ایڈیٹر وی بلیٹن 4 کے لیے اردو ایڈیٹر موڈ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم کی وی بلیٹن 4 پر اپگریڈ کے بعد اس میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن پہلے سے قدرے مختلف انداز میں کی گئی ہے۔ اس مرتبہ جے کویری کا اردو ایڈیٹر پلگ استعمال کیا گیا ہے۔ اس اردو ایڈیٹر کو مختلف براؤزرز کے ساتھ کمپیٹیبل بنانے کے لیے جاواسکرپٹ ورچوئل کی بورڈ کا کوڈ استعمال کیا گیا ہے۔ ابھی اگرچہ یہ اردو ایڈیٹر ڈیویلپمنٹ کے مراحل سے گزر رہا ہے لیکن میں باقی دوستوں کی سہولت کے لیے اسے یہاں فراہم کر رہا ہوں تاکہ اردو فورمز کے لیے وی بلیٹن 4 پر اپگریڈ کرنا یا نئی اردو فورم سیٹ اپ کرنا آسان ہو جائے۔

انسٹالیشن کا طریقہ

1۔ منسلک کردہ زپ فائل کو ڈاؤنلوڈ کرکے اسے ان زپ کر لیں
2۔ فولڈر upload میں موجود فائلوں کو اپنی فورم کی روٹ میں اپلوڈ کر لیں
3۔ اب ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو کر فورم کے جس سٹائل میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنا ہو، اس کی headinclude ٹیمپلیٹ کھولیں اور اس کے آخر میں ذیل کا کوڈ شامل کر دیں:

PHP:
<link rel="stylesheet" type="text/css" href="{vb:raw vboptions.bburl}/clientscript/UrduEditor.css" />
<link rel="stylesheet" type="text/css" href="{vb:raw vboptions.bburl}/clientscript/keyboard.css" />

<script src="{vb:raw vboptions.bburl}/clientscript/VirtualKeyboard/vk_loader.js?vk_layout=PK%20Urdu%20CRULP%20Phonetic&vk_skin=flat_gray" ></script>
<script src="http://ajax.googleapis.com/ajax/libs/jquery/1.3.2/jquery.min.js"></script>
<script src="{vb:raw vboptions.bburl}/clientscript/jquery.UrduEditor.js" type="text/javascript"></script> 
<script src="{vb:raw vboptions.bburl}/clientscript/keyboard.js" type="text/javascript"></script> 

<script language="JavaScript" type="text/javascript">
    jqcc = jQuery.noConflict(true);
    //jQ = jQuery.noConflict(true);
    jqcc(document).ready(function () {
        <vb:if condition="THIS_SCRIPT == 'newthread'">
            jqcc('#title').UrduEditor("14px"); jqcc("#title").addClass("keyboardInput");
            jqcc('#subject').UrduEditor("14px"); jqcc("#subject").addClass("keyboardInput");
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_001_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_001_textarea').UrduEditor("18px");             
            jqcc('#tagpopup_ctrl').UrduEditor("14px"); jqcc("#tagpopup_ctrl").addClass("keyboardInput");
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'newreply'" />
            jqcc('#title').UrduEditor("14px"); jqcc("#title").addClass("keyboardInput");
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_001_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_001_textarea').UrduEditor("18px");    
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'showthread'" />
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_QR_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_QR_textarea').UrduEditor("18px");
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'member'" />
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_QR_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_QR_textarea').UrduEditor("18px");              
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'editpost'" />
            jqcc("input[name='reason']").UrduEditor("14px"); jqcc("input[name='reason']").addClass("keyboardInput");
            jqcc('#titlefield').UrduEditor("14px"); jqcc("#titlefield").addClass("keyboardInput");
            jqcc('#editreason').UrduEditor("14px"); jqcc("#editreason").addClass("keyboardInput");
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_001_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_001_textarea').UrduEditor("18px");            
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'profile'" />
            jqcc('#buddylist_add_txt').UrduEditor("14px"); jqcc("#buddylist_add_txt").addClass("keyboardInput");
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'private'" />            
            jqcc('#pmrecips_ctrl').UrduEditor("14px"); jqcc("#pmrecips_ctrl").addClass("keyboardInput");
            jqcc('#bccpmrecips_ctrl').UrduEditor("14px"); jqcc("#bccpmrecips_ctrl").addClass("keyboardInput");
            jqcc('#title').UrduEditor("14px"); jqcc("#title").addClass("keyboardInput");
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_001_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_001_textarea').UrduEditor("18px");            
            jqcc('#vB_Editor_QR_textarea').UrduEditor("18px"); jqcc("#vB_Editor_QR_textarea").addClass("keyboardInput"); 
            jqcc('#searchuser_ctrl').UrduEditor("14px"); jqcc("#searchuser_ctrl").addClass("keyboardInput");
            jqcc('#searchtitle').UrduEditor("14px"); jqcc("#searchtitle").addClass("keyboardInput");
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'blog'" />
            jqcc('#quicksearch_blog_text').UrduEditor("14px"); jqcc("#quicksearch_blog_text").addClass("keyboardInput");        
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'blog_post'" />
            jqcc("input[name='title']").UrduEditor("14px"); jqcc("input[name='title']").addClass("keyboardInput");
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_001_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_001_textarea').UrduEditor("18px");         
            jqcc('#tag_input').UrduEditor("14px"); jqcc("#tag_input").addClass("keyboardInput");
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'blog_report'" />
            jqcc("textarea[name='reason']").UrduEditor("16px"); jqcc("textarea[name='reason']").addClass("keyboardInput");
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'report'" />
            jqcc('#message').UrduEditor("14px"); jqcc("#message").addClass("keyboardInput");
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'content'" />
            jqcc('#title').UrduEditor("14px"); jqcc("#title").addClass("keyboardInput");
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_001_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_001_textarea').UrduEditor("18px"); 
            jqcc('#html_title').UrduEditor("14px"); jqcc("#html_title").addClass("keyboardInput");
            jqcc("textarea[name='description']").UrduEditor("16px"); jqcc("textarea[name='description']").addClass("keyboardInput");
            jqcc('#keywords').UrduEditor("14px"); jqcc("#keywords").addClass("keyboardInput");
            jqcc("input[name='title']").UrduEditor("14px"); jqcc("input[name='taglist']").addClass("keyboardInput");
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'infraction'" />
            jqcc('#title').UrduEditor("14px"); jqcc("#title").addClass("keyboardInput");
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_001_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_001_textarea').UrduEditor("18px");   
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'entry'" />
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_QR_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_QR_textarea').UrduEditor("18px");       
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'group'" />
            jqcc('#groupname').UrduEditor("14px"); jqcc("#groupname").addClass("keyboardInput");
            jqcc('#groupdesc').UrduEditor("16px"); jqcc("#groupdesc").addClass("keyboardInput");
            jqcc("input[name='Subject']").UrduEditor("14px"); jqcc("input[name='Subject']").addClass("keyboardInput");
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_001_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_001_textarea').UrduEditor("18px"); 
            jqcc('#message').UrduEditor("14px"); jqcc("#message").addClass("keyboardInput");
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'group_inlinemod'" />
            jqcc("input[name='deletereason']").UrduEditor("14px"); jqcc("input[name='deletereason']").addClass("keyboardInput");        
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'album'" />
            jqcc('#ititle').UrduEditor("14px"); jqcc("#ititle").addClass("keyboardInput");
            jqcc('#idesc').UrduEditor("14px"); jqcc("#idesc").addClass("keyboardInput");        
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'register'" />
            jqcc('#regusername').UrduEditor("14px"); jqcc("#regusername").addClass("keyboardInput");          
        </vb:if>
        
        jqcc('#navbar_username').UrduEditor("12px");        
jqcc("input[name='query']").UrduEditor("13px"); 
        jqcc("input[name='q']").UrduEditor("14px");
        jqcc('#userfield_txt').UrduEditor("14px"); jqcc("#userfield_txt").addClass("keyboardInput");
        jqcc('#tag_add_input').UrduEditor("14px"); jqcc("#tag_add_input").addClass("keyboardInput");
        jqcc('#vb_login_username').UrduEditor("14px"); jqcc("#vb_login_username").addClass("keyboardInput");        
    });
</script>

اب آپ فورم میں اردو ایڈیٹر کا استعمال کر سکتے ہیں۔

اردو ایڈیٹر کا ڈیفالٹ فونٹ تبدیل کرنا

آپ اگر ایڈیٹر کا فونٹ کسی نستعلیق فونٹ پر مبنی تھیم کی مناسبت سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو بالا میں فراہم کیے گئے کوڈ میں ذیل کی لائن ڈھونڈیں:

PHP:
jqcc = jQuery.noConflict(true);

اور اس کے نیچے ذیل کی لائن شامل کر دیں:

PHP:
jqcc.fn.UrduEditor.defaults.EditorFont = 'Jameel Noori Nastaleeq';

جے کویری کا استعمال

اس موڈ میں جے کویری جاوا سکرپٹ فریم ورک کا استعمال کیا گیا ہے اور اس میں جے کویری کے سلیکٹر کو بھی ایک مخصوص انداز میں استعمال کیا ہے۔ اگر آپ اپنی فورم پر مزید کوئی ایسا موڈ استعمال کر رہے ہیں جس میں جے کویری فریم ورک کا استعمال ہوا ہوا ہے تو آپ کو ممکنہ conflicts سے بچنے کے لیے کچھ تبدیلیاں کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

آپ کو اس اردو ایڈیٹر موڈ کے استعمال میں اگر کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو اس کے بارے میں یہاں رپورٹ کر سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ وی بلیٹن لائسنسڈ سوفٹویر ہے۔ برائے مہربانی اس اردو ایڈیٹر موڈ کو صرف لائسنسڈ سوفٹویر کے ساتھ استعمال کریں۔
والسلام
 

Attachments

  • urdueditor_mod..zip
    1.3 MB · مناظر: 103

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت شکریہ نبیل آپ کا
میرے پاس وی بی فور کا ئسنس ہے اور میں اس ایڈیٹر کو القرطاس ڈاٹ آرگ پر سیٹ کرنے کی کوشش کرتا ہوں
 
السلام علیکم،

نبیل بہت شکریہ ، میں اس سے کچھ مختلف چاہ رہا تھا اگر آپ راہنمائی کر سکیں تو۔

میں نے وی بی 4 کو ایک نئے فورم http://forum.urduworld.com پہ انسٹال کیا ہے۔ اور میں چاہ رہا تھا کہ اگر ممکن ہو سکے تو صرف پوسٹنگ میں یہ سہولت فراہم کی جا سکے ؟ کہنے کا مطلب یہ ہے کے وی بی کے ساتھ 3 ایڈیٹر آتے ہیں، کیا ایسا ممکن ہے کہ ایک اردو کا ایڈیٹر اس میں شامل کیا جا سکے تا کہ جو بھی یوزرز اُردو میں پوسٹ کرنا چاہتےہیں وہ اُردو ایڈیٹر سیٹ کر لیں اور اُس کے بعد اُردو میں پوسٹ کر سکیں ؟

میں یہ جو طریقہ آپ نے بتایا ہے اس کو بھی استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اور اگر کسی مشکل کا سامنا ہوا تو آپ کو ایک بار پھر سے زحمت دوں گا۔

ایک اور گزارش اس فورم پہ آپ اردو لینگوئج کی فائل استعمال کر رہے ہیں کا اس کے لیے شاکر صاحب سے رابطہ کرنا پڑے گا ؟ یا یہیں کہیں مل سکتی ہے؟

آپ کی کوششوں پہ اور اس تحفے کے لیے ایک بار پھر بہت بہت شکریہ۔

والسلام
عبدالباسط حبیب
 
یہ بہت آسانی سے انسٹال ہو گیا ہے۔ ہاں اگر یوزر نے Enhanced Interface - Full WYSIWYG Editing کا انتخاب کیا ہو گا تو پھر اُردو ایڈیٹر صحیح طریقے سے کام نہیں کرتا۔ مثلا تھریڈ کا ٹائٹل تو اُردو میں لکھا جا سکتا ہے مگر ایڈیٹر انگریزی میں ہی لکھتا ہے مگر بائیں سے دائیں جانب۔

اس کے علاوہ فونٹس میں اردو فونٹس نظر نہیں آتے یہ شاید سٹائل میں کسی جگہ ڈالنے ہیں گے ؟ اگر ہو سکے تو راہنمائی کی جیے گا۔

ایک بار پھر شکریہ، اور جو میں نے اُوپر ایک آزاد ایڈیٹر کی بات کی ہے اُس پہ ہو سکے تو سوچئے گا ۔ اگر اُردو کا اپنا ایڈیٹر ہو جائے تو کمال ہو جائے گا، یعنی یوزر صرف ایڈیٹر کا انتخاب کرے اپنی پروفائل سے اور جو بھی سٹائل ہو وہ اُردو میں پوسٹ کر سکے۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم باسط،
آپ کو یہاں ایک بار پھر دیکھ کر خوشی ہوئی۔اردو ایڈیٹر پوسٹ پیج پر استعمال کرنے کے لیے آپ کو فورم کے تمام یوزرز کے پروفائل میں ایڈوانسڈ ایڈیٹر سیٹ کرنا پڑے گا۔ ہلاگلا پر میں نے یہ ایس کیو ایل کویری کے ذریعے کیا تھا۔ آپ نے یوزرز کے لیے اردو ایڈیٹر کو بطور آپشن منتخب کرنے کا جو ذکر کیا ہے تو اس کے بارے میں دیکھنا پڑے گا کہ یہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔ فونٹس کی لسٹ میں اضافے کے بارے میں بھی جلد ہی لکھ دوں گا۔
 
جی نبیل مجھے آپ کے اگلے جواب کا انتظار رہے گا۔ ایک مسلئہ اور علم میں آیا ہے اس ایڈ آن کے حوالے سے ، اور وہ یہ ہے کہ یہ Google Chrome پہ کام نہیں کرتا ۔ IE and FF پہ اس کو ٹیسٹ کیا ہے اور اُن پہ اس کے نتائج بہت اچھے ہیں اور اردو ورلڈ پہ یوزرز نے اسے استعمال کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ جو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔ کریڈ سارا آپ کو جاتا ہے۔ بہت خوش رہیے۔

والسلام
عبدالباسط حبیب
 

ارسلان

محفلین
میں نے اسے کامیانی سے انسٹال تو کرلیا ہے مگر ایک مسئلہ درپیش ہے اور وہ یہ کہ جب میں کوئی نیا پیغام روانہ کرتا ہوں تو وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آتا ہے جبکہ بقیہ فورم پر فونٹ ٹھیک کام کررہا ہے ۔

پیغام لکھتے ہوئے تحریر بالکل درست دکھائی دے رہی ہے ۔
15p4uti.jpg


جبکہ پیغام روانہ کرنے کے بعد ایسا منظر پیش کرتا ہے ۔
v669sh.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ ایڈیٹر ارسال کردہ پیغام کو ڈسپلے کرنے کا ذمہ دار نہیں ہے۔ اس کے لیے آپ کو فورم کے سٹائل کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا یا پھر علیحدہ سے متن پر فونٹ اپلائی کرنا ہوگا۔
 

ارسلان

محفلین
آپ نے لکھا ہے ۔
اس کے لیے آپ کو فورم کے سٹائل کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا ۔
یہ کہاں سے کریں؟ جبکہ اس ورژن میں یہ فیچر آف کردیاگیا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس ورژن میں سٹائل میں تبدیلی کرنے کے لیے مین سی ایس ایس سے کام نہیں چلےگا۔ اس کے لیے StyleVars میں تبدیلی کی ضرورت پیش آئے گی۔ مزید معلومات کے لیے یہاں دیکھیں۔
 

charanzia

محفلین
بہت شکریہ نبیل صاحب،

نبیل صاحب کیہ میں یے ایڈیٹر وی بی 3 ورزن میں استعمال کر سکتہ ہوں ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ موڈ وی بی 4 کے لیے ہے، پرانے ورژنز پر یہ کام نہیں کرے گا۔
 
نبیل بھائی ایک بار پہر سے اس موڈ کے لیے شکریہ

پچھلی بار آپ نے فونٹس کی لسٹ میں کچھ فونٹس شامل کیے تھے، اُس کا طریقہ اگر بتا دیں تو بہت نوازش ہو گی۔ ایک فورم www.urduart.com اُس پہ اسے لگایا ہے مگر فونٹس کی لسٹ میں اُردو فونٹس کیسے ڈالنے ہیں یہ کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔

والسلام
 
 

Wajdaan Alam

محفلین
وی بلیٹن کے نئے ورژن 4.1.4 میں یہ کام نہیں کر رہا میرا مطلب ہے کہ سرچ اور دھاگے کا ٹائٹل داخل کرتے وقت تو کام کرتا ہے لیکن اس کے نئے ایڈیٹر جسے سی کے ایڈیٹر کا نام دیا جاتا ہے پر کام نہیں کرتا اور نیا ایڈیٹر سرے سے غائب ہی ہو جاتا ہے اور دھاگہ ارسال کرنا ممکن نہیں رہتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے وی بلیٹن کے نئے ورژن نہیں آزمائے ہیں اس لیے ان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ویسے بھی یہ ایڈیٹر وزی وگ موڈ میں کام نہیں کرتا ہے۔ آپ وزی وگ ایڈیٹر آف کرکے دیکھیں۔
 

m.imran

محفلین
نیبیل بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ آپ نے یہ سہولت فرہم کی لیکن کیا یہ نیو وی بلٹن کے سوفٹ وئیر کے ساتھ ورک کریں گا۔ میرا کہنے کا مطلب ہے چیک ایڈیٹر کے ساتھ میں نے اسے انسٹال کیا تھا لیکن سوائے تھریڈ کے ٹائیٹل کے ایڈیٹر کے اندر اردو نہیں لکھی جا رہی۔ پلیز اس میں مدد کر دیں یہ کیسا ہو گا۔ ایک دفعہ پھر شکریہ آپ کے رپلائی کا انتظار رہے گا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل بھائی واقع مسئلہ بن گیا ہے!
میں نے القلم کو Version 4.1.5 پر اپ گیڈ کیا تو ایڈیٹر نے کام کرنا ہی چھوڑ دیا
کیونکہ ٹیمپلیٹ موڈیفیکیشن ورزن کنفلکٹ کی وجہ سے مرج نہیں ہو سکی
Default Template Updated in vBulletin 4.1.5 Beta 1 by vBulletin Solutions
Your Custom Template Last Edited in vBulletin 4.1.2 by شاکرالقادری
The attempted merge failed due to conflicts
اب ہم تو ٹھہرے اس فن سے نا آشنا ۔ ۔ ۔ ۔ آپ نے تو شاید آئندہ کے لیے محفل کو کسی اور سافویئر پر لیجانا ہے اس لیے اپ گریڈ نہیں کر رہے ۔ ۔ ۔ ایسی صورت میں ہمارا کیا بنے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے ابھی تک وی بلیٹن کے نئے ورژن استعمال نہیں کیے ہیں۔ ایک دو دن میں اپنے لوکل ویب سرور پر نیا ورژن انسٹال کرکے دیکھتا ہوں کہ کیا مسائل پیش آ رہے ہیں۔ اس کے بعد اس کی اپڈیٹ پیش کروں گا۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے ابھی تک وی بلیٹن کے نئے ورژن استعمال نہیں کیے ہیں۔ ایک دو دن میں اپنے لوکل ویب سرور پر نیا ورژن انسٹال کرکے دیکھتا ہوں کہ کیا مسائل پیش آ رہے ہیں۔ اس کے بعد اس کی اپڈیٹ پیش کروں گا۔
والسلام
 
Top