گانا چوری کیا گیا یا دھن چوری کی گئی؟
ریشماں کا گایا ہوا گانا مشہور راجستھانی لوک دھن ہے اور میرے خیال مین لوک دھنیں کسی ایک کی جاگیر نہیں ہوتیں۔ ہمارے بہت سے فلمی گانے پنچابی، بنگالی اور راجستھانی لوگ دھنوں اور گیتوں پر مبنی ہیں۔ جیسے فلم لمحے کا گانا
" مورنی باگاں میں بولے آدھی رات ماں "
اور پرانی فلم جس کا نام بھول رہی ہوں اس میں دلیب کمار اور وجینتی مالا تھیں، موسیقار ا و پی نیر نےاسکے سارے گیت پنجابی لوک گیتوں پر بنائے تھے
لوک گیت گانے والے ان دھنو ں کا اپنے انداز میں گاتے ہیں
جہاں تک ریشماں کا تعلق ہے ان کی آواز لوک دھنوں کی روح سے مناسبت رکھتی ہے۔ لتا اپنے انداز میں ان کو اپنا رنگ دیتی ہیں۔
فن موسیقی میں مقابلہ نہیں بلکہ اپنے اپنے انداز سے کسی راگ یا دھن کو پیش کرنا ہوتا ہے