ویژوئل بیسک اب لینکس پر بھی

نبیل

تکنیکی معاون
لینکس پر ڈاٹ نیٹ پورٹ کرنے کے پراجیکٹ مونو (Mono) کی نئی ریلیز میں ویژوئل بیسک (Visual Basic) کی سپورٹ بھی شامل کر دی گئی ہے۔ دنیا بھر کے سوفٹویر ڈویلپرز کی کثیر تعداد ویژوئل بیسک کا استعمال کرتی ہے۔ اب لینکس پر ویژوئل بیسک کے ارتقاء کا انحصار خود مونو کومن لینگویج رن ٹائم (CLI) کی کوالٹی پر ہے۔ مائیکروسوفٹ کے اس بارے میں کچھ تحفظات ہو سکتے ہیں۔ اگر سوفٹویر ڈیویلپرز کی اکثریت کو لینکس کی صورت میں ایک متبادل پلیٹ فارم مل گیا تو اس سے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی اجاراہ داری کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

روابط:
Linux breakthrough for Visual Basic developers
Mono Project
Mono 1.2.3 Release
 

قیصرانی

لائبریرین
مائیکرو سافٹ لینکس کو سپورٹ کر رہا ہے، لینکس وی بی کو سپورٹ کر رہا ہے۔ دیکھیں آگے آگے ہوتا ہے کیا
 

wahab49

محفلین
دراصل سچ ھے بھی یہی کہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو خطرہ لاحق ھو چکا ھے۔ ونڈوز 95 کے بعد سے آج تک کیا آیا ھے؟؟ صرف اسی ایک ورژن کی ڈویلپمنٹ ھو رھی ھے۔
مائیکرو سافٹ والے اندازہ کر چکے ھیں کہ اب کیا ھونا ھے۔ لنڈوز کے بعد سے یہ کوششیں جا ری ھیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہاب، مجھے آپ کی پوسٹ کسی حد تک مبالغہ آرائی پر مبنی لگ رہی ہے۔ ونڈوز 95 تو محض ایک stop-gap آپریٹنگ سسٹم تھا اور یہ 16 بٹ پراسس کو سپورٹ کرتا تھا۔ جہاں تک آپریٹنگ سسٹم ٹیکنالوجی کا تعلق ہے تو مائیکروسوفٹ کے نئے آپریٹنگ سسٹم بالکل مختلف ہیں اور وسٹا میں یہ صورتحال یکسر بدل چکی ہے۔ اس کی کچھ تفاصیل ہم نے کسی اور تھریڈ میں ڈسکس بھی کی ہیں۔

جہاں تک ونڈوز اور مائیکروسوفٹ کی اجارہ داری کو خطرے کا تعلق ہے تو یہ دل کو بہلانے کے لیے اچھے خیالات ہیں۔ اگر ایسا کچھ ہوا بھی تو اس کو ایک طویل عرصہ لگے گا۔
 

wahab49

محفلین
نبیل نے کہا:
وہاب، مجھے آپ کی پوسٹ کسی حد تک مبالغہ آرائی پر مبنی لگ رہی ہے۔ ونڈوز 95 تو محض ایک stop-gap آپریٹنگ سسٹم تھا اور یہ 16 بٹ پراسس کو سپورٹ کرتا تھا۔ جہاں تک آپریٹنگ سسٹم ٹیکنالوجی کا تعلق ہے تو مائیکروسوفٹ کے نئے آپریٹنگ سسٹم بالکل مختلف ہیں اور وسٹا میں یہ صورتحال یکسر بدل چکی ہے۔ ًًٍٍ
وستا استعمال کرنے کے بعد ایسا کہا ھے نبیل بھائی۔ شاید آپ کو معلوم نہ ھو لیکن وستا کی انٹرنیشنل لانچ سے دو دن پہلے چاینیز ڈویلپرز نے وستا میں ایک بہت بڑا سیکیورٹی بگ دریافت کیا تھا۔ وہ بگ وستا کو ایکس پی سے بھی نیچے لا کھڑا کرتا ھے۔ ساوتھ ایسٹ ایشیا میں وستا کی سیلز بتاتی ھیں کہ اسکے بعد یہاں پر وستا کا کیا حشر ھوا۔
رھی بات بٹس کی تو مقابل کہاں کم ھیں۔
ونڈوز 95 سے کی ھوئی ابتدا کو فائن ٹیون کرنے کے بعد ونڈوز 98 کی شکل میں پیش کیا گیا تھا۔ جو اپنے وقت کا بہترین او-ایس مانا جاتا ھے۔ لیکن اسکے بعد کیا ھوا؟ ملینئم ورژن آیا؟؟ جو بری طرح سے فیل ھوا۔یوزرز نے میلینئم پر 98 کو ترجیح دی۔
ونڈوز کی ساکھ بحال ھوئی ایک پی کی لانچ پر۔ باوجود بہت سے بگز کے ساتھ۔ جنہیں وقتا فوقتا دور کیا گیا۔
لیکن وستا یہاں پر ایکس پی کے مقابلے میں بری طرح ناکام ھوا۔
بحث بنانا مقصد نہ تھا۔ میں بزات خود ونڈوز او ایس پر کام کرتا ھوں۔ اور اسکی ترویج اور بہتری دیکھنے کی خواہش رکھتا ھوں۔
الجزیرہ نیوز والے ایک چھوٹا سا ایڈ دکھاتے ھیں۔
“میڈیا۔ جو سچائی کو چھپا بھی سکتا ھے اور بدل بھی سکتا ھے“
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہاب، ونڈوز کی سیکیورٹی کی خامیاں یا اس کی سیلز فگرزالگ موضوعات ہیں۔ میرا مقصد صرف یہ نشاندہی کرنا تھا کہ مائیکروسوفٹ کے آپریٹنگ سسٹم کی ٹیکنالوجی پہلے کے مقابلے میں بہت ایڈوانسڈ ہے۔ میں یہاں مائیکروسوفٹ کی وکالت نہیں کر رہا، صرف تکنیکی نکتہ نظر بیان کر رہا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
بلاشبہ مائیکروسافٹ کے پاس تکنیکی مہارت موجود ہے اس میں کوئی شک نہیں۔
مبالغے سے ہٹ کر، مائیکرو سافٹ‌ کے پاس صرف دو مہارتیں ہیں، ایک مارکیٹنگ اور دوسری چوری :)

ایک مزے کی بات بتاتا ہوں۔ آپ اپنے ونڈوز ایکس پی کے اندر اس جگہ جائیں

[align=left:108d929f5f]C:\WINDOWS\Help\Tours\WindowsMediaPlayer\Audio\Wav[/align:108d929f5f]
یہاں موجود [eng:108d929f5f]WAV[/eng:108d929f5f] فائلز کو نوٹ پیڈ سے اوپن کیجئے اور اس کی آخری سطر پر چلے جائیے جو کچھ اس طرح سے ہوگی

[eng:108d929f5f][align=left:108d929f5f]    LISTB INFOICR 2000-04-06 IENG Deepz0ne ISFT Sound Forge 4.5 [/align:108d929f5f][/eng:108d929f5f]

اب مزے کی بات یہ ہے کہ ڈیپ زون اس بندے کا نک نیم ہے جو میوزک سافٹ وئیرز کو کریک کرنے میں‌ دنیا کا نمبر ون کریکر مانا جاتا ہے۔ یعنی یہ تمام [eng:108d929f5f]WAV[/eng:108d929f5f] فائلز مائیکرو سافٹ نے ساؤنڈ فورگ/فورج کے جس ورژن سے بنائی ہیں، وہ اسی بندے کی طرف سے کریک شدہ تھا۔ مائیکرو سافٹ‌ خود چوری کے پائیریٹڈ پروگرام استعمال کرتی ہے اور دوسروں کو کہتی ہے کہ چوری کی ونڈوز سے بچو
 

الف نظامی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
مبالغے سے ہٹ کر، مائیکرو سافٹ‌ کے پاس صرف دو مہارتیں ہیں، ایک مارکیٹنگ اور دوسری چوری :)

ایک مزے کی بات بتاتا ہوں۔ آپ اپنے ونڈوز ایکس پی کے اندر اس جگہ جائیں

[align=left:271d5e9a5d]C:\WINDOWS\Help\Tours\WindowsMediaPlayer\Audio\Wav[/align:271d5e9a5d]
یہاں موجود [eng:271d5e9a5d]WAV[/eng:271d5e9a5d] فائلز کو نوٹ پیڈ سے اوپن کیجئے اور اس کی آخری سطر پر چلے جائیے جو کچھ اس طرح سے ہوگی

[eng:271d5e9a5d][align=left:271d5e9a5d]LISTB INFOICR 2000-04-06 IENG Deepz0ne ISFT Sound Forge 4.5[/align:271d5e9a5d][/eng:271d5e9a5d]

اب مزے کی بات یہ ہے کہ ڈیپ زون اس بندے کا نک نیم ہے جو میوزک سافٹ وئیرز کو کریک کرنے میں‌ دنیا کا نمبر ون کریکر مانا جاتا ہے۔ یعنی یہ تمام [eng:271d5e9a5d]WAV[/eng:271d5e9a5d] فائلز مائیکرو سافٹ نے ساؤنڈ فورگ/فورج کے جس ورژن سے بنائی ہیں، وہ اسی بندے کی طرف سے کریک شدہ تھا۔ مائیکرو سافٹ‌ خود چوری کے پائیریٹڈ پروگرام استعمال کرتی ہے اور دوسروں کو کہتی ہے کہ چوری کی ونڈوز سے بچو
کاش ڈیپ زون جیسا کوئی شخص لینکس والوں کو مل جائے۔
 
Top