سب سے پہلے شمشاد کا شکریہ ادا کروں گا کہ وہ بیچارہ لونڈیوں کے شوق میں عادل کے شکریے پہ شکریے ادا کئے جا رہا ہے۔
سپینوزا صاحب ، اب جبکہ مجھے پتہ چل گیا کہ آپ اہل اسلام میں سے نہیں تو ان شا اللہ آپ سے گفتگو میں آسانی رہے گی ،
میرے مذہب کا گفتگو سے کوئ تعلق نہیں۔
میرے وہ مسلمان بھائی جو غلامی کو اسلام کے خلاف کہتے ہیں ، میں نہیں جانتا وہ کہاں ہیں ، اور ان کا ایسا کہنا کا سبب اور مقصد کیا ہے ؟ لہذا میں آپ کے اس سوال کا جواب نہیں دے سکتا،
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=8732
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=12117
اس کے بعد مزید گتفگو سے پہلے میں یہ جاننا چاہوں گا کہ کیا آپ اسلام اور اسلامی احکام کے بارے میں جاننا سمجھنا چاہتے ہیں یا صرف اعتراضات کرنا چاہتے ہیں ؟؟؟
میں یہاں برابری کی سطح پر ڈسکشن کرنے آتا ہوں۔ نہ تبلیغ کرتا ہوں اور نہ تبلیغ سننے آتا ہوں۔
ہم جیسوں کے جہاد کا مقصد اللہ کی واحدانیت اور دین کا نفاذ ہے ، دلوں کے حال اللہ جانتا ہے ، آپ اس قسم کے الفاظ سے گریز کیجیے ،
رہا معاملہ لونڈیوں اور غلاموں اور مال غنیمت کا تو یہ اللہ کی طرف سےمجاھدین کے لیے اکرام ہوتا ہے جب چاہے جسے چاہے جتنا اور جیسا چاہے دیتا رہا ہے اور دیتا ہی رہے گا ،
ٓ""" ما ملکت ایمانکم """ کی سمجھ کے بارے میں آپ سے کیا شکوہ کیا جائے ، ہمارے اپنے مسلمان بھی مختلف فلسفوں کا شکار ہو کر کچھ کا کچھ کہے جاتے ہیں ،
یہاں صرف اتنا کہتا ہوں کہ اسلام میں کسی کی بھی جان مال اور عزت پر بغیر حق کے ہاتھ ڈالنا حرام ہے ، وہ کافر ہو یا مسلمان ،
اور مال غنیمت ، انسانی شکل میں ہو یا دیگر مادی صورتوں میں صرف میدان جہاد میں حاصل ہونے والی چیزوں پر مشتمل ہوتا ہے ،
مسلمان مجاھدوں نے ایسے کسی کے مال جان عزت پر ہاٹھ نہیں اٹھایا جو ان سے لڑنے کے لیے میدان میں نہ آیا ہو
یہ ہی تعلیم ہے ہمارے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی ،
اچھے اور برے ، اپنے عقائد اور دین کے مطابق عمل کرنے والے اور اس کے خلاف کام کرنے والے ہر جگہ پائے جاتے تھے اور پائے جاتے ہیں ، محض سنی سنائی خبروں کی بنا پر ، یا چند ایک کی غلط کاروائی کی بنا پر سب کو ایک جیسا جاننا اور اس کے دین اور اس دین کے قوانین اور احکام کو غلط جاننا فاش غلطی ہے ،
فی الحال اتنا کافی ہے ، اگر میرے سوال کا جواب آپ کے پاس اثبات میں ہے اور اگر آپ ایک اچھے با اخلاق انسان کی طرح گفتگو کرنا پسند فرمائیں تو آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ، [/size]
کچھ سوالات آپ کے اسلام سے متعلق۔
کیا جنگ کے نتیجے میں دشمن کے مرد اور عورت غلام بنانا جائز تھا؟ ہے؟ ہمیشہ رہے گا؟
کیا لونڈیوں سے جنسی تعلقات جائز تھے؟ ہیں؟ ہمیشہ رہیں گے؟
کیا ان جنسی تعلقات کے لئے نکاح کی ضرورت تھی؟ ہے؟ کبھی ہو گی؟
کیا لونڈی سے تعلقات کے لئے لونڈی کی مرضی کی ضرورت ہے؟ کیا لونڈی مالک کو انکار کر سکتی ہے؟
آپ کا اسلام کب آئے گا جب غلامی دوبارہ پھیلے گی؟
کیا کسی آزاد لڑکی کو ویلنٹائن ڈے پر پھول پیش کرنا زیادہ برا ہے یا کسی غلام لڑکی کے ساتھ اس کی مرضی کے بغیر تعلقات؟