ویڈو سے آڈیو کیسے حاصل کی جاسکتی ہے

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ساتھیو! میرے پاس ایک وڈیو فلم ہے جس کی میں‌صرف آڈیو حاصل کرنا چاہتا ہوں کیا آپ بتاسکتے ہیں‌کہ ونڈوز میڈیا پلیئر میں ویڈیو فلم میں‌صرف آڈیو کس طرح حاصل کی جاسکتی ہے ۔ تفصیلآ جواب ارسال فرمائیں۔ اور کوڈک کہاں‌سے انسٹال کرنے ہیں‌اور کیسے کرنے ہیں‌۔ نواز ش ہوگی ۔
 

ساقی۔

محفلین
و علیکم السلام

اس کے لیئے vcd cutter استعمال کیا جاتا ہے. جو ویڈیو اور آڈیو کو الگ الگ کر دیا ہے .
تھوڑا انتظار کریں میں وی سی ڈی کٹر ڈاون لوڈ کر کے بذریعہ سکرین شاٹ آپ کو سمجھاتا ہوں!
 

ساقی۔

محفلین
2hq4i0o.jpg

وی سی ڈی کٹر پر اپنی مطلوبہ ویڈیو اوپن کیجیئے .
tools پر کلک کیجیئے . اور نشان زدہ حصے پر کلک کیجیئے.


301ebyv.jpg

1. اب جس فائل کو ایم پی تھری میں کنورٹ کرنا ہے اسے brows کے ذریعے اوپن کیجیئے.
2. اب دوسرے brows کی آپشن سے جہاں آڈیو فائل سیو کرنی ہے وہاں کا پاتھ دیجیئے.
3.ایم پی تھری والا گول بکس چیک کیجیئے.
4.اور اب conver now پر کلک کیجیئے . چند سیکنڈ یا منٹ میں آپ کی ویڈیو آڈیو میں کنورٹ ہو جائے گی.
 

ساقی۔

محفلین
اور سب سے آسان حل total video converter ہے . جو آپ یہاں سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں.اور ہر قسم کی فائل کو کسی بھی ٹائپ میں محفوظ کر سکتے ہیں.
 

ساقی۔

محفلین
ارے واہ ! یہ تو سب سے آسان طریقہ ہے ویڈیو سے آڈیو میں کنورٹ کرنے کا.

لیکن ویڈیو اگر تین گھنٹے ہو تو پھر تین گھنٹے لگیں گے آڈیو بنانے میں.! یہ تو بہت مشکل طریقہ ہے پھر!
 

arifkarim

معطل
پاک قوم کی ذہانت پر رشک آتا ہے۔ بھائیوں سوال کرنے والو سے پوچھو تو سہی کہ کونسی فارمیٹ میں ویڈیو ہے اور آڈیو کونسی ہے اسمیں! :confused:
 

اظفر

محفلین
کمال ہو گیا
کوئی یہ بھی تو پوچھو بھائی کے پاس وڈیو کس فارمیٹ میں ہے ۔ جوگار پہلے بتانے لگ گیے
 

ساقی۔

محفلین
بھائی انہوں نے ونڈو میڈیا پلیئر میں چلنے والی ویڈیو کا ذکر کیا تو ہے. ویسے بھی ٹوٹل ویڈیو کنورٹر ہر ویڈیو کا شافی علاج ہے.
 
Top