وی‌بلیٹن پر منتقلی مکمل

محمد وارث

لائبریرین
میں‌ اردو محفل کی انتظامیہ کو بخیر و خوبی فورم کی منتقلی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں‌ اور دعا گو ہوں‌ کہ یہ فورم دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے۔ اور اردو زبان کی خدمت میں‌ پیش پیش رہے۔
 
ماشاء اللہ! میں تو تین دن کے بعد آج حاضر ہوا اور محفل کا نیا رنگ دیکھ کر حیرانگی بھی ہوئی اور خوشی بھی۔۔۔ یہ پہلے سے کافی حد تک مختلف ہے اس لیے مجھے تو لگتا ہے کہ مانوس ہونے میں تھوڑا وقت ضرور لگے گا۔۔۔ اب تک تو پہلے والے انٹرفیس ہی کی عادت ہے نا۔۔۔!!!
اردو محفل کی تمام انتظامیہ کو مبارکباد۔۔۔ اللہ تعالیٰ مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین
 

ابنِ آدم

محفلین
بھئی یہ تو اردو محفل کی انتظامیہ نے کمال کا کام کیا ھے۔ ۔ بہت خوب ۔ ۔ ۔ زبردست۔

تمام اھل محفل کو اس نئے ادبی و علمی گھر میں کامیاب منتقلی پہ دِلی مبارکباد
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
نبیل بھائی بہت بہت مبارک ہوں
اس فورم میں فی الحال سرچ صحیح کام نہیں کر رہا ہے سیگنیچر کے ساتھ بھی مسئلہ ہے
اور لنکس فانٹ وغیرہ کے اپشنز بھی نہیں ہے
 

ابوشامل

محفلین
ایک حیران کن، خوشگوار اور غیر مانوس سی تبدیلی، اچانک سامنے آئی ہے، وی بلیٹن کتنا بہتر اس بارے میں میں اتنا تو نہیں جانتا لیکن نبیل صاحب اردو کمپیوٹنگ کی ایک آل راونڈر شخصیت ہیں، انہوں نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا۔
بہر حال میری جانب سے نبیل صاحب اور ان کی ٹیم کے دیگر ارکان اور تمام احباب محفل کو مبارکباد قبول ہو۔
 
ماشاءللہ وی بلیٹن پر فورم منتقل ہو گئی ہے اور جتنی آسانی سے نبیل نے کر دی ہے اتنی آسانی سے عام طور پر ہوتی نہیں اس کے لیے نبیل خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

کچھ ہی دیر میں ممبران کی خواہشات کا پنڈورا باکس کھلنے والا ہے اس لیے میں اپنی فرمائشیں ذرا سنبھال کر رکھا رہا ہوں اور اہل محفل کو ایک اور مبارکباد کہ ایک اور سنگ میل عبور ہوا۔
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم۔
ماشاءاللہ شکر ہے کہ وی بلیٹن پر محفل منتقل ہوگئ ہے۔ سب اہلِ محفل کو مبارکباد۔ خاص کر نبیل بھائی کو جنہوں نے یقیناََ کافی محنت کی ہوگی۔
مجھے وی بلیٹن پر محفل بہت چھوٹی دکھائی دے رہی ہے، مطلب بہت سی چوپالیں غائب ہیں۔ لیکن کسی اور نے شکایت نہیں کی اسکا مطلب میں ہی ابھی نامانوس ہوں وی بلیٹن سے۔
ایکسکلیمیشن مارک لکھتے وقت متن منتخب ہوجاتا ہے اس کی بھی کوئی وجہ سمجھ نہیں آرہی۔۔ لیکن دیکھتے ہیں۔ آگے آگے ہوتا ہے کیا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

بہت بہت مبارک باد۔۔۔ اتنی محنت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

نبیل بھائی۔۔۔ میں ذرا اپنی فرمائشی لسٹیں چیک کرلوں۔۔۔ :)
 

نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ سب ساتھی خیریت سے ہونگے

ارد وویب کی انتظامیہ کو ،، کامیابی کے ساتھ سافٹویر اپگریڈ کرنے پر بہت بہت مبارک ہو

خوش رہیں
 

امن ایمان

محفلین
ایکسکلیمیشن مارک لکھتے وقت متن منتخب ہوجاتا ہے اس کی بھی کوئی وجہ سمجھ نہیں آرہی۔۔ لیکن دیکھتے ہیں۔ آگے آگے ہوتا ہے کیا

جی بالکل میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔۔۔اور میرے پاس تو یہ راؤنڈ بریکٹ۔۔۔> ) بھی نہیں بنتی۔۔۔اب بھی اس سمائلی :) سے بنائی ہے۔۔خود سے نہیں بنتی۔۔۔سارا ٹیکسٹ سلیکٹ ہوجاتا ہے۔
 
Top