ساقی۔
محفلین
پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) ویلنٹائن ڈے گزر گیا لیکن اس کی لگی آگ نہ بجھ سکی۔ پشاور یونیورسٹی میں آج پھر دو طلبہ تنظیموں میں تصادم ہو گیا ۔ فائرنگ، ہاسٹل کے کمروں میں آگ لگانے اور آنسو گیس کی شیلنگ سے کیمپس میدان جنگ کامنظر پیش کرنے لگا ۔ چودہ فروری کو کیمپس میں ویلنٹائن ڈے منانے کے جھگڑے پر پختون ایس ایف اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن الجھ پڑے تھے ۔ لاٹھی چارج ، پتھراؤ اور فائرنگ سے تین طالب علم زخمی بھی ہو گئے تھے ۔ پیر کے روز یہ چنگاری پھر سلگ اٹھی اور دونوں تنظیموں کے کارکن پھر لڑ پڑے ۔ کیمپس پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔ اس دوران ہوائی فائرنگ بھی ہو تی رہی ۔ ہاسٹل میں ایک تنظیم کے کارکنوں کے کمروں کو آگ بھی لگادی گئی ۔ ایس پی محمد حسین کے مطابق 15مسلح طالب علموں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔
ماخذ
ماخذ