ایڈیٹر وی بلیٹن 4 کے لیے اردو ایڈیٹر موڈ

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے وی بلیٹن کا نیا ورژن استعمال کرکے دیکھا ہے۔ اس میں سی کے ایڈیٹر کا استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب پرانے طریقے سے اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنا ممکن نہیں رہا ہے۔ فی الحال میرے پاس کا کوئی حل بھی موجود نہیں ہے۔ میں اس بارے میں مزید تحقیق کرکے دیکھوں گا، شاید کوئی حل نظر آ جائے۔
 

اظفر

محفلین
تو کیا سی کے ایڈیٹر کی جگہ کوی اردو وزی وگ ایڈیٹر نہیں چلے گا وہاں ؟
اس کے علاوہ ایک بار میں نے ایک جگہ وزی وگ ایڈیٹر میں اردو اسعمال کرنا تھا جو ممکن نہیں ہو رہا تھا ۔ وہاں سادہ ایڈیٹر کا آپشن موجود نہیں تھا۔ میرے خیال میں یہاں سادہ ٹیکسٹ ایریا میں سی کے ایڈیٹر انٹگریٹ کیا ہوتا ہے۔ ایسا ہو تو اس کا ایک متبادل یہ ہے کہ سی کے ایڈیٹر نکال دیں۔ اس کے بعد خالی ٹیکسٹ ایریا بچ جاے گا اس میں اردو ایڈیٹر چل جاے گا۔ میں نے یہ تجربہ آپ کے جے کیوری اردو ایڈیٹر کے ساتھ کیا تھا۔ البتہ بٹن سب خود ڈیزاین بنانے پڑیں گے
 

نبیل

تکنیکی معاون
وی بلیٹن میں سی کے ایڈیٹر کو رپلیس کرنا آسان کام نہیں ہے۔ یہ اب وی بلیٹن کا آفیشل بلٹ ان ایڈیٹر ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل! اللہ آپ کو خوش رکھے، اگر آپ اس کا کوئی حل تلاش کر لیتے ہیں تو بہت اچھا ہوگا۔
میں نے کسی فورم پر ایک جگاڑ دیکھا تھا ا س میں اصل ایڈیٹر کو تو نہیں چھیڑا گیا تھا لیکن ساتھ اضافی اردو پیڈ فراہم کر دیا گیا تھا جس میں ٹائپ کرنے کے بعد کاپی پیسٹ کے ذریعہ اصل ایڈیٹر میں عبارت ڈال کر جواب ارسال کر دیا جاتا تھا ۔ ۔ ۔ کیا فوری طور پر اس طرح کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے؟ ۔ ۔ ۔
مزید یہ بتایئے گا : کیا ممکن ہے کہ موجودہ اپ گریڈ میں سے ایڈیٹر سے متعلق فائلوں پر پرانے ورزن کی فائلیں ری پلیس کر دی جائیں تو مسئلہ حل ہو جائے؟
اگر ممکن ہے تو وہ کون کون سی فائلیں ہونگی انکی نشاندھی فرما دیں
جناب کی عین نوازش ہوگی
 
محترم چاچو، اضافی خانہ شامل کرنا تو کوئی جناتی کام نہیں ہے۔ تھوڑی سی ٹیمپلیٹ ایڈٹ سے ایسا ممکن ہونا چاہیئے۔ لیکن اس کے ساتھ سب سے بڑی قباحت یہ ہے کہ یہ جگہ بہت گھیرے گا۔ ایک دوسرا حل یہ ہے کہ فورم پر اردو ایڈیٹر بک مارکلیٹ کو متعارف کرا دیا جائے اور مناسب مقامات پر اس کے استعمال کی ہدایات والا صفحہ مربوط کر دیا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کوئی اضافی ٹیکسٹ ایریا مہیا کرنا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے، لیکن شاید یہ فورم کے صارفین کو زیادہ پسند نہیں آئے گا۔ سی کے ایڈیٹر کی شمولیت سے معاملات کچھ پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ کوئی اضافی جاوا سکرپٹ شامل کرنے سے ایڈیٹر ایریا غائب ہو جاتا ہے۔ یہ شاید سی کے ایڈیٹر کا جے کویری کے ساتھ کوئی conflict ہے۔ اس کا کوئی نہ کوئی حل ضرور ممکن ہوگا، لیکن یہ حل معلوم کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا۔
 

m.imran

محفلین
السلام علیکم نبیل بھائی
بھائی آپ کا یہ اردو ایڈیٹر بہت اچھا ہے۔ لیکن انسان کو وقت کے ساتھ اپ گریٹ تو کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے بھائی پلیز اگر آپ اس مسئلہ کو حل کر دے گئے تو یہ آپ کا ہم سب پر بہت بڑا احسان ہو گا۔ کیونکہ ممبرز کہیں اور سے ٹائپ کر کے جب پوسٹ کرتا ہےتو انیہں بہت مشکل پیش آتی ہے۔ اس لیے بھائی کوئی نہ کوئی حل نکال دے۔ اللہ آپ کو اس کی بہت ثواب دے گا۔ ہمیں شدت سے اس کا انتظار رہے گا۔ اور ہماری دعا ہے کہ آپ اس میں کامیاب ہو جائے۔ شکریہ
 

اظفر

محفلین
شاکر بھائی جو اپ نے کہا وہ تو کافی آسان چیز ہے لیکن یوزرز کو اتنی سی بات سمجھانا بھی بڑا مشکل ہے کہ لکھ کر کاپی پیسٹ کر لیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وی بی 4.1 پر اپگریڈ کرنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ میں نے وی بی 4.1 کے لیے اردو ایڈیٹر انٹگریشن موڈ کی تیاری کے سلسلے میں خاطر خواہ پیشرفت کر لی ہے۔ کچھ ٹیسٹنگ کے بعد انشاءاللہ جلد ہی اسے ریلیز کر دوں گا،
 

m.imran

محفلین
وی بی 4.1 پر اپگریڈ کرنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ میں نے وی بی 4.1 کے لیے اردو ایڈیٹر انٹگریشن موڈ کی تیاری کے سلسلے میں خاطر خواہ پیشرفت کر لی ہے۔ کچھ ٹیسٹنگ کے بعد انشاءاللہ جلد ہی اسے ریلیز کر دوں گا،
اچھی خبر ہے بھائی۔ یہ اردو ایڈیٹر 3۔1۔4 تک کے ورزن تک ٹھیک ورک کرتا ہے اس سے آگے یہ ٹھیک ورک نہیں کرتا۔ آپ کی مراد 5۔1۔4 کے لیے ہے بھائی تو یہ بہت اچھی خبر ہے۔ ہمیں اس کے شدت سے انتظار رہے گا۔ شکریہ
 
Top