ویڈیو ٹیوٹوریل بنانے میں مدد درکار

سلام مسنون!
میری خواہش ہے کہ ”اردو محفل“ کا ایک جامع ویڈیو ٹیوٹوریل بنایا جائے۔ جو نئے آنے والے مہمانوں کو ممکنہ حد تک استعمال کا طریقہ اور بنیادی معلومات فراہم کر سکے۔ تو اس سلسلے میں آپ احباب کی قیمتی آراء کی ضرورت ہے۔ بالخصوص
ابن سعید ، نبیل ، نایاب ، زیک ، شمشاد ، قیصرانی ، الف عین ، فاتح ، وجی ، محمد وارث صاحبان کا----
اس حوالے سے کچھ الجھنوں کیا وضاحت چاہتا ہوں۔
  1. ”اردو محفل“ کی بنیاد کس نے رکھی؟ اندازاً کب رکھی؟
  2. اس کی بنیاد رکھنے کا مقصد؟
  3. جب آپ کس کے زیرِ اقتدا ہوں یا کوئی آپ کا مقتدی؛ کو اس کا اس ”رکن“ کو کیا فائدہ حاصل ہو گا؟
  4. کسی رکن کے نمبرز کن قوانین کے تحت زیادہ ہو سکتے ہیں ؟ نیز کیا لفظ ”نمبرات“ درست جمع ہیں ”نمبرز“ نہیں ہونا چاہئے؟ کیونکہ نمبر انگریزی لفظ ہے۔
  5. محصول نیوٹرل درجہ بندیاں:“ سے کیا مراد ہیں اور یہ کیسے دی جا سکتی ہیں؟
  6. تصاویر کے ربط کے لئے موزوں تریں ویب سائٹس کون کون سی ہیں؟
  7. ”منتظم“، لائبرین، محفلیں کے علاوہ اور کون کون سے درجے ہیں؟
  8. کسی رکن کی ”ذاتی ترتیبات“ میں تاریخ پیدائش کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے جبکہ جنس جب چاہیں تبدیل کر لیں اسکی کیا وجہ ہے؟
  9. جب ویب سائٹ کا ایڈریس http://www.urduweb.org انٹر کیا جاتا ہے تو ایک اورصفحہ نظر آتا ہے جس پہ لکھا ہوتا ہے
    UrduWeb

    Welcome to UrduWeb! We are upgrading our system. Meanwhile please head over to UrduMehfil. -----
http://www.urduweb.org کو ڈائریکٹ http://www.urduweb.org/mehfil/portal/ ”سرورق“ سے لنک نہ کرنے کی کوئی خاص وجہ ہے؟


یہ تمام الجھنیں جو میرے ذہن میں آئیں۔ اس کے علاوہ ٹیوٹوریل کی ترتیب کیا ہونی چاہئے۔

والسلام
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اردو محفل کی تاریخ کا یہاں بھی کئی بار ذکر ہوا ہے، یہاں ہی سرچ کریں ورنہ بلال کی سائٹ دیکھیں۔ باقی سوالات کے جوابات میں نہیں دے سکتا۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ ادبی دنیا ڈاٹ کام سے کاپی کر رہا ہوں۔
خاص کر اردو کمپیوٹنگ گروپ بہت مشہور ہوا، اردوستان ڈاٹ کام کے کاشف الہدیٰ نے بھی ’اردو کمپیوٹنگ گروپ‘ بنا رکھا تھا (اسی لئے مجھے اپنے گروپ کے نام میں انڈر سکور کا اضافہ کرنا پڑا)۔ انہوں نے ہی اس گروپ کو بھی ختم کر کے میرے گروپ میں مرج کر دیا۔ شروع میں اردو کمپیوٹنگ کے تمام اہم نام اس گروپ کے ہی وسیلے سے سامنے آئے۔ اسی گروپ میں یونی کوڈ پر بھی گفتگو ہوئی، اور تب معلوم ہو گیا کہ اسی طرح اردو اور ہندی میں بغیر کسی مخصوص سافٹ وئر کے ٹائپ کرنا ممکن ہو گا۔اسی گروپ کے توسط سے جرمنی میں مقیم نبیل نقوی اور امریکہ میں رہائش پذیر زکریا اجمل سے ربط ہوا، نبیل نے ایک اردو ایڈیٹر بنا رکھا تھا اور وہ چاہ رہے تھے کہ یونی کوڈ اردو کی ترقی اس طرح ممکن ہو سکے گی کہ ایسی کوئی فورم بنائی جائے جس میں ارکان بغیر کسی سافٹ وئر کے انگریزی کی ہی طرح اردو لکھ سکیں۔ چنانچہ اس کا نام آپس میں طے کر کے اردو محفل رکھا گیا، لیکن ڈومین اردو ویب مل سکا (یہ نام بھی مشترکہ مجوزہ تھا)۔ بہر حال یہی اردو محفل یونی کوڈ اردو کی پائنیر سائٹ ثابت ہوئی۔ اور اسی میں افسانہ نگار ایم مبین نے لائبریری کی تجویز رکھی، اور سارے والنٹئر اس میں کود پڑے۔ نومبر 2005 میں بلاگسپاٹ پر میں نے ’سمت‘ کا پہلا شمارہ نکالا۔http://samt.blogspot.com پر۔ اس وقت تک نفیس نستعلیق وجود میں آ چکا تھا جو اگرچہ بہت سست رفتار تھا، لیکن بلاگسپاٹ پر اسی کو استعمال کیا گیا تھا۔بعد میں قدیر احمد (جنہوں نے پی ایچ بی بی بی کا اردو ترجمہ کیا تھا جو اردو محفل پر استعمال ہوا تھا) نے مجھے آئی فاسٹ نیٹ کا مشورہ بلکہ ڈومین بنا کر دیا تو میں نے ‘سمت‘ بھی وہاں منتقل کر دیا اور لائبریری بھی
 

زیک

مسافر
کسی رکن کی ”ذاتی ترتیبات“ میں تاریخ پیدائش کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے جبکہ جنس جب چاہیں تبدیل کر لیں اسکی کیا وجہ ہے؟
COPPA کا قانون جس کے تحت 13 سال سے کم بچوں کے آن لائن اکاؤنٹ پر کئی شرائط ہیں۔ اس وجہ سے تاریخ پیدائش یا عمر نہیں بدلی جا سکتی۔
 
  1. جب ویب سائٹ کا ایڈریس http://www.urduweb.org انٹر کیا جاتا ہے تو ایک اورصفحہ نظر آتا ہے جس پہ لکھا ہوتا ہے
    UrduWeb

    Welcome to UrduWeb! We are upgrading our system. Meanwhile please head over to UrduMehfil. -----
http://www.urduweb.org کو ڈائریکٹ http://www.urduweb.org/mehfil/portal/ ”سرورق“ سے لنک نہ کرنے کی کوئی خاص وجہ ہے؟
اردو ویب صرف محفل کا نام نہیں، البتہ محفل اس کا سب سے فعال حصہ ہے۔ ہوم پیج کو بہتر بنانے کے بارے میں کئی دفعہ منصوبہ بنا لیکن عدیم الفرصتی آڑے آتی رہی۔ واضح رہے کہ ہوم پیج ہمیشہ سے ایسا نہیں تھا۔ :) :) :)
 
جب آپ کس کے زیرِ اقتدا ہوں یا کوئی آپ کا مقتدی؛ کو اس کا اس ”رکن“ کو کیا فائدہ حاصل ہو گا؟
آپ کی خبروں کی فیڈ میں ان سب اراکین کی فعالیت نظر آئے کی جن کی آپ اقتدا کرتے ہیں۔ نیز یہ کہ آپ اپنی ترتیبات راز داری میں اپنی بعض تفصیلات کی نمائش فقط ان لوگوں تک محدود کر سکتے ہیں جن کی آپ اقتدا کرتے ہیں۔ :) :) :)
 
کسی رکن کے نمبرز کن قوانین کے تحت زیادہ ہو سکتے ہیں ؟ نیز کیا لفظ ”نمبرات“ درست جمع ہیں ”نمبرز“ نہیں ہونا چاہئے؟ کیونکہ نمبر انگریزی لفظ ہے۔
اس پر بات ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ ترجمہ ہم نے کیا ہے اور ہمیں جو مناسب لگا وہ لکھا۔ اگر احباب بہتر مشورے دے سکتے ہیں تو اس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ :) :) :)
 
Top