کاشف بھائی کیا آپ کو معلوم نہیں کیسےبھارتی میڈیا نے یونس خان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کی عزّت نفس کی دھجیاں بکھیر دیں اور آپ اب بھی بھارتی میڈیا کا حوالہ دیں رہے ہیں؟ خداراہ ان مشکل حالات میں کسی بھی خبر کی سچائی پریقین کرنے سے پہلےاس کے ماخذ کواچھی طرح جان لیں اور پھرہم اپنا common sense کا استعمال بھی تو کرسکتے ہیں کہ نہیں ؟
برادر میں نے پاکستانی میڈیا کا حوالہ اس لئے نہیں دیا تھا کہ یہاں پر زیادہ تر لوگ پاکستانی میڈیا کو اتنی اہمیت نہیں دیتے۔ بھارتی میڈیا کی باتیں تو اسی دن سرچ کرنے پر ملی تھیں، اس ا سے پہلے میں بھارتی میڈیا کی نیوز کے بارے جانتا بھی نہ تھا میں نے اس خبر کو پہلی بار دنیا نیوز پر حسب حال میں سنا تھا، پھر دوسری بار اس پر مفصل بحث کو میں نے اے آر وائی میں عاصمہ شیرازی کے پروگرام میں سنا۔
میں زیک کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ایک لنک فراہم کیا جس میں تردید کے ساتھ ساتھ کچھ ٹروپس موومنٹ کا بھی سرسری تذکرہ کیا گیا ہے۔ ایک اہم بات کل شام کو وفاقی وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی مشترکہ بریفنگ میں بھی اس بارے میں سوال کیا گیا تھا۔ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ بات ہمارے علم میں بھی آئی ہے اور اس بارے ایساف سے وضاحت مانگی گئی ہے۔