ویلنٹائن ڈے منانا چاہے یا نہیں

بات ایک ہی ہے ہیر رانجھا دن ہو یا سسی پنوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمارے کلچر کی بات تو نہیں کرنا چاہیئے البتہ دین میں نکاح کے متعلق جو احکامات اور اس کو منانے کا جو انداز ہے وہی صیحیح ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دینِاسلام انسان کو خوش ہونے سے تو منع نہیں کرتا البتہ جائز طریقے کی تلقین کی گئی ہے بار بار۔۔۔منگنی کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے تو منگیتر کی کیا ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لمبی زندگی ساتھ گزارنے کے لیے اگر انسان شادی کے بعد محبت،خلوص اور وفا کے ساتھ رشتہ نبھائے تو میرا نہیں خیال کہ آپ کا ہمسفر شادی سے پہلےتحفے نہ دینے پر آپ سے کبیدہ خاطر ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپسی خوشی بعد میں بھی تو شیئر کی جاسکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ ویسے شیطانی کی چالیں ہوتی ہیں انسان کو گمراہ کرنے کے لیے

تو اب تک یہ طے پایا کہ سینٹ ویلینٹائین شادی کا حق میں تھا جب کہ دوسرے سینٹ ہمیشہ کنوارہ رہنے کے حق میں ہوتے ہیں ، گویا اس شادی کے حق میں نعرہ بلند کرنے والے سینٹ کا ویلینٹائین ڈے ہر دن منانا جائز ہے اگر دونوں آپس میں شادی شدہ ہوں ۔ :) ؟؟؟ پھر 14 فروری کو کیوں ممانعت؟ :)
 
میرے خیال میں ہمارے معاشرے میں رائج بہیت ساری رسومات کا تعلق ہمارے مذیب سے ہے ہی نہیں۔۔۔۔ افسوس یہ ہے کہ آج میں لکھتے وقت تو ان رسومات کی مخا لفت کر رہا ہوں اور کل میرے ہی گھر مین یہ رسومات ہو رہی ہونگی، مثلا۔۔۔ شادی بیاہ کے معاملے میں کو دیکھ لیں۔۔۔۔ ہم میں سے کتنے گھر ایسے ہیں جہاں یہ رسومات نہیں ہوتی ہیں، اب کم یا زیادہ یہ اور بات ہے۔۔۔۔ بات پہنچتی ہے "اماں" کے ارمانوں تک۔۔۔۔۔۔۔۔ میں خود موسیقی کا شوقین ہوں، بلکہ ایک چھوٹا سا موسیقار ہوں۔۔۔۔۔ اب اسلام میں کہاں موسیقی کی اجازت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر میں خود پر تنقید برداشت کیسے کرونگا۔۔۔۔ کوئی نہ کوئی دلیل اور بطور حوالہ کوئی نہ کوئی حدیث پیش کردونگا۔۔۔۔

بہرحال ۔۔۔ کوئی ہم پر اپنی مرضی مسلط کرنے نہیں آتا ہے ۔۔۔ ہم خود اگر ان کو اپنے گھر کا آئین بنا لیں تو اور بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک شخص نیم کے درخت سے چمٹا ہوا تھا اور ساتھ ہی چلا رہا تھا کہ مجھے چھوڑتا نہیں ہے۔۔۔۔ اب اس کا کیا علاج ہے ؟

سو کیا کہیں؟؟؟؟
 
سارا

محفلین
یار یہ تہوار ہرگز نہیں ہونا چاہیے کیونکہ پیارو امریکہ اور یورپ میں پھول بہت مہنگے ہیں :) ایک گلاب کا پھول 10 ڈالر کا بکتا ہے اور ہم پیسے کے معاملے میں ابھی تک نستعلیقی پاکستانی ہیں کہ فورا پہلے ڈالر کو روپے میں کنورٹ کر کے گنتے ہیں۔:mad: اب تو یہ دعا ہے اللہ اس تہوار کو تو اٹھا لے یا گلابوں کو ہمارے ہاں سستا کر دے یا پھر ہم سے ہمارا حافظہ چھین لے جو یاد دلاتا ہے کہ ایک گلاب پاکستان میں کتنے کا ملتا تھا۔

ویسے اتنا چٹا جھوٹ بھی نہیں بولنا چاہیے۔۔ون ڈزن آرام سے 10 ڈالرز تک مل جاتے ہیں۔۔
 
آج کے دن کی کاروائی رات میں بیٹھ کر لکھوں گا اور دیکھتے ہیں کہ ویلنٹائن ڈے کو لوگ کیسے مناتے ہیں۔

لمبی چوڑی تقریر کی بجائے ایک سیدھی سی بات کہوں گا کہ اگر عمارت کی بنیاد ٹیڑھی ہو تو وہ چاہے آسمان تک بلند ہی کیوں نہ ہو ہوگی ٹیڑھی ہی ۔

اگر بنیاد صحیح معنوں میں استوار نہیں تو دیواریں اور ستون کتنے ہی مضبوط اور خوشنما کیوں نہ ہو وہ بہرحال عمارت کی کجی کو مٹا نہیں سکتے اور اس عمارت کا خامی بھی چھپی نہیں رہ سکتی۔
 
باسم

محفلین
تو اب تک یہ طے پایا کہ سینٹ ویلینٹائین شادی کا حق میں تھا جب کہ دوسرے سینٹ ہمیشہ کنوارہ رہنے کے حق میں ہوتے ہیں ، گویا اس شادی کے حق میں نعرہ بلند کرنے والے سینٹ کا ویلینٹائین ڈے ہر دن منانا جائز ہے اگر دونوں آپس میں شادی شدہ ہوں ۔ :) ؟؟؟ پھر 14 فروری کو کیوں ممانعت؟ :)

14 فروری کو منانا ضرور ہے چاہے اس کا نام یومِ ویلنٹائن سے بدل کر یوم محبت رکھ لیں یا نیا نام "یوم نکاح"
اور غیر شادی شدہ افراد کو دن منانے سے آپ روکیں گے؟ جبکہ یہاں تو مناتے ہی وہ ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں ویلنٹائن ڈے فضول لوگوں کی ایک فضول رسم ہے جس پر بحث بھی فضولیات کے زمرے ڈال دینی چاہیے۔ ;)

ساجد بھائی اس بحث کو فضولیات کے زمرے میں ڈالنا اچھی بات نہیں ہے۔ ایک صحتمند بحث یا مذاکرہ اچھے نتائج کو جنم دے گا جس سے ہم لوگوں کی معلومات میں بھی اضافہ ہو گا اور علم بھی حاصل ہو گا۔

ہاں اگر آپ کا مطلب بحث برائے بحث سے ہے تو میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں۔
 
damsel

معطل
تو اب تک یہ طے پایا کہ سینٹ ویلینٹائین شادی کا حق میں تھا جب کہ دوسرے سینٹ ہمیشہ کنوارہ رہنے کے حق میں ہوتے ہیں ، گویا اس شادی کے حق میں نعرہ بلند کرنے والے سینٹ کا ویلینٹائین ڈے ہر دن منانا جائز ہے اگر دونوں آپس میں شادی شدہ ہوں ۔ :) ؟؟؟ پھر 14 فروری کو کیوں ممانعت؟ :)

اسلام بھی مجرد زندگی کے حق میں کبھی نہیں رہا تو ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے آپ کس کی بات کو سپورٹ کریں گے ؟ اور دوسری بات اہلِکتاب اور مشرک قوموں کی مشابہت اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے تو آپ دیکھ لیں کہ یہ کس کا تہوار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں ہمیں دوسروں کی اچھی باتوں کو سراہنا چاہیئے لیکن اگر ہمارے سسٹم اتنا مکمل اور بغیر کسی سقم کے ہے تو ہم کیوں بھلا ان حضرت سینٹ کی تائید کریں؟؟؟؟
ویسے تو یہ بات ہی صحیح نہیں لگی مجھے ان حضرت سینٹ کی ان کے معاشرے اور مذہب میں تو غیر فظری پابندیاں تھیں اس لیے انھوں نے ایسے راستے نکالے لیکن ہماری ان سے یکجہتی چہ معنی در؟؟؟ اور ان کے پوائنٹ آپ ویو سے اگر کوئی شادی شدہ ہے ( آپس میں) تو پھر 14 فروری کی ہی پابندی کیوں سال کے باقی دن بھی بہت اچھے ہیں
 
فرخ منظور

لائبریرین
میں تو ایک سادہ سی بات سمجھا ہوں‌ کہ ویلنٹائن ڈے کی تاریخ بہت پرانی ہے - اتنی پرانی کہ اسکی اصل کہانی ڈھونڈنا مشکل ہے - لیکن بہت ساری تہذیبوں میں‌یہ دن کسی نہ کسی صورت منایا جاتا تھا حتآکہ ایران میں‌بھی یہ دن کسی اور نام سے منایا جاتا تھا- لیکن اب گلوبائلایزیشن اور انفارمیشن کی ارزاں‌ رسائی سے ایک گلوبل تہذیب وجود میں‌آ رہی ہے - جسے آپ، ہم، سب لوگ مل کر بھی روکنا چاہیں تو یہ گلوبل تہذیب بننے سے نہیں‌ روک سکتے - لہٰذا ہم چاہیں‌ یا نہ چاہیں، روکیں یا نہ روکیں، ‌ یہ تہوار منایا جاتا رہے گا -

ویلنٹائن ڈے وکی کا ربط
ویلنٹائن ڈے ہسٹری ڈات کوم کا ربط
 
خرم شہزاد خرم

تو کیوں ہم اس کو روک نہیں سکتے
 
دوست

محفلین
روک لیجیے۔
اگر روک سکتے ہیں تو۔ ہم بھی اور آپ بھی یہیں ہیں۔ دیکھے لیتے ہیں کہ کیا کرلیتے ہیں ہم۔۔۔ پچھلے پانچ سالوں میں تو اس کا ٹرینڈ بڑھتا ہی دیکھ رہے ہیں ہم۔ ہر سال اس دن آپس میں ٹکریں مارتے ہیں ہم لیکن یہ کمبخت بڑھتا ہی جارہا ہے۔۔۔ ہر سال خون جلایا جاتا ہے لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات ہے۔ الٹا جس کو نہیں بھی پتا تھا اسے بھی پتا چل گیا ہے اور وہ بھی چوری چھپے اسے "منانے" کی کوشش کرتا ہے۔
مضمون لکھ دینے سے، اس کی تاریخ ادھیڑ ڈالنے سے، کوسنے دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔ اگر روکنا ہے تو اس کے انداز کو روکیے۔ اس زہر کو نکال دیجیے جو آپ کی تہذیب کے لیے قاتل ہے۔ اظہار محبت ہی توہے۔ اپنے ماں باپ سے اظہار کیجیے، بچوں سے کیجیے، چھوٹے بہن بھائیوں سے کیجیے، اساتذہ سے کیجیے، ہسپتال میں پڑے بیماروں سے کیجیے، وہ ججز جو نظربندی کاٹ رہے ہیں ان سے اظہار محبت کیجیے۔ وہ وکلاء جو اپنی روزی روٹی کی قربانی دے کر ہڑتال کررے ہیں ان سے اظہار محبت کیجیے۔ اپنے وطن سے اظہار محبت کیجیے۔ اپنے اللہ سائیں سے اظہار محبت کیجیے۔
محبت وہی تو نہیں جس میں جنس ہے محبت کے اور بھی تو رخ ہیں۔ کبھی اس طرف بھی سوچیے۔
غلط غلط کی رٹ پچھلے دس سال سے لگ رہی ہے لیکن کام پھر اس "غلط" کی سمت میں ہورہا ہے۔ مان لیجیے کہ ہمارا طریقہ کار غلط ہے۔ اگر اس کو روکنا ہی ہے کہ کوئی اور طریقہ اختیار کرنا ہوگا۔ روایات سدا ایک جیسی نہیں رہتیں۔۔یہ تو دریا کی مانند بڑھتی جاتی ہیں اور بدلتی جاتی ہیں۔ میڈیا کے سیلاب میں اپنا خون جلا کر لکھے گئے یہ وعظ نما مضامین ایک مخصوص طبقہ ہی پڑھتا ہے اور ان پر واہ واہ کرکے یا اختلاف کرکے پرے بیٹھ جاتا ہے۔ اگلے سال کا انتطار شروع ہوجاتا ہے جب پہاڑا پھر ایک دونی دونی سے دوہرایا جائے گا۔ وہی الزامات، وہی جوابی الزامات اور وہی ڈھاک کے تین پات۔۔۔
کون لوگ ہیں ہم بھی یار۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن اس طرح نہ روکیں جیسے کل کراچی میں ہوا کہ جہاں اس دن کی مناسبت سے کارڈ بِک رہے تھے وہ لوٹی گئیں اور غنڈہ گردی کی گئی۔

یہ غنڈہ گردی اسلام آباد میں کیوں نہ کی گئی حالانکہ اسی دن کا نام لے کر کل وہاں ایک اچھا خاصا ننگا فیشن شو بھی ہوا؟
 
واہ شمشاد بھائی ہمیں پاکستان میں رہ کر اس فیشن شو کی کوئی خبر نہیں اور آپ کو سعودی عرب میں بیٹھے بیٹھے سب پتہ چل گیا - واہ حضور ! ذرا اس شو کی خبر کا ربط تو فراہم کیجیے- ;)
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی جی ربط تو کوئی نہیں ہے، البتہ جیو ٹی وی ہر گھنٹے بعد خبروں میں دکھا رہا تھا۔ آپ بھی دیکھ لیتے، ہو سکتا ہے ابھی بھی دکھا رہے ہوں۔
 
Top