کالی آندھی 2 ٹیسٹ، 5 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے بھارت کے دورے پر ہیں۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے راجکوٹ میں شروع ہو گا۔
کافی حد تک یکطرفہ ٹیسٹ سیریز متوقع ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یادش بخیر، مجھے 84-1983 کا ویسٹ انڈیز کا انڈیا کا ٹور یاد آ گیا۔

انڈیا 1983 کا ورلڈ کپ جیتا ہوا تھا اور ویسٹ انڈیز والوں کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کے دل بھی ٹوٹے ہوئے تھے، لیکن اس مذکورہ دورے نے دونوں کے لیے مرہم کا کام کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے اس ٹور میں ون ڈے سیریز 5-0 سے اور 6 میچوں کی ٹیسٹ سیریز 3-0 سے جیتی تھی، جس میں دو ٹیسٹ اننگز کی فتح سے جیتے تھے، لاجواب! :)
 
فرقان احمد

محفلین

کیا خوب ربط فراہم کیا آپ نے عزیزم! یہ نتیجہ تو بہت دلچسپ ہے۔ :)

India 176 (41.2/45 ov);
West Indies 108/0
(22.4/22 ov, target: 81)
West Indies won by 28 runs
ربط
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا خوب ربط فراہم کیا آپ نے عزیزم! یہ نتیجہ تو بہت دلچسپ ہے۔ :)

India 176 (41.2/45 ov);
West Indies 108/0
(22.4/22 ov, target: 81)
West Indies won by 28 runs
ربط
اُس زمانے متاثرہ میچوں کے اسی قسم کے رزلٹ ہوتے تھے، یہ میچ نوٹس کے مطابق مٹی کے طوفان کی وجہ سے ختم ہوا تھا، اور 22 مکمل شدہ اوورز کے موازنے سے فیصلہ برآمد کیا گیا تھا۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
پرانے ٹورز کی ایک اور بات کہ ون ڈیز اور ٹیسٹ میچوں کو باہم ملا کر کے کھیلتے تھے، اب ایسا نہیں ہوتا بلکہ ون ڈیز اور ٹیسٹ سیریز علیحدہ علیحدہ مکمل کی جاتی ہیں۔ واقعی وقت کافی بدل چکا ہے! :)
 
فہد اشرف

محفلین
چائے کے وقفے پر انڈیا کا اسکور 232-3
پرتھوی شا نے ڈیبو پہ ہی شتک جڑ دیا اب کوہلی اور رہانے کھیل رہے ہیں
 
اسٹمپس ڈے 1
انڈیا 364-4
89 اوورز

انڈیا نے بیٹنگ پیراڈائز پچ کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے رنز کا انبار لگا دیا ہے۔ خاص کر پرتھوی 'بیوٹی' شا جی نے کمال شمال اننگ کھیلی ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
انڈیا 649-9 اننگ ڈیکلیئر
پرتھوی شا 134
کوہلی 139
جڈیجا 100 ناٹ آؤٹ
پجارا 86 اور رشبھ پنت 92
دیویندر بشو کو 4، لوئس کو 2، براتھویٹ، چیز اور گیبریل کو ایک ایک وکٹ ملی
 
ویسٹ انڈیز دوسری اننگ میں 196 پر آل آؤٹ
راجکوٹ ٹیسٹ ایک اننگ اور 272 رنز سے انڈیا کے نام۔
یہ انڈیا کی گھریلو میدان پر 100ویں کامیابی ہے۔
 
پرتھوی شا جی کو کمال شمال اننگ پر مین آف دی میچ اعزاز سے نوازا گیا۔ پرتھوی جی کھپے کھپے کھپے :redheart::redheart::redheart:

پرتھوی جی 6ویں انڈین کھلاڑی ہیں جسکو ڈیبیو ٹیسٹ میں مین آف دی میچ ایوارڈ نصیب ہوا۔

پرتھوی شا
روہت شرما
شیکھر دھاون
ایشون
آر پی سنگھ
پروین امرے
 
دوسرا ٹیسٹ پہلا روز تیسرا سیشن

کالی آندھی 201/6
65 اعشاریہ 2 اوورز

بلکل ہی سیدھی اور فلیٹ پچ پر آج کالی آندھی کے بلے بازوں نے مسلسل پھسڈی اور غیر ضروری شاٹس کھیل کر خود کو آؤٹ کیا۔
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
دوسرا ٹیسٹ پہلا روز تیسرا سیشن

کالی آندھی 201/7
65 اعشاریہ 2 اوورز

بلکل ہی سیدھی اور فلیٹ پچ پر آج کالی آندھی کے بلے بازوں نے مسلسل پھسڈی اور غیر ضروری شاٹس کھیل کر خود کو آؤٹ کیا۔
ایک وکٹ کا گھپلہ کر گئے آپ ابھی 210 پہ 6 ہی آؤٹ ہوئے ہیں
 
Top