وی پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ ونڈوز وسٹا پر کیسے چلائیں۔

چاند بابو

محفلین
السلام علیکم

میں نے ایک نئی نوٹ بک Acer خریدی ہے جس میں ونڈوز وسٹا موجود ہے لیکن جب میں نے اس میں Vptcl انٹرنیٹ چلانے کی کوشش کی تو ناکام رہا دراصل ونڈوز وسٹا کا ڈرائیور موجود نہیں ہے۔
کیا کوئی دوست میری اس سلسلے میں مدد کر سکتا ہے۔ میرے پاس Vptcl Zte کا ہے۔

پلیز کوشش کیجئے گا کہ جلد معلومات مل سکیں۔
 
چاند بابو

محفلین
جی بہت شکریہ مشورے کا لیکن اگر آپ یہ مشورہ Acer کو دیں تو زیادہ فائدہ مند ہو گا میرے ساتھ بہت سوں کا بھلا ہو جائے گا۔:grin:
 
خواجہ طلحہ

محفلین
یار اگر وسٹا 32 بٹ پر ہے تو بالکل ایکس پی والے طریقے سے انسٹال ہوجائے گا۔ اور 64 بٹ پر ڈرائیور انسٹال نہیں ہوگا۔
ایکس پی میں انسٹال کرنے کا طریقہ آپ پی ٹی سی ایل کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔
 
عثمان حیدر

محفلین
السلام علیکم
بھائی میرے پاس ہوائی کا ڈرائیور اور انسٹال کا طریقہ وسٹا کے لئے ہے شاید اس سے آپ کو مدد مل سکے
look.sitesled.com/VWIRELESS.zip
 
چاند بابو

محفلین
السلام علیکم
بھائی میرے پاس ہوائی کا ڈرائیور اور انسٹال کا طریقہ وسٹا کے لئے ہے شاید اس سے آپ کو مدد مل سکے
look.sitesled.com/vwireless.zip

بہت شکریہ عثمان حیدر لیکن میرے پاس zte کا سیٹ ہے۔ بہرحال میرا مسئلہ حل ہو چکا ہے اور مجھے ایک ڈرائیور مل گیا ہے جس 64 بٹ پر انسٹال بھی ہو گیا ہے اور انٹرنیٹ چل بھی گیا ہے۔
بہرحال اس کے ساتھ ساتھ مجھے پی ٹی سی ایل پر شدید غصہ بھی آ رہا ہے کیونکہ جب میں نے ان سے مدد کے لئے رابطہ کیا تو ان کا جواب تھا کہ وسٹا 64 بٹ میں یہ ڈرائیور چل ہی نہیں سکتا ہے۔ جب میں نے اس کا کوئی حل پوچھا تو ان محترم نے بڑا مبلغ جواب دیا انہوں نے کہا کہ اپنی ڈی ڈرائیو پر ونڈوز ایکس پی کی کوئی بھی پائیریٹڈ سی ڈی ڈالیں اور ونڈوز ایکس پی کے مزے بھی لیں اور وائرلیس انٹرنیٹ کے بھی۔:)
 
مکی

معطل

یعنی چوری خون میں رچ بس گئی ہے..
 
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا

شاید اسے قوموں کا مزاج بدلنا کہتے ہیں۔ خیر کال سینٹر پر عموماً ہم آپ جیسے لوگ ہی ہوتے ہیں جو کہ زیادہ عرصہ اس کام کو کرتے نہیں اور نا تجربہ کاری میں اپنی ذاتی رائے سے نواز دیتے ہیں۔
 
ijaz1976

محفلین
ونڈوز سیون کے لئے پی ٹی سی ایل ہوائی وائرلیس سیٹ کا ڈرائیور درکار ہے اگر کسی دوست کے پاس ہو یا علم ہو تو برائے مہربانی لنک شیئر کریں
شکریہ
جزاک اللہ
 
ijaz1976

محفلین

کیا یہ ڈرائیور ونڈوز سیون 32 بٹ کے لئے بھی کام کرے گا:confused:

شکریہ باقی دوستوں کے بھلے کے لئے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ڈرائیور ونڈوز سیون الٹی میٹ 32 بٹ پر بھی کام کرتاہے میں نے وی ایم ویئر پر ونڈوزسیون میں انسٹال کرکے چیک کرلیا ہے۔
 
Top