ویڈیو فارمیٹ کیسے تبدیل کریں

السلام علیکم

میرا سوال یہ ہے کہ یو ٹیوب سے اگر کوئی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کریں تو ریئل پلیئر پر چلتی ہے اور میں رئیل پلیر کے بجائے اس کو ونڈو میڈیا پلیئر یا ون ایمپ پر چلانا چاہتی ہوں

کوئی ایسا طریقہ ہے کہ ان ویڈیوز کا فارمیٹ تبدیل کیا جاسکے ؟

شکریہ
 

dehelvi

محفلین
اس کا آسان حل یہ ویب سائٹ پیش کرتی ہے:
www.savevid.com
اس کا طریقہ یہ ہے کہ یوٹیوب کی جو ویڈیو مطلوب ہو، اس کا یو آر ایل جو یو ٹیوب میں چلنے کے دوران دائیں ہاتھ کی طرف لکھا ہوتا ہے کاپی کریں اور مذکورہ ویب سائٹ اوپن کرکے یو آر ایل کے باکس میں پیسٹ کردیں اور ڈاؤن لوڈ کا بٹن پریس کردیں، تھوڑی دیر میں اس فائل کے مختلف فارمیٹ کے لنکس ظاہر ہوجائیں گے، اپنی پسند کا فارمیٹ ڈاؤن لوڈ کرلیں۔
 
اگر آپ ویڈیو ڈاون لوڈ کر چکی ہیں تو کوئی سا بھی کنورٹر استعمال کر لیں، کچھ فری کنورٹرز باآسانی انٹرنیٹ سے مل جاتے ہیں، اس کے علاوہ بازار سے سی ڈی بھی دستیبا ب ہیں، جن میں ٹوٹل کنورٹر ایک اچھا سافٹ وئر ہے، اس کے علاوہ ذیشان صاحب نے جو ربط دیا ہے وہاں بھی کئی مفت سافٹ وئر دستیاب ہیں، پھر بھی اگر مسئلہ ہو تو بتائیں
 
Top