ویژول بیسک 6 میں آپشن بٹن کے کیپشن میں اردو

یہ سوال میرے پڑوسی بچے نے اردو محفل سے کیا ہے کہ

ویژول بیسک 6 میں آپشن بٹن کے کیپشن میں اردو کیسے لکھی جا سکتی ہے؟؟؟؟
براہ مہربانی جلدازجلد جواب سے مطلع فرمائیں۔ شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
پڑوسن کے بچے نے پوچھا ہوتا تو شاید جواب مل جاتا۔
ویژوئل بیسک 6 میں یونیکوڈ اردو کی سپورٹ نہیں ہے۔ ہیکسا ڈیسی مل کوڈ میں کنورٹ کرکے یونیکوڈ حروف شامل کرنا ممکن ضرور ہے لیکن یہ کوڈ میں ہی ہو سکتا ہے۔ اس کی ڈیزائن ٹائم سپورٹ نہیں ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاٹ نیٹ کی تمام پروگرامنگ لینگویجز یعنی کہ سی شارپ، وی بی ڈاٹ نیٹ وغیرہ اردو کو سپورٹ کرتی ہیں۔
 

دوست

محفلین
بچے کو کہیں کہ مائیکروسافٹ ونڈوز ایکس پی سروس پیک تھری انسٹال کر لے۔ اور شارپ ڈویلپ 2 انسٹال کر لے۔ اور پروگرامنگ شروع کر دے۔ یہ ڈاٹ نیٹ کی زبان سی شارپ کو سپورٹ کرتا ہے۔
 
Top