عبدالباسط احسان
محفلین
مجھے ایک محترمہ نے کہا کہ آپ اپنی تحریروں میں مثبت پہلو بھی دیکھایا کریں۔ ویلنٹائن ڈے کا مثبت پہلو کیا ہے۔
۱۔ سب سے بڑا مثبت پہلو تو یہ ہے کہ پھول بکتے ہیں، جس سے روزگار ملتا ہے، پھول بیچنے والوں کو آمدن ہوتی ہے، اس کے اوپر پیکنگ کرنے والوں کو آمدن ہوتی ہے۔ جتنے پھول سارا سال شادیوں کے موقع پہ بیچتے ہیں، ایک دن میں ہی ویلنٹائن ڈے پر بیچ کر قیمتی سرمایا کماتےہیں، جو ان کے بیوی بچوں کے کام آتا ہے۔
۲۔ مولویوں کا روزگار چمکتا ہے، وہ زور زور سے میمبر پر چڑھ کر بولتے ہیں، لوگ واہ واہ کرتے ہیں، واہ واہ ہوتی ہے ، تو کچھ حلوہ بھی ہوتا ہے، حلوہ ہوتا ہے تو صحت بھی ہوتی ہے، صحت ہوگی تو جہاد ہوگا، جہاد ہوگا تو باطل کا منہ کالا ہوگا۔
۳۔ نئے ملبوسات بکتے ہیں، کپڑا بیچنے والوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے، ایسی شرٹس جس پر دل سے تیر گزرا ہو اس کی ڈیمانڈ میں بہت اضافہ ہوتا ہے۔
۴۔ لڑکوں میں کانفیڈنس آتا ہے، ان میں کچھ کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔
۵۔ ہمارے ملک کا مثبت پہلو دنیا کے سامنے ابھر کر آتا ہے، کہ ہم محبت کرنے والی قوم ہیں، یہ تو ویسے ہی افواہ پھیلی ہے، کہ ادھر خود کش حملے ہوتے ہیں، اور آءے دن کراچی میں لوگ قتل ہوتے ہیں، ادھر سب اچھا ہے۔
۔
از: عبدالباسط احسان