وینڈوز کی اپنی فائر وال

دوستوں آپ سے میں یہ مشورہ کرنا چاہتا ہوں کہ وینڈوز ایکس پی سروس پیک ٹو میں موجود فائر وال کیا قابل بھروسہ ہے یا نہیں ؟ اس سلسلے میں آپ کے کیا مشاہدات رہے ہیں ؟
 

قیصرانی

لائبریرین
شمیل بھیا، میں‌ ذاتی طور پر فائر وال والا کام اینٹی وائرس پر ہی چھوڑ دیا کرتا ہوں، ورنہ اینٹی وائرس اور ونڈوز میں لڑائی چھڑ جاتی ہے
 
کیبل نیٹ

شمیل زیادہ انٹرنیٹ اور خصوصاً کیبل نیٹ استعمال کرنے والوں کو ضرور بضرور فائر وال کا استعمال کرنا چاہیے۔ ونڈوز کی بلٹ ان فائر وال پر بھروسہ کرنے کی بجائے ایک قدم آگے بڑھائین اور Kerio personal firewall یا zonealarm کا استعمال کریں۔ میں کیریو کے حق میں ہوں۔ دونوں گھریلو استعمال کے لیے مفت ہیں۔ AVG اور کیریو کی جوڑی اس کام کے لیے خوب ہے۔
 

دوست

محفلین
ونڈوز میں اواسٹ ہوم استعمال کرتا ہوں جس میں اینٹی وائرس سمیت چھ اطلاقیے ہیں انھیں میں سے ایک نیٹ ورک شیلڈ بھی ہے جو کیبل نیٹ پر حملوں کی صورت میں میرے سسٹم کو بچاتا ہے۔
لینکس میں مجھے کوئی ٹینشن ہی نہیں۔
 

Muhammad Naeem

محفلین
برادر آ پ ونڈوز کی فائر وال پر بھروسہ نہ کریں۔ یہ بالکل قابل اعتماد نہیں ہے۔ بلکہ کوئی دوسرا الگ سے فائروال سافٹ وئیر چالو کریں۔
 
Top