ویلکم بیک منصور

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
مجھے اپنے پرانے دوست اور رفیق کار برادرم منصور قیصرانی کو فورم پر واپس دیکھ کر بہت مسرت ہو رہی ہے۔ فورم کے پرانے ممبران ان سے اچھی طرح واقف ہوں گے۔ منصور قیصرانی محفل فورم کے ایک نہایت فعال اور ہردلعزیز ممبر رہے ہیں اور محفل فورم کے ارتقاء میں ان کی گراں قدر خدمات رہی ہیں۔ اب جبکہ ہم اردو ویب اور اردو محفل فورم کی تنظیم نو کر رہے ہیں، قیصرانی کی واپسی ہمارے لیے ایک نیک شگون ثابت ہو سکتی ہے۔ باز خوش آمدید منصور۔ :)
والسلام
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ نبیل بھائی۔ گراں قدر خدمات کا تو مجھے یاد نہیں البتہ بہت اچھا وقت گذرتا تھا ہمارا یہاں مل جل کر :)
 
قیصرانی بھائی بہت بہت خوش آمدید۔ اب آپ آگئے ہیں تو بعد سلام و دعا کے آپ سے لائبریری کی ہی باتیں کی جائیں گی۔ اب چونکہ اردو ویب لائبریری اپنے ابتدائی پانچ برس پورے کر چکی ہے اس لئے اس کو دوسرے مرحلے کی طرف لے جانے سے پہلے ایک بار پھر تنظیم نو کی ضرورت ہے۔ شگفتہ بٹیا کی جانفشانیاں، محفلین کی محبت اور پانچ سالہ محنت، آپ کے تجربات اور محفل کے بزرگوں کی سرپرستی مل کر کچھ بہتر نتیجہ سامنے لائیں گے، ان شاء اللہ۔ غالباً آپ نے ڈیجیٹل لائبریریز کے حوالے سے ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے اور ہم بھی "ویب سائنسیز اینڈ ڈیجیٹل لائبریریز" کے تحت ہی ریسرچ کر رہے ہیں۔ اس طرح امید ہے کہ ہم بھی کچھ نہ کچھ اس کی ارتقاء کو مہمیز کر سکیں گے۔ مزید گفتگو جاری رہے گی۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
السلام علیکم،
ویلکم بیک قیصرانی بھائی،
وہ اچھا گزرا ہوا وقت ہمیں اکثر یاد آتا ہے
اور ہم بس آہ کھینچ کر رہ جاتے ہیں :)
 
شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید، خوش آمدید

محفل میں واپسی مبارک ہو

کہیے کیسے ہیں، کہاں ہیں اور کیا ہو رہا ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی بہت بہت خوش آمدید۔ اب آپ آگئے ہیں تو بعد سلام و دعا کے آپ سے لائبریری کی ہی باتیں کی جائیں گی۔ اب چونکہ اردو ویب لائبریری اپنے ابتدائی پانچ برس پورے کر چکی ہے اس لئے اس کو دوسرے مرحلے کی طرف لے جانے سے پہلے ایک بار پھر تنظیم نو کی ضرورت ہے۔ شگفتہ بٹیا کی جانفشانیاں، محفلین کی محبت اور پانچ سالہ محنت، آپ کے تجربات اور محفل کے بزرگوں کی سرپرستی مل کر کچھ بہتر نتیجہ سامنے لائیں گے، ان شاء اللہ۔ غالباً آپ نے ڈیجیٹل لائبریریز کے حوالے سے ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے اور ہم بھی "ویب سائنسیز اینڈ ڈیجیٹل لائبریریز" کے تحت ہی ریسرچ کر رہے ہیں۔ اس طرح امید ہے کہ ہم بھی کچھ نہ کچھ اس کی ارتقاء کو مہمیز کر سکیں گے۔ مزید گفتگو جاری رہے گی۔ :)
بہت شکریہ ابن سعید۔ ہمممم۔ دل و جان سے اردو ویب اور لائبریری کے لئے حاضر ہوں۔ آپ سنائیں
 
فاتح

لائبریرین
خوش آمدید منصور قیصرانی صاحب۔ ہماری جانب سے بھی خوش آمدید اور واپسی مبارک۔
امید ہے آپ کی آمد کے باعث مجموعی طور پر اردو ویب اور محفل جبکہ خصوصاً لائبریری کے حوالے سے کام میں سرعت آئے گی۔ ان شاء اللہ
 
قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم،
ویلکم بیک قیصرانی بھائی،
وہ اچھا گزرا ہوا وقت ہمیں اکثر یاد آتا ہے
اور ہم بس آہ کھینچ کر رہ جاتے ہیں :)
شکریہ فہیم بھائی۔ اب چونکہ نبیل بھائی کا جواب اتنا شاندار ہے تو میں اپنا جواب گول ہی کر دیتا ہوں:D
 
قیصرانی

لائبریرین
خوش آمدید منصور قیصرانی صاحب۔ ہماری جانب سے بھی خوش آمدید اور واپسی مبارک۔
امید ہے آپ کی آمد کے باعث مجموعی طور پر اردو ویب اور محفل جبکہ خصوصاً لائبریری کے حوالے سے کام میں سرعت آئے گی۔ ان شاء اللہ
آہا، فاتح بھائی۔ کیسے ہیں جناب؟ مزاج گرامی؟ نیک خواہشات کے لئے تہہ دل سے مشکور ہوں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
کرم ہے پروردگار کا۔ آپ سنائیں محفل سے کہاں غائب رہے۔۔۔ گو کہ ایم ایس این پر گاہے بگاہے آپ کا دیدار ہوتا رہتا تھا۔ :)
الحمدللہ۔ م س ن پر تو واقعی ہماری بات ہوتی رہی ہے گاہے بگاہے لیکن محفل سے کافی عرصے سے گم تھا میں۔ آپ کا شکوہ بجا ہے۔ امید ہے کہ شکوہ اب دور ہو جائے گا :)
 
Top