ویسٹ انڈیذ کا دورہ آسٹریلیا

عثمان رضا

محفلین
ویسٹ انڈیذ کا دورہ آسٹریلیا
آج سے پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگیا ہے
اس دورے میں ٹوٹل 3 ٹیسٹ - 5 ونڈے میچ اور 2 ٹؤئنٹی میچ کھیلے جائینگے ۔
 

عثمان رضا

محفلین
پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں 322 رنز اب تک بنالیے ہیں 5 وکٹوں کے نقصان پر
یاد رہے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا
 

عثمان رضا

محفلین
پہلی اننگ میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 480 رنز بناکر ڈیکلیئر کردی اور ویسٹ انڈیز نے اب تک 88 رنز بنائے ہیں 4 وکٹوں کے نقصان پر
 

عثمان رضا

محفلین
آسٹریلیا کے 480 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 228 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور دوسری اننگ میں 187 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی یوں آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ اننگ اور 65 رنز سے جیت لیا
میچ کا اسکور کارڈز

دوسرا ٹیسٹ میچ 4 تا 8 دسمبر 2009 کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا
 

عثمان رضا

محفلین
اب سے 7 گھنٹے بعد آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگا ۔
آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

چند دن پہلے ہی کم ہیوز کا بیان آیا ہے
sports-n16.jpg

بشکریہ آج کل لاہور
 

عثمان رضا

محفلین
دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے دن کے اختتام پر 336 رنز بنائے 6 وکٹوں کے نقصان پر
 

نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ کم ہیوز کو اپنی کپتانی کا زمانہ بھول گیا ہے جب آسٹریلیا کو بدترین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 1982 میں کم ہیوز کی کپتانی میں آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی تھی اور عمران خان کی ٹیم نے اسے تین ٹیسٹ‌ میچ کی سیریز تین صفر سے ہرائی تھی جس میں دو مرتبہ اننگ سے شکست بھی شامل تھی۔ اسی طرح پاکستان نے تمام ون ڈیز بھی جیت لیے تھے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس سیریز میں کم ہیوز ہر میچ سے پہلے ڈینگیں مارتا تھا کہ ہم حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور پاکستان کو شکست سے ہمکنار کریں گے وغیرہ وغیرہ۔۔
 

عثمان رضا

محفلین
دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگ میں 451 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی ۔
جوابا آسٹریلیا نے دوسرے دن کے اختتام تک اپنی پہلی اننگ میں 174 رنز بنائے بغیر کسی نقصان پر
 

عثمان رضا

محفلین
ویسٹ انڈیز کے 451 رنز کے جواب میں آسٹریلیا 439 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی
ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 23 رنز بنائے ہیں تیسرے دن کے اختتام تک
 

عثمان رضا

محفلین
آج آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوا ہے ۔
یاد رہے آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے ۔
آج آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے دن کے اختتام تک 339 رنز بنائے ہیں 3 وکٹوں کے نقصان پر
 

عثمان رضا

محفلین
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 520 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کی
جواب میں ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کے اختتام تک 214 رنز بنائے 2 وکٹوں کے نقصان پر
جس میں گائل کی سینچری بھی شامل ہے وہ 102 رنز بناکر آؤٹ ہوئے
 

عثمان رضا

محفلین
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 520 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کی
جواب میں ویسٹ انڈیز نے312 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی
آسٹریلیا نے دوسری اننگ میں تیسرے دن کے اختتام تک 137 رنز بنائے 8 وکٹوں کے نقصان پر
آسٹریلیا کو اب تک 345 رنز کی برتری حاصل ہے اور 2 وکٹیں اور 2 دن باقی ہیں
 

عثمان رضا

محفلین
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 520 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کی
جواب میں ویسٹ انڈیز نے312 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی
آسٹریلیا نے دوسری اننگ میں 150 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی
ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 359 رنز کا ٹارگٹ ملا اور چوتھے دن کے اختتام تک 308 رنز بنائے ہیں ویسٹ انڈیز نے اور 9 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں

ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میچ جیتنے اور سیریز برابر کرنے کے لیے 51 رنز ضرورت ہیں
جبکہ آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ جیتنے اور سیریز جیتنے کے لیے صرف 1 وکٹ کی ضرورت ہے
 

عثمان رضا

محفلین
آسٹریلیا نے تیسرا ٹیسٹ میچ 35 رنز سے جیت لیا اور سیریز بھی 2 صفر سے جیت لی
گائل مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز
اب 7 فروری سے ونڈے سیریز کا آغاز ہوگا
 
Top