکاؤنٹ ہو گا کہ ڈریم‌ہوسٹ ہمیں اس سے زیادہ ڈسکاؤنٹ کی اجازت نہیں دیتا۔
 

ساجداقبال

محفلین
مجھے ڈریم ہوسٹ‌سے ایک شکایت ہے کہ سپورٹ ٹکٹ اوپن کرو اور پھر اگلے دن کا انتظار کرو۔ بہرحال سروس اچھی ہے، گو اب وہ پرانا معیار نہیں رہا۔
 

فرضی

محفلین
مجھے ڈریم ہوسٹ‌سے ایک شکایت ہے کہ سپورٹ ٹکٹ اوپن کرو اور پھر اگلے دن کا انتظار کرو۔ بہرحال سروس اچھی ہے، گو اب وہ پرانا معیار نہیں رہا۔

ہیلپ ٹکٹ میں سائٹ گراؤنڈ کا جواب نہیں۔۔۔ 5 منٹ کے اندر ریپلائی کرتے ہیں اور آپکا مسئلہ بھی فوری حل ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔ سائٹ گراؤنڈ
 

نعمان

محفلین
میں‌ کافی عرصے سے ڈریم ہوسٹ استعمال کررہا ہوں۔ ان داموں‌ پر یہ سب سے مناسب سروس ہے۔ لیکن اگر آپ تھوڑے زیادہ پیسے خرچ کرنے پر تیار ہوں‌ تو میڈیا ٹیمپل کی گرڈ‌ ہوسٹنگ بھی کافی اچھی ہے۔ ڈریم ہوسٹ کی ای میل سپورٹ‌ میں‌ اتنظار کافی کرنا پڑتا ہے۔ مگر پھر بھی ان کی سپورٹ‌ کافی اچھی ہے۔ خصوصا بلاگرز کے لئے یہ بہت مناسب ہے۔ اور جب آپ کا سائٹ‌ تھوڑا زیادہ مشہور ہوجائے تو آپ ان کا نیا ورچوئیل ہوسٹنگ پیکیج پر باآسانی منتقل ہوسکتے ہیں۔ تاہم اکثر بلاگرز کو اس کی ضرورت پیش نہیں آتی۔
 
السلام علیکم۔ میں دوبئی میں ہوں اگر میں نے ڈومین لینی ہو تو کیسے لوں گا ۔ کیوں کہ میں اج کل ویب ڈیزائننگ پر توجہ دے رہا ہوں۔
 

طاہر

محفلین
بھٕی میرا تو خیال ہے کہ ڈومین لینا اور سب کام کرنا ہر ایک یہ نہیں کر پاتا ۔۔۔۔۔۔۔تو بہتر ہے کہ ڈونیشن دے دیا جإے۔۔۔۔۔۔۔
میں ہوسٹنگ تو نہیں لے رہا البتہ دس ڈالر کا ڈونیشن دے رہا ہوں۔۔قبول کرلیں۔۔۔۔
 
Top