ویژول بیسک اپلیکیشن میں اردو کا استعمال

سیفی

محفلین
ویژول بیسک اپلیکیشن میں اردو کا ا

سلام بزم دوستاں !
میں نے ایک اپلیکیشن ویژول بیسک ٦ میں بنائی ہے جس میں یونیکوڈ کنٹرولز کو استعمال کیا ہے۔ جس میں علیحدہ ٹیکسٹ باکس، لیبل، کمبو وغیرہ میں آسانی سے اردو لکھی جا رہی ہے۔(اگر اردو سپورٹ موجود ہو)۔

پوچھنا میں نے یہ تھا کہ جب اپلیکیشن کو چلاتے ہیں تو اردو لکھنے کیلئے ٹاسک بار (یا کی بورڈ شارٹ کٹ) سے اردو کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔
اب اپلیکیشن میں کچھ ٹیکسٹ باکسز انگریزی میں بھی ہیں۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا کوڈ کے ذریعے یہ ممکن ہے کہ جب فوکس (کرسر) کسی ٹیکسٹ باکس میں پہنچے تو خود بخود ہی زبان کا انتخاب کر لے۔ جیسے اردو فورم کے لاگ ان پیج پر اسمِ رکن اردو اور پاس ورڈ خودبخود انگریزی میں لکھتا ہے۔
اگر کسی کے پاس کوڈ موجود ہو تو برائے کرم لکھ دیجئے گا۔
بندہ تا عمر مشکور رہے گا۔۔۔۔۔۔۔ عرضے۔۔۔۔۔۔
 
میرے دو پیسے

مسئلہ یہ ہے کہ آپ وی بی ۶ کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ ان معاملات میں خاصی قدیم ہوگئی ہے۔ ڈاٹ نیٹ وغیرہ میں یہ مسئلہ نسبتاً آسانی سے حل ہوسکتا ہے۔

چونکہ کی بورڈ تبدیل کرنے کا کام جو آپ کرنا چاہ رہے ہیں وہ خاصا "گہرا" ہے اس لئے آپ کو ایک API GetKeyboardLayout استعمال کرنا پڑے گا۔

یہ لنک
http://www.microsoft.com/middleeast/arabicdev/DevTools/more/RegionalSettings.asp#3_1_1
فائدہ مند رہے گا مگر ++C کی پروگرامنگ کی شد بد ضروری ہے۔

ایک طریقہ اور یہ ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے انگریزی ٹیکسٹ باکس میں یہ تاڑ جائیں (ڈیٹیکٹ کریں) کہ بندے نے اردو لکھ دی ہے (یونیکوڈ وغیرہ کی مدد سے) اور اس کو error دے دیں۔
 
السلام و علیکم
بھائی جان آپ جس کنٹرول کی مدد سے اردو لکھنا چاہتے ہیں شاید وہ اردو کے لیے مخصوص نہیں ہے اس کے لیے ونڈوز کا اردو سپورٹ کرنا ضروری ہے میرے پاس چند کنٹرول ہیں جو کہ اردو سپورٹ نہ ہونے کے باوجود بھی اردو لکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں میں نے ویثول بیسک میں اس کی مدد سے اردو ایڈیٹر بنایا ہے ۔ چونکہ ابھی میرے پاس اپ لوڈنگ کی سہولت نہیں ہے اس لیے آپ کو محض لنک ہی فراہم کر سکوں گا آپ یہاں سے ڈائون لوڈ کر لیں ۔
http://www.urdustan.net/u-hoo/index.php?action=displaycat&catid=37
 
Top