وی بی بکس

محمد بلال اعظم

لائبریرین
پتہ نہیں یہ اس دھاگے کے لئے صحیح فورم ہے یا نہیں
پھر بھی
Visual Basic 6.0 کی اردو کتابیں کیا انٹرنیٹ پہ میسر ہیں؟
 
dehelvi

محفلین
بھائی! اب تو وی بی ڈاٹ نیٹ بھی پرانی ہوتی جارہی ہے وی بی 6 کی کیا ضرورت پیش آگئی؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بھائی! اب تو وی بی ڈاٹ نیٹ بھی پرانی ہوتی جارہی ہے وی بی 6 کی کیا ضرورت پیش آگئی؟

میں سافٹ وئیر پراگرامنگ آن لائن سیکھنا چاہتا ہوں کیانکہ روٹین لائف میں اتنا ٹائم نہیں ہے۔ آپ ہی کوئی اچھا سا مشورہ دے دیں۔
 
سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ اتنی وسیع فیلڈ ہے کہ اس کے لئے وقت نکالے بغیر کچھ سیکھنے کا خیال محض عبث ہے۔ نیز پروگرامنگ کے متعدد پلیٹ فارم وجود میں آچکے ہیں جن میں کسی ایک کے انتخاب کا فیصلہ انتہائی مشکل کام ہے۔
عام طور پر یہ 4 پلیٹ فارم ہیں جو کہ اپنا انتہائی وسیع میدان رکھتے ہیں۔
1۔ ونڈوز یا ڈیسک ٹاپ۔
2۔ ویب۔
3۔ موبائل یا ہینڈ ڈیوائسز۔
4۔ کلاوڈز۔
تاہم انسان اگر عزم مصمم کرلے اورکچھ کرنے کی ٹھان ہی لے تو پھر کام آسان ہوجاتا ہے۔
آپ ان پلیٹ فارمز میں سے کس میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ اگر اس کا اظہار فرمادیں تو بندہ شاید اس بارے میں کچھ رہنمائی کرسکتا ہے کہ کہاں سے شروع کرنا مناسب رہے گا۔
 
نمبر چار کی تو مجھے کچھ سمجھ نہیں ائی۔
بس میں اتنا چاہتا ہوں کہ مجھے سافٹوئیر پراگرامنگ آ جائے۔
مجھے اپنے طور پہ سافٹ وئیر بنانے کا بہت شوق ہے مگر سمجھ نہیں آتی کہ ابتداء کہاں سے کروں۔
آپ بنا دیں کہ سافٹ وئیر کے لئے کونسا آپشن زیادہ بہتر رہے گا۔
مجھے الف سے شروع کرنا پڑے گا اور ے تک جانا ہو گا۔
 
Top