نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جیسا کہ آپ دوستوں کے علم ہے کہ عنقریب ہم محفل فورم کو وی بلیٹن کے ورژن 3.7 پر اپگریڈ کرنے والے ہیں، اسی لیے میں نے سوچا ہے کہ نئے ورژن میں شامل ہونے والی فیچرز کا کچھ تعارف کروا دیا جائے۔ میں ان نئی فیچرز کے بارے میں وقفے وقفے سے بتاتا رہوں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ ایک مرتبہ ان فیچرز کے بارے میں لکھ دوں، اس کے بعد ہی اس پر کوئی تبصرہ پوسٹ کیا جائے، اسی لیے اس وقت میں اس تھریڈ کو مقفل رکھوں گا۔
وی بلیٹن کے نئے ورژن کی ایک اہم فیچر اس میں شامل موضوعات کو ٹیگ کرنے کا نظام ہے۔ بلاگ لکھنے والے دوست ٹیگ شامل کرنے سے واقف ہون گے۔ ٹیگز کے ذریعے موضوعات کو ڈھونڈھنے اور انہیں منظم کرنے میں سہولت ہو جاتی ہے۔ کسی نئے موضوع کو پوسٹ کرتے وقت اس میں ٹیگ شامل کیے جا سکتے ہیں۔
ٹیگ نیا موضوع شامل کرتے ہوئے شامل کیے جا سکتے ہیں یا پھر پہلے سے موجود موضوع کو مدون کرکے شامل کیے جا سکتے ہیں۔
جب یوزر کسی ٹیگ پر کلک کرتے ہیں تو اس سے نہ صرف اس ٹیگ سے منسلک موضوعات کی فہرست سامنے آ جاتی ہے، بلکہ اس سے ٹیگ کلاؤڈ کی تشکیل بھی ہوتی ہے، جس سے یوزرز کو فورم پر کی گئی ٹیگ کی تلاش کے بارے میں علم ہوتا ہے۔
نوٹ
اس بات کا خیال رکھیں کہ ایک سے زائد ٹیگز کو انگریزی کوما سے علیحدہ کیا جانا ضروری ہے، اسی لیے آپ کو انگریزی کوما ٹائپ کرنے کے لیے انگریزی موڈ میں سوئچ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ میں کوشش کروں گا کہ کوئی ایسا حل نکال لیا جائے کہ اردو کوما بھی tag seperator کے طور پر استعمال ہو سکے۔

تھریڈز کو ٹیگ کرنے کا نظام