ویکی محبوب خواتین، جنوبی ایشیا 2020

جاسمن

لائبریرین
اپنی ایک کولیگ سے کہا۔"وکی پیڈیا پہ مضامین لکھیں۔"
انگریزی کی استانی:"کیوں؟"
اردو کی استانی:"وکی پیڈیا کون ہے؟ کوئی لڑکی ہے؟"
ایک اور استانی: "نہیں۔ وکی تو لڑکوں کا نام ہوتا ہے۔"
ایک دوسری استانی: "وکی لیکس کی بات ہو رہی ہے؟"
ان ہی میں سے ایک:"نہیں۔ وکی لیکس اور موضوع ہے۔"
آخر میں پہلے والی انگریزی کی استانی:" یہ ایک ویب سائٹ ہے۔"
 
اپنی ایک کولیگ سے کہا۔"وکی پیڈیا پہ مضامین لکھیں۔"
انگریزی کی استانی:"کیوں؟"اردو کی استانی:"وکی پیڈیا کون ہے؟ کوئی لڑکی ہے؟"
ایک اور استانی: "نہیں۔ وکی تو لڑکوں کا نام ہوتا ہے۔"
ایک دوسری استانی: "وکی لیکس کی بات ہو رہی ہے؟"
ان ہی میں سے ایک:"نہیں۔ وکی لیکس اور موضوع ہے۔"
آخر میں پہلے والی انگریزی کی استانی:" یہ ایک ویب سائٹ ہے۔"

چلیں اس بہانے ویکیپیڈیا کی بات چھڑی تو سہی۔

شروع شروع میں بہت سے لوگوں کو عجیب اور غیرمانوس لگتا ہے مگر آہستہ آہستہ اور ترغیب و مدد سے مراحل آسان ہو جاتے ہیں۔
 
اس مقابلے کے بارے میں بتائیں
ویکی محبوب خواتین، جنوبی ایشیا مضمون نویسی کا ایک مقابلہ ہے جس کا مقصد ویکیپیڈیا کے مضامین میں موجود صنفی خلا کو پُر کرنا ہے۔ ویکیپیڈیا پر مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد بہت کم ہے اور اسی وجہ سے بہت سی نامور اور معروف خواتین کے بارے میں معلومات بھی دستیاب نہیں۔ اس مقابلے میں جنوبی ایشیائی خواتین کے سوانحی مضامین بھی تحریر کیے جائیں گے۔ یہ مقابلہ1 فروری 2020ء سے شروع ہو گا اور 31 مارچ 2020ء کو اختتام پذیر ہوگا۔

ویکیپیڈیا:ویکی محبوب خواتین، جنوبی ایشیا 2020ء - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
 
آخری تدوین:
آج ویکیپیڈیا جنوبی ایشیا محبوب خواتین کا آخری دن ہے۔ مضامین کی تعداد بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
 
Top