ویڈیوز فورم - پوسٹ کرنے سے پہلے اسے دیکھ لیں۔

سین خے

محفلین
جاسمن سس، میں آپ کی توجہ میں اس زمرے سے متعلق ایک مسئلہ لانا چاہتی ہوں۔ اس زمرے میں کافی ویڈیو اسپیمنگ دیکھنے میں آئی ہے۔ عنوان کچھ ہوتا ہے اور لڑی میں اور بھی دیگر ویڈیوز شئیر کی گئی ہوتی ہیں۔ برائے مہربانی اس سلسلے میں منتظمین سے پوچھ کر کاروائی کیجئے۔
 
جاسمن

لائبریرین

کیا آپ کسی ویڈیو کی نشاندہی کر سکتی ہیں؟
یہاں یا مکالمہ میں۔
 
سین خے

محفلین
کیا آپ کسی ویڈیو کی نشاندہی کر سکتی ہیں؟
یہاں یا مکالمہ میں۔

ایک لڑی نظر آرہی تھی جس کا عنوان کچھ ایسا تھا "عاشق جن اور دوست جن"، اس میں اور بھی دیگر عنوانات کی ویڈیوز شئیر کی گئی تھیں۔ اب نظر نہیں آرہی ہے۔ غالباً کاروائی ہو گئی ہے؟

دوسری بات محفل کوئی کمرشل پلیٹ فارم نہیں ہے۔ یہ فورم اراکین کے تعاون سے چل رہا ہے۔ یہاں کسی یوٹیوب چینل کی ایڈورٹزمنٹ کسی صورت مناسب نہیں ہے۔ ایڈورٹزمنٹ کوئی بھی سائٹ مفت میں کرنے نہیں دیتی ہے۔ برائے مہربانی اس طرف بھی توجہ دیں۔ میری اپنی رائے میں کسی رکن کو ایڈورٹزمنٹ کی غرض سے یہاں ویڈیوز شئیر کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔
 
میں نے اردو ویب کے ایڈمن سے اجازت لےکر ہی پوسٹ کی ہیں ویڈیوزجس طرح وہ مجھے بولتے ہیں میں اُس طرح ہی پوسٹ کرتا ہوں مجھے طریقہ نہیں پتا تھا پوسٹ کرنے کا اور اگر اردو ویب والے مجھے نکالنا چاھیں تو نکال سکتے ہیں میں تو کچھ بھی نہیں ہوں جب میں اُن کی پالیسی کےمطابق عمل کررہاہوں تو وہ مجھے کیوں نکالیں گے اگر پھر بھی آپ لوگ مجھے اردو ویب سے نکالنا چاھیں تو آپ کے پاس رپورٹ کا طریقہ ہے آپ رپورٹ کریں اور نکال دیں ۔
 
بہت شکریہ آپکا بتانے کا
 
پہلی بات جناب، جاسمن سس اس زمرے کی مدیر ہیں۔ میں نے اسی لئے ان سے کہا ہے۔
دوسری بات میری یہ صرف رائے ہے۔ اگر انتظامیہ مناسب سمجھے گی تو اس معاملے پر کاروائی کر لے گی۔
 
سین خےبات تو آپ نے میری ویڈیو کے بارے میں ہی کی تھی نہ مجھے ایک سال ہونے والا ہے کیا ایڈمن کو نہیں پتا ہوگا کہ میں کیا پوسٹ کررہا ہوں وہ صرف ایک ہی ویڈیو میں تھا کہ عنوان "دوست اور عاشق جن " کچھ اور تھا اور ویڈیوز اور بھی پوسٹ کی گئی تھیں اُس پوسٹ میں دوست اور عاشق جن کی ویڈیو بھی تھی عنوان کے حساب سے تو یہ لڑی بھی ٹھیک ہی تھی پر مجھے ایڈمن نے کہا تھا کہ آپ ساری ویڈیوز کیلئے ایک ہی لڑی بنائیں تو میں نے غلطی سے وہ ویڈیوز اِس میں پوسٹ کردیں۔ جو کہ میں نے بعد میں یہاں پر میں اپنے یوٹیوب چینل کی ویڈیوز پوسٹ کروں گا ان شا اللہ صحیح بھی کرلیں ہیں آپ دیکھ سکتے ہیں ۔
 
جناب آپ اتنا پریشان کیوں ہو رہے ہیں؟ میری رائے ہے ایک معاملے پر اور میں اپنی رائے رکھنے میں آزاد ہوں۔ مجھے کچھ مناسب نہیں لگا تو میں نے اس کی طرف نشاندہی کر دی۔ اگر انتظامیہ مناسب سمجھے گی تو کاروائی کر لے گی۔ اگر ان کو آپ کی اپنے یوٹیوب چینل کی ویڈیوز شئیر کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے تو وہ آپ کو کرنے دیں گے۔
 
Top