ویل ڈن سند باد (فضل ربی راہی) !

جیہ

لائبریرین
شگفتہ یہ دھاگہ تو میں کھولنا چاہ رہی تھی:( سندباد بھائی نے میری درخواست پر اپنی پیاری شاعری یہاں شئیر کی ہے


ویل ڈن راہی ، بہت اچھی نظمیں ہیں:)
 

سندباد

لائبریرین
-----$$$-----
گوشۂ اطفال
میں
سند باد کی شرکت

-----$$$-----

شکریہ شگفتہ۔ جیہ نے فرمائش کی تھی۔ میں تو کافی عرصہ کے بعد محفل میں آیا ہوں۔ محفل کا ناک نقشہ کافی بدلا ہوا نظر آتا ہے۔
شبنمی قطرے میری اس وقت کی نظمیں ہیں جب میں کالج میں طالب علم تھا۔ جیہ کی فرمائش پر کافی تلاش کے بعد ملیں۔ ان میں زیادہ تر نظمیں بچوں کے مشہور رسائل نونہال، تعلیم و تربیت، جگنو، آنکھ مچولی وغیرہ میں شائع ہوچکی ہیں۔ میں نے بچوں کے لئے نثر میں بھی بہت لکھا ہے۔ وقت ملنے پر سب پوسٹ کروں گا۔
 

سندباد

لائبریرین
شگفتہ یہ دھاگہ تو میں کھولنا چاہ رہی تھی:( سندباد بھائی نے میری درخواست پر اپنی پیاری شاعری یہاں شئیر کی ہے


ویل ڈن راہی ، بہت اچھی نظمیں ہیں:)

جیہ نظموں کی پسندیدگی کےلئے شکرگزار ہوں۔ آپ نے فرمائش کی تھی کہ محفل میں ہفتہ اطفال منایا جا رہا ہے۔ اس لئے مجھے اس حوالے کچھ نہ کچھ پوسٹ کرنا چاہئے۔ آپ کا شکریہ کہ آپ ہمیشہ مجھے ایسے اچھے کاموں کے لئے متحرک کرتی ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
زبردست راہی۔ خوشی ہوئی کہ اس بہانے ادبِ اطفال میں یہاں اضافہ ہو رہا ہے، جو میری لائبریری سائٹس پر بھی ہو جائے گا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ یہ دھاگہ تو میں کھولنا چاہ رہی تھی:( سندباد بھائی نے میری درخواست پر اپنی پیاری شاعری یہاں شئیر کی ہے


ویل ڈن راہی ، بہت اچھی نظمیں ہیں:)

السلام علیکم جویریہ، آپ نے ذکر کیوں نہیں کیا پہلے ایک بار ذکر ہی کر دینا تھا کہ آپ ایسا چاہ رہی ہیں۔۔۔ پہلے سے معلوم ہوتا توایسا نہ ہوتا۔ خیر ابھی بھی کچھ مسئلہ نہیں آپ کھول دیں الگ سے دھاگہ ، اسے ختم کر دیتے ہیں۔ اگر یہاں موجود دوسرے پیغامات وہاں شامل کئے جا سکے تو شامل ہوجائیں گے۔ ورنہ وہاں دوبارہ پوسٹ کر دیں گے۔ ویسے بھی فضل ربی راہی صاحب کی یہاں شرکت بہت شاندار ہے آپ الگ سے ضرور لکھیں۔
 

سندباد

لائبریرین
زبردست راہی۔ خوشی ہوئی کہ اس بہانے ادبِ اطفال میں یہاں اضافہ ہو رہا ہے، جو میری لائبریری سائٹس پر بھی ہو جائے گا

استاد محترم آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے شکرگزار ہوں۔ میں آپ سے شرمندہ بھی ہوں کہ آپ سے کچھ کتابیں سی ڈی میں رائٹ کرکے بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن میری بے انتہا مصروفیات کا علم جیہ کو بھی ہے۔ تلافی کی کوشش کروں گا۔
 

ماوراء

محفلین

cartonhr1.gif


شبنمی قطرے
 
Top